اسلام آباد: جھولا گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اسلام آباد: جھولا گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے پنڈوریاں میں دربار پیر چن شاہ پر لگنے والے میلے میں جھولا گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑا جھولا، عین دبئی کھل گیا ہے

ہم نیوز نے اس ضمن میں ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں چلنے والی تیز آندھی کے دوران جھولا گر گیا۔

جھولا گرنے سے ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی اسکول میں جھولا ٹوٹنے سے زخمی ہونیوالا بچہ چل بسا

ہم نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ افراد سے پوچھ گوچھ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں