پاکستان میں گدھوں کی تعداد بڑھ گئی


اسلام آباد: ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق مالی سال 22-2021 میں ملک بھر میں سابقہ مالی سال کی طرح رواں مالی سال کے دوران بھی گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ملک بھر میں یہ تعداد بڑھ کر 57 لاکھ تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 21-2020 میں گدھوں کی تعداد 56 لاکھ تھی اور رواں سال گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ تک کا اضافہ ہوا۔ 2019 میں بھی گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد گدھوں کی تعداد 55 لاکھ ہو گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2018 میں بھی گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کے اضافے کے ساتھ 54 لاکھ ہو گئی تھی اور اسی طرح سال 2017 میں بھی گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا تھا۔

ملک بھر میں سال 2010 میں گدھوں کی تعداد 47 لاکھ تھی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ کی سطح پر برقرار ہے اسی طرح اونٹوں کی تعداد بھی 11 لاکھ کی سطح پر قائم ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں