لاہور میں پرندوں کو دانہ دُنکا ڈالنے کے مخصوص ٹھکانے

قدرت کا شاہکار فضاوں میں اڑتے پرندے کس کو پسند نہیں؟ انسان کی ذہنی و روحانی تسکین کا سبب بننے والے بے زبانوں کو خوراک فراہم کرنے کے لئے لاہور میں مخصوص مقامات مقرر ہیں۔

آئیے اس تحریر میں آپ کو ان مقامات کی سیر کرواتے ہیں۔ لاہور شہر کے تاریخی مال روڈ پر استنبول چوک ہویا  چیئرنگ کراس، چائنہ چوک ہو جین مندر یا پھر مزنگ چوک،  زندہ دلان لاہور نے کئی علاقوں میں پرندوں کے لئے خوراک کا بہترین انتظام کر رکھا ہے۔

لاہور کے مذکورہ مقامات پر روزانہ  ہزاروں کی تعداد میں  رنگ برنگے، اٹھکھیلیاں کرتے چرند پرند دانہ چگتے دکھائی دیتےہیں ۔پرندے پیٹ بھر جانے پر چہچہاتے اٹھکیلیاں کرتے اپنے ٹھکانوں کی طرف اڑان بھر جاتے ہیں۔ شہر کے وسط میں موجود ان شاہروں پر پرندوں کا دانہ  چگتے ہوئے دلکش منظر دیکھنے والوں کا دل موہ لیتاہے۔

یہی نہیں ان پیارے پرندوں کا دانہ چگنے کے بعد  غول  کی صورت میں پرواز بھرنا شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ سیکنڑوں کبوتروں کا غول  کی صورت میں پرواز بھرنا قدرتی حسن کا رنگا رنگی کو مزید چار چاند لگا دیتاہے۔

مختلف چوراہوں پر بڑی تعداد میں کبوتروں کا موجود ہونا بچوں کا دل  بھی خوب لُبھاتا ہے۔ اسکول جاتے اور آتے ہوئے ننے پھولوں کی معصوم آنکھیں دلکش پرندوں کو دیکھ کر راحت محسوس کرتی ہیں۔  بے زباں پرندوں کی اٹکھیلیاں ہرراہ گیر کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ شہر بھر میں سجے ان دستر خوانوں پربے زبانوں کی وقفے وقفے سے آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور دن بھر رنگ برنگے قدرتی شاہکار بلا خوف وخطر پیٹ بھر کر دانہ چگتے ہیں۔

شہر میں ان مخصوص مقامات پرپرندوں کے لیےغذا کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھا جاتا ہے،بے زبان پرندوں کے لیے سجائے گئے ان دستر خوانوں پر باجرہ، چاول، گندم ،روٹی، مکئی،چنے اور انواع و اقسام کی دالوں کے ساتھ ساتھ پانی میں بھگوئی  روٹی بھی رکھی جاتی ہے۔  پرندے مزے لے لے کر کھاتے ہیں ۔

شہری ان مقامات پر تازہ و سوکھی روٹی کے ٹکڑوں سمیت دیگر غذائیں بھی وقفے وقفے سے پرندوں کے لگائے گئے ان دسترخوانوں کی زینت بناتے رہتےہیں۔ بے زبانوں کے لیے ان دستر خوانوں میں بھر چڑھ کر حصہ لینے والےشہریوں نے ہم نیوز کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالتے آرہے ہیں ۔ لاہوری ان ربے زبانوں کی خدمت کودلی سکون کا ذریعہ  قرار دیتے ہیں۔

چند شہریوں نے ہم نیوز سے  گفتگو میں بتایا کہ وہ گزشتہ پندرہ سال سے روزدانہ ڈالنے آتے ہیں۔  ہرروز جب گھر سے روزگار کے لیے دفاتر اورکاروبار کی غرض سےروانہ ہوتے ہیں توپرندوں کے لیے اعلی قسم کے دانے خریتے ہیں  اور ان مقامات پرندوں کو دانہ ڈالتے ہوئے اپنے روز مرہ کے کاموں کے لیے  رخصت ہوتے ہیں ۔

فضاوں میں اڑتی ننھی مخلوق کے لیے خوراک کے ساتھ مٹی کے برتنوں میں صاف پانی کا بھی خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔ ہر روزمٹی کے ان برتنوں کو صاف کر کے تازہ پانی سے لبا لب بھر دیا جاتا ہے۔ استنبول چوک میں قریبی یونیورسٹی کاملازم عرفان مسیح بلا  ناغہ پرندوں کے لیےپانی بھرتا ہے۔ عرفا مسیح اس کارخیر کو عبادت قرار دیتا ہے۔
جین مندر اورچائنہ چوک پر مٹی کی کنالیوں ، کُجوں اور مٹی کے بنے پیالوں ،مٹکوں میں پانی بھر کر رکھا جاتا ہے۔ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے  تاکہ بے زباں پرندوں کو خوراک اور پانی ایک ہی مقام پر مل سکے۔ ،تازہ پانی کو پاکر فضائی پرندے اور بھی مسرت محسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

معصوم پرندے ٹھنڈے پانی میں شرارتیں کرتے لطف اٹھاتے بہت خوش دکھائی دیتے ہیں ۔ مہذب معاشروں میں پرندوں کو رزق پہنچانے کی ذمہ دار شہرکی انتظامیہ ہوا کرتی ہے، لیکن اس نیک کام میں لاہوریے خود بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔پرندوں کے لیے شہر کے مختلف مقامات پرسجائے گئے یہ  دستر خوان خدمت خلق کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

ٹاپ اسٹوریز