سمجھ نہیں آئی‬

میرا کالم

ایکٹ 1

بھارت سے ہر طرح کی تجارت بند
بھارت کے لئے فضائی حدود بند کر دی جائیں گی
وزیراعظم نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی بند کرنے کی تجویز دیکھی ہے ۔ فواد چودھری
فضائی حدود بند کرنے پر غور نہیں کیا گیا ۔ ترجمان
48 گھنٹوں میں حدود بند کرنے پر فیصلہ ہوگا۔ وزیر شہری ہوا بازی
ایسے فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے جاتے ہیں۔ وزیرخارجہ
بھارت سے دوائیں درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

ایکٹ 2

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان۔ معاون خصوصی نے چارٹ جاری کر دیا
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزارت خزانہ
پیٹرول کی عالمی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ عمر ایوب
پیٹرول کی قیمت میں کل کمی کی جائے گی۔ ترجمان

ایکٹ 3

بھا رت سے اب مذاکرات کا دروازہ بند
ہماری ہر تجویز کو خوشامد سمجھا گیا۔ وزیر اعظم
مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے بعد مذاکرات کی گنجائش نہیں رہی
خان بھارت سے مذاکرات نہیں کرے گا میں جانتا ہوں۔ شیخ رشید
نازی مودی سے مذاکرات کی گنجائش نہیں۔ فردوس عاشق اعوان
ہم کہتے رہے تو بات نہیں کی اب کیسے مذاکرات۔ مخدوم شاہ محمود
کرفیو ہٹاو تو مذاکرات کا سوچیں۔ وزیر خارجہ
وزیر خارجہ نے مذاکرات کی بات نہیں کی۔ ترجمان
مذاکرات کے لئے قیدیوں کی رہائی کرفیو کا خاتمہ  ضروری ہے۔ وزیر خارجہ کا انٹر ویو
بھارتی میڈیا مذاکرات کے بارے میں میرے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ
مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے ہے۔ وزیراعظم کا سکھ کنونشن سے خطاب

ایکٹ 4

کشمیریوں کے حقوق کی خاطر آخری حد تک جائیں گے۔ آخری گولی تک لڑیں گے۔ دنیا جان لے کہ ایٹمی جنگ کے اثرات کہاں تک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان
کشمیریوں کا حق بھارت سے چھین لیں گے۔ شیخ رشید
بھارت خوفناک جنگ کو دعوت دے رہا ہے۔ مخدوم شاہ محمود
بھارت کو منہ کی کھانی ہو گی۔ فردوس عاشق اعوان
جنگ ہوئی تو بھارے میں نا چڑیا چہکیں گی نا مندر کی گھنٹیاں بجیں گی۔ گھاس تک نہیں آگے گی۔ شیخ رشید
ہمارے پاس آدھا پاؤ کے بھی ایٹم بم ہیں، بھارتی ٹینکوں کو تہس نہس کر دیں گے۔ شیخ رشید
جنگ میں کسی کی بھی جیت نہیں ہو گی۔ مخدوم شاہ محمود
بھارت کو سبق سکھا دیں گے۔ عثمان بزدار
موذی مودی نے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بلاول بھٹو کا گلگت میں خطاب ۔ حکومت کھل کر بات کرے سیاست نا کرے ۔
بلاول بھٹو ابا بچاؤ مہم پر ہیں۔ فردوس عاشق اعوان
این آر او نہیں ملے گا۔ علیم عادل شیخ
بھارت سمجھ لے کہ جنگ ہوئی تو تباہ ہوجائے گا۔ شیخ رشید
ہمارے پاس چھوٹے چھوٹے اسمارٹ بم ہیں جو غیر مسلم علاقوں میں ماریں گے۔ شیخ رشید
ایٹمی جنگ کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔ وزیر ریلوے
مسلہ کشمیر کا حل جنگ نہیں۔ جنگ کی باتیں کرنے والوں نے شاید دیکھی نہیں۔ سکھ کنونشن سے وزیراعظم عمران خان کا پالیسی خطاب
پاکستان ایٹمی حملے میں پہل نہیں کرے گا۔ عمران  خان

ایکٹ 5

یورپی یونین کے پارلیمنٹ اجلاس میں بھارت کی مذمت، مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کرنے اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ۔ بھارت ہر پاکستان سے مذاکرات کے لئے دباؤ ڈالنے کا فیصلہ
ایک ماہ بعد اسلامی تنظیم  نے بھی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ٹاپ اسٹوریز