علامہ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا


پنجاب حکومت نے علامہ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کو کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اس ضمن میں سیکریٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ مقرر کر دیا گیا ہے۔

عہدہ جانے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ الحمد لله متحده علماء بورڈ كو سياسى وذاتى مقاصد كےلیے استعمال نهى هونےديا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مذهب كا استعمال سياسى مقاصد كے لیے عمران خان صاحب كےخلاف غلط تها اسى طرح ديگر سياسى رہنماوں كےخلاف بهى غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر ہے كه اس ادراه كو عالمى سطح پر مناگيا اور تحسين ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں