مارچ میں جشن نوروز کیوں منایا جاتاہے؟


21 مارچ دنیا بھر میں بطور یوم نوروز  کے منایا جاتا ہے، نوروز فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ’ نیا دن‘ کے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ آتش پرست مذہب کے منانے والے یعنی پارسی لوگ، مارچ کے وسط میں ’جشن نوروز‘ مناتے ہیں تاہم دنیا میں مختف ثقافتوں سے وابسطہ لوگ بھی اسے اپنے اپنے انداز میں مناتے ہیں۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں چونکہ مارچ کے مہینے میں موسم بہار  شروع ہوجاتا ہے اور گندم کی فصل بھی تیار ہونے کے قریب ہوتی ہے اسی لئے پارسی عقائد  سے تعلق نہ رکھنے والے لوگ بھی ہر سال مارچ میں ’نوروز‘ کے تہوار کو موسم بہار کے جشن کے طور مناتے ہیں۔

نوروز کا تہوار پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے تاہم یہاں بعض حلقے اسے ثقافتی تہوار کے ساتھ ساتھ کچھ اسلامی تاریخی واقعات سے جوڑ کے، ایک مذہبی تہوار کے طور پر بھی مناتے ہیں۔ نوروز کا تہوار افغانستان، مشرق وسطیٰ سمیت ترکیہ جبکہ مشرقی یورپ میں بھی مقبول ہے۔

مورخین کہتے ہیں چونکہ پارسی مذہب تین ہزار سال پرانا ہے اسی لئے ’نوروز‘ کا شمار بھی دنیا کے قدیم ترین تہواروں میں ہوتاہے۔


متعلقہ خبریں