کشمیر میں ظلم ہوگا تو آواز اٹھاوں گا، شاہد آفریدی


سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے کشمیر کے معاملے پر ایک اور بیان دے دیا، کہتے ہیں کشمیر میں ظلم ہوا ہے بات کروں گا۔

لیجینڈ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ  کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی کی جانب سے کشمیر اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو گا، ہمیشہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں آواز اٹھاوں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا وہ بلا تفریق ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے مظلوم کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگ انسان ہیں اور انسانیت سے بڑھ کر کوئی مذہب نہیں۔ ہمیں سچائی کے معاملے میں حقیقت سے پردہ اٹھانا چاہیے اور کبھی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیں۔


متعلقہ خبریں