’’ارتھ میٹرز’’ زمین بچائیں، آنے والی نسلوں کو جینے دیں، سائنسی نمائش، ننھے سائسندانوں کی حیرت انگیز تجاویز


’’زمین کو بچائیں، قدرتی وسائل کا ضیاع روکیں‘‘ اسلام آباد کے نجی سکول میں بچوں نے سائنسی نمائش کے ذریعے سب کی آنکھیں کھول دیں۔

الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول کے زیرِ اہتمام سائنسی نمائش کا موضوع تھا‘‘ارتھ میٹرز ’’یعنی زمین اہم ہے،ننھے سائنسدانوں نے تعلیمی سرگرمیاں ایک طرف رکھیں، زمین کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھا لی اور شعور بیداری کی مہم شروع کر دی۔


گرین وائبس،ایئر کیئر،سلو دا فلو،ماسٹر دی ڈیزاسٹر اورویسٹ وائزبارے شعور اجاگر کیا۔اللہ کی عظمت اور نشانیوں کی سائنس کے ذریعے تلاش کی گئی، طلبا نے سیلاب روکنے، لینڈ سلائیڈنگ، آلودگی، جنگلات کے کٹاو، فلٹریشن پلانٹس اور سمندر کے پانی کو قابل استمعال بنانے بارے تحقیق پیش کی۔

نمائش کے بنیادی مقاصد میں ناظرین اور طلباکو جدید سائنسی علوم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور نشانیوں سے جوڑنا ،موجودہ دور کے مقامی و بین الاقوامی سطح کے ماحولیاتی تغیرات سے آگاہی دلانا اور اس زمین کی حفاظت اور بقا کے لیے مختلف حوالوں سے اپنے فرائض کی ادائیگی کی اہمیت کا ادراک دلانا تھا۔

الہدیٰ انٹرنیشنل کی پرنسپل مسز نازش خان نے کہا کہ انہوں ںے بہت ساری چیزوں کو ری یوز ، ری سائیکل اور ری سٹور کیا ہے، دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ  زمین کا خیال کریں اور تاکہ آنے والی نسلوں اور ہمارے ملک کو فائدہ ہو۔

سی بی آر کیمپس کی پرنسپل نسرین فواد نے کہا کہ بچوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے نمائش رکھی گئی جس کا بنیادی مقصد ہے کہ زمین کا تحفظ کیسے کرنا ہے ، قدرتی آفات کی صورت میں کون سے اقدامات اٹھانے ہیں، آلودگی سے کیسے بچا جا سکتا ہے، ہم نے آگاہی مہم چلائی ہے۔

سیکٹر ایچ  الیون میں ساتویں جماعت کے طلبا نے سولر پرکار چلا دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کو فضائی آلودگی سے پاک کریں گے۔

نمائش میں جماعت ہشتم ، نہم اوردہم کے علاوہ آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے طلبہ و طا لبات نے حصہ لیا ۔اس نمائش کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں ہر طالب علم کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا تھا اور ہر پراجیکٹ دین اورسائنس کا حسین امتزاج پیش کر رہا تھا۔

طلبا نے اپنی تحقیق کو پراجیکٹ،ویڈیوز اور مکالموں کی صورت میں بیان کیا جس میں سیلاب کی روک تھام،ڈیم بنانا،لینڈ سلائیڈنگ (زمینی کٹاؤ)،گرین ہاؤس افیکٹ،سیف دی نیچر(ٖفیکٹری اور کار خانوں وغیرہ کے  باعث آلودگی روکنا)،جنگلات کا کٹاؤ،پانی کا تحفظ ،غریب آبادیوں کے پینے کے پانی کے لیے پروجیکٹ( نئے فلٹریشن پلانٹ)،سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانا،فٹ پرنٹ کاربن آلودگی اور کچرے کی ری سائیکلنگ  شامل تھے۔

شرکا نے بچوں کے بنائے گئے پروجیکٹ کا معائنہ کیا اوران سے پروجیکٹ کے حوالے سے سوالات پوچھے، جن کے تمام طلبا نے نہ صرف تسلی بخش جوابات دیے بلکہ مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا اور وہ ان طلباکے بنائے گئے پراجیکٹس کو سراہنے پر مجبور ہو گئے۔

نمائش کے دوران معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی دورہ کیا او رطلبا کے ٹیلنٹ کو سراہا۔

ادارے کے ڈائریکٹر عاطف اقبال نے اختتامی خطاب میں کہا کہ الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول دینی و عصری علوم کا بہترین امتزاج نئی نسل کی طرف منتقل کر رہا ہے۔ قرآن سب کے لیے،ہر دل میں، ہر ہاتھ میں کے عزم کو ساتھ لے کر ادارہ نئی نسل کو آنے والے دور کے لیے تیار کر رہا ہے۔ ہمارے تعلیمی نظام میں قرآن کے فہم کے ساتھ ساتھ اردو اور انگلش زبانوں پر دسترس اور سائنسی علوم میں مہارت پیدا کرناترجیحات میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں