ہم نیوز - Opinion

احوال ایک ملاقات کا
مولانا فضل الرحمان اپنے قافلے سمیت اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، گزشتہ ایک ماہ سے ان کے مجوزہ مارچ نے ٹی وی اسکرینوں اور سوشل میڈیا سے لے کر دانشوروں کے ذہنوں تک اسقدر دھول اڑائی ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر سے بلند ہوتی آہ و فریاد کا دھواں اور وطن عزیز پر چھائے مسائل کے سیاہ بادل اس میں چھپ کر رہ گئے ہیں۔ ہر طرف بلند آواز تخمینوں، پرشور پیشین گوئیوں اور تکرار سے بھرپور تجزیوں کی بازگشت سکرین کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سفر کر رہی ہے۔

2018 کے انتخابات میں بری طرح شکست کھا کر ملکی سیاست کی کتاب کے حاشیوں تک محدود ہو جانے والے مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا داؤ کچھ اس طرح کھیلا ہے کہ وہ اس منظرنامے کے مرکزی کردار بن گئے ہیں۔ کرپشن کے الزامات میں گھرے اور جیلوں کی سلاخوں سے جڑے دو بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی ان کے دامن کا ایک ایک کونا اس امید میں تھام لیا ہے کہ شاید اس جہاندیدہ ساحر کے جادوئی لمس سے ان کی تقدیر میں لکھے ادبار کے دن اختتام کو پہنچ جائیں۔

حالت یہ ہے کہ ملک کی دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن نہ چاہتے ہوئے بھی کھل کر ان کی مخالفت کرنے سے قاصر ہے اور ترقی پسندی کو اپنے ماتھے کا جھومر قرار دینے والی پیپلزپارٹی بھی ان کی سیاسی چھاؤں میں سستانے پر مجبور ہو گئی ہے۔ اگرچہ مولانا کو شکوہ ہے کہ دونوں بڑی جماعتوں نے نیم دلی سے ان کا ساتھ دیا ہے اور زبانی کلامی بہت دعوے کرنے کے باوجود عمل کی کسوٹی پر کھوٹی اتری ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ حزب اختلاف کی سب سے توانا آواز بن کر ابھرے ہیں۔ حتیٰ کہ حکومت بھی نہ نہ کرتے ہوئے ان سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بنانے پر تیار ہو گئی۔

اس کمیٹی کی سربراہی وزیردفاع پرویز خٹک کے پاس ہے۔ آج اس کمیٹی نے مختلف ٹی وی اینکرز کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی میزبانی میں ملاقات کی دعوت دی۔ اس موقع پر کمیٹی کے دیگر اراکین کے علاوہ وزیرتعلیم شفقت محمود، سابق وزیرخزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔ ملاقات کا مقصد ٹی وی اینکرز کو حکومتی نکتہ نظر سے آگاہ کرنا تھا۔

پرویز خٹک نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی صرف دو بار حزب اختلاف کی قائم کردہ کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھی ہے جس میں احسن اقبال اور نئیر حسین بخاری بھی اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں جلسے کے لیے مقام کا انتخاب زیربحث آیا تاہم فریقین کسی سمجھوتے تک نہ پہنچ سکے۔ اس کے بعد جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم خان درانی اور پرویز خٹک ایک دوسرے سے فون پر روابط کرتے رہے۔

پرویز خٹک کے مطابق حکومتی موقف تھا کہ فیض آباد دھرنے کے موقع پر اعلیٰ عدلیہ نے فیصلہ دیا تھا کہ اس قسم کے تمام اجتماعات پیریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوا کریں گے۔ مگر حزب اختلاف کا کہنا تھا انہیں پشاور موڑ کے قریب کھلا میدان چاہیئے جو آخرکار انہیں مہیا کر دیا گیا۔

جب اینکرز نے مولانا فضل الرحمان کے ان مطالبات کے متعلق دریافت کیا جو وہ مختلف ٹاک شوز اور اپنی تقاریر میں بتاتے رہے ہیں تو حکومتی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران جلسے کے مقام کے علاوہ اور کوئی بات نہیں ہوئی۔ حزب اختلاف کی کمیٹی نے ابھی تک کوئی مطالبہ ان کے سامنے نہیں رکھا۔

جب پرویز خٹک سے ہم نے پوچھا کہ حکومت نے مولانا سے ان کے حقیقی مطالبات کے متعلق کوئی بات کیوں نہیں کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف مواقع پر اس بارے میں پوچھا تو وہ کسی اور موضوع پر بات کرنے سے ہچکچا رہے تھے اور انہوں نے بس یہی کہا کہ وہ جلسے کے مقام پر پہنچ کر اس حوالے سے بات کریں گے۔

کمرے میں موجود تمام اینکرز نے حیرت کا اظہار کیا کہ یہ کس قسم کے مذاکرات تھے جس میں مولانا کی طرف سے کوئی مطالبات نہیں رکھے گئے اور حکومت نے بھی ان سے پوچھنے کی زحمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان ٹی وی پر مسلسل اپنے مطالبات پیش کر رہے ہیں تو مذاکرات میں اس موضوع پر بات کیوں نہیں کی گئی؟ جواب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہوں نے جلسے کے مقام کے علاوہ اور کوئی بات نہیں کی۔ نہ ہی وزیراعظم کے استعفیٰ کا ذکر ہوا اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات کا تذکرہ چھڑا۔

وفاقی وزیرتعلیم نے اس موقع پر مداخلت کی اور کہا کہ اگلے انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے اور پی ٹی آئی وہ بھی جیتے گی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم مولانا کی جلسے میں تقاریر سنیں گے تاکہ علم ہو سکے کہ ان کے ذہن میں کیا ہے۔ میں نے سوال پوچھا کہ آپ مولانا کی تقاریر کس طرح سنیں گے جبکہ نیوز چینلز انہیں نشر نہیں کر ہے تو انہوں نے مسکرا کر جواب دیا کہ ہم نے میڈیا پر کسی قسم کی سنسر شپ عائد نہیں کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک ان کے علم میں ہے تو میڈیا پر مولانا کی تقاریر چل رہی ہیں۔

ڈاکٹر صاحبہ سے پوچھا گیا کہ اگر بہت بڑی تعداد میں لوگ مولانا کے ساتھ آ گئے اور گراؤنڈ چھوٹا پڑ گیا تو پھر کیا ہو گا؟ ان کا جواب تھا کہ انتظامیہ نے ساتھ والے پلاٹس پر بھی انتظامات کیے ہیں تاکہ لوگوں کی تعداد بڑھ جائے تب بھی کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ میدان سے منسلک پلاٹس کار پارکنگ کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر پرویز خٹک نے واضح کیا کہ اگرچہ مذاکرات حکومتی کمیٹی نے کیے تھے لیکن معاہدہ رہبر کمیٹی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے درمیان ہوا ہے۔ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر جلسے کے شرکا تشدد پر اتر آئے تو انتظامیہ ہی اس سے نمٹنے کا فیصلہ کرے گی۔

حکومتی وزرا بہت پرامید تھے کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاست دان ہیں اور وہ اپنی بات پر قائم رہیں گے۔ ان کا نکتہ نظر تھا کہ مولانا نے معاہدہ کیا ہے، وہ اس کی خلاف ورزی نہیں کریں گے اور جلسے کے شرکاء ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے اور کس قسم کی توڑپھوڑ نہیں کریں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جس طرح مظاہرین کے حقوق ہیں، اسی طرح شہریوں کے بھی حقوق ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دونوں کے حقوق محفوظ رہیں۔

حکومتی ٹیم نے بار بار اس بات کا اعادہ کیا کہ مولانا اپنے عہد کا پاس کریں گے اور وہ یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ اس سے پھر جائیں گے۔ اس پر میں نے انہیں کہاوت یاد دلائی کہ ”بہترین کی امید رکھیں اور بدترین کے لیے تیار رہیں“، جواب میں شفقت محمود نے کہا کہ یقیناً حکومت ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے لیکن وہ پھر کہیں گے کہ انہیں مولانا پر بھروسہ ہے۔

ملاقات میں ہمیں یہ بھی بتایا گیا کہ رینجرز، پنجاب پولیس اور ایف سی کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اینکرز کا نکتہ نظر بھی پوچھا جس پر سب کا کہنا تھا کہ حکومت فساد سے بچنا چاہ رہی ہے جو ایک اچھی بات ہے۔

میں نے اپنی رائے دی کہ اگر مظاہرین ریڈ زون کی طرف رخ کریں یا معاہدے کی کسی قسم کی خلاف ورزی کریں تو حکومت کو معاہدے سمیت عدالتوں کا رخ کرنا چاہیئے اور تمام صورتحال بتا کر ان سے احکامات طلب کرنے چاہئیں۔

میں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ مولانا کی تقاریر کو نشر کرنے کی اجازت دینی چاہیئے کیونکہ اس کے بغیر لوگوں کو کیسے معلوم ہو گا کہ اس مظاہرے میں ایک بھی خاتون موجود نہیں ہے، یا پھر یہ کہ وہ کس طرح مذہبی کارڈ استعمال کر ہے ہیں اور حکومت کو یہودی ایجنٹ اور یہودی لابی جیسے القابات سے نواز رہے ہیں؟

میرا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف اس وقت ایکشن لیا جا سکتا ہے جب وہ عوام کے کانوں تک پہنچ جائیں، اسی طور پر کسی بھی قسم کے ردعمل کو عوامی حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔

جلسے کے شرکاء کی تعداد کے بارے میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بلاشبہ مولانا کو خیبرپختونخوا میں بہت حمایت حاصل ہے اور لوگوں کی اچھی خاصہ تعداد وہاں سے آنے کا امکان ہے۔

فردوس عاشق اعوان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مولانا کا آزادی مارچ نے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچایا ہے۔ بریفنگ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اینکرز کو کشمیر اور کرتارپور راہداری کو نہیں بھولنا چاہیئے کیونکہ دونوں ہی معاملات ملکی سلامتی کے حوالے سے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

خان جیت گیا، پر ٹیم ۔۔۔
جہاں خان خود ہوتا ہے کارکردگی بھی وہیں نظر آتی ہے۔ خان جو چاہتا ہے وہ پا لیتا ہے لیکن خان جو اپنی ٹیم سے چاہتا ہے وہ نہیں حاصل کر پا رہا۔ منتخب نمائندوں کو تو چلیں عوام لائے ہیں، اگر وہ کچھ نہ بھی کر رہے ہوں تو انکو ہم صرف کوس سکتے ہیں لیکن جو منتخب نمائندے نہیں ہیں اور مشیر و معاون خصوصی کی مراعات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ان سے تو سب سے پہلے سوال بنتا ہے کہ اپنی نہیں تو خان کے فیصلے کی ہی عزت رکھ لیتے۔ جہاں سے لوگوں کو ہٹا کر آپکو لگایا گیا ہے تو وہاں کچھ تواپنے نام لگا کر داد وصول کر لیتے۔

حکومتی ٹیم اپنی کارکردگی کا دفاع کرتے یا پھر حزب اختلاف پر وار کرتے نظر آتی ہے، یہ بھی اگرچہ جمہوریت کا حصہ ہے لیکن خان صاحب جہاں جاتے ہیں، انہیں اپنی ٹیم کا دفاع کرنا پڑ جاتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ کرسی اقتدار پر اسی کام کے لیے بیٹھے ہیں۔ خان کی اکیلے کی کارکردگی، تقریریں، بیانات، خطابات، فیصلے، ملاقاتیں، سوچ اور ویژن ایک طرف اور خان کی پوری ٹیم ایک طرف۔

کچھ وزارتیں تو ایسی ہیں کہ وہاں بہت کچھ کرنے کی گنجائش موجود ہے، مثال کے طور پر پاکستان پوسٹ اور مواصلات نے مراد سعید کو بھرپور موقع دیا کہ وہ اس ادارے میں اور مواصلات کے نظام میں جدت لائے اور کئی کام ایسے بھی ہوئے جن کا مجھے تب پتہ چلا جب میں خود وہاں پارسل پوسٹ کرنے گئی۔ موٹرویز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں معذورافرد کے لیے خصوصی نشستیں اور سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم خان صاحب نے دیا جب میں نے ایک ٹویٹ کر کے انہیں اور مراد سعید کو بھجوائی کہ بسوں کے اڈوں پر ویل چیئر کےلیے ریمپ موجود نہیں اور معذور افراد کو شدید مشکلات در پیش ہیں۔

ایک اور وزارت جہاں کام کرنے کا بڑا مارجن ملا وہ وزارت تعلیم ہے جو شفقت محمود کے پاس ہے۔ ہم یکساں تعلیمی نظام لائیں گے، تعلیمی نصاب میں جدت لائیں گے، بہتری ہو گی، تعلیم عام کریں گے۔ یہ نعرے اور وعدے تھے جو تحریک انصاف نے کیے تھے۔ شفقت محمود صاحب نے ٹاسک فورس بنائی لیکن سال ہونے کو ہے، نہ تو تعلیمی نظام یکساں ہوا اور نہ ہی نصاب بہتر ہوا۔ مدارس اور عام اسکولوں میں یکساں تعلیمی نظام ایک ایسا عمل ہے جس میں علماء کرام کے ساتھ بیٹھ کر اپنی بات انکو سمجھانا پڑے گی اور کچھ انکی سمجھنا پڑے گی لیکن ایک سال میں نصاب میں بہتری تو لائی جا سکتی تھی۔

دوسری طرف وزارت اطلاعات و نشریات کو دیکھیں تو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پاس اپوزیشن کے امراضِ کا علاج تو شاید ہے لیکن پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کا کوئی علاج نہیں۔ ہوا ہوئی وہ میڈیا یونیورسٹی جسکا اعلان فواد چوہدری نے یہ وزارت سنبھالتے ہی کیا تھا، ہوا ہوئے وہ اعلانات جو فواد چوہدری نے بچوں اور اسپورٹس کے خصوصی چینل کھولنے کے کئے تھے۔ پہلے مسئلہ تھا کہ کہ ایک حکومت کی پالیسیاں دوسری حکومت کے الٹ ہوتی تھیں اب مسئلہ یہ ہے کہ جو وزیر بھی آتا ہے اسکی پالیسی سابقہ وزیر سے فرق ہوتی ہے، تسلسل نہیں رہتا اور جو اچھے کام ہو بھی رہے ہوں وہ ایک دوسرے کی ضد میں روک دیے جاتے ہیں۔

صحت کی طرف نظر دوڑائیں تو ہیلتھ کارڈ اور ایم ٹی آئی ریفارمز ایکٹ بہت اچھا اقدام ہے جس سے ڈاکٹروں اور اسپتالوں کی جانچ پڑتال ہو گی اور لوگوں کو بہتر سہولیات ملیں گی لیکن ڈینگی کا مچھر ان سے قابو نہ ہوا، اسلام آباد اور راولپنڈی خاص طور پر اس کا نشانہ بنے۔ اب تک ملک بھر میں آٹھ ہزار سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 31 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اقتصادی اور معاشی ٹیم کی کارکردگی کچھ ملی جلی ہے لیکن ان کا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے جو اچھے کام بھی کیے اور جہاں یہ ٹیم بہتری لائی وہاں بھی مار کھا گئی کیونکہ ٹی وی پر آ کر اپوزیشن کے ساتھ بلکہ بہت بار ان کے بغیر بھی بیٹھ کر سوالات کے جوابات دینا یہ اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔

داخلی اور صوبائی امور بھی بس چل ہی رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تو چھ سال سے حکومت چل رہی ہے لیکن ٹیم آج پہلے سے زیادہ پیچیدگیوں میں الجھی نظر آتی ہے، کبھی نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہیں کبھی وہی نوٹیفیکیشن واپس لیتے ہیں۔ پنجاب کے معاملے میں صرف ایک اہم اعلان ”جو کہیں بھی دوسرا ناصر درانی دیکھے، فورا بزدار کو آگاہ کریں اور ایک لاکھ روپے انعام پائیں“ کیونکہ حکومت ناصر درانی جیسا جب تک نہیں ڈھونڈ لیتی تب تک پولیس کا کم از کم کچھ نہیں ہونے والا۔

اور ہاں یاد آیا ۔۔۔ وہ جنوبی پنجاب والے بھی تو ہیں کابینہ میں ان کے بارے میں بس اتنا ہی کہ جنوبی پنجاب محاذ کا نعرہ اگلے انتخابات میں بھی شاید سننے کو ملے۔۔۔

باقی رہ گیا خارجی اور دفاعی محاذ تو وہاں چونکہ خان خود سب سے آگے ہے تو وہاں معاملات زبردست ہیں۔ کیا تقریر تھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، تاریخ میں یاد رکھا جائے کہ کوئی شیر آ کر چنگھاڑا تھا۔

وزیر اعظم کی وطن واپسی ہو گئی اور پرجوش واپسی ہوئی۔ اب تبدیلیاں بھی آئیں گی، فیصلے بھی کیے جائیں گے لیکن ان تمام فیصلوں اور تبدیلیوں کا فائدہ تب ہوگا جب خان فائدہ اٹھانا چاہے گا۔ خان صاحب جیسے ملک کے باہر دھاڑے تھے ویسے ہی اندر بھی دھاڑیں اور سب کو آخری تنبیہ دیں کہ اگر کارکردگی نظر نہ آئی ہر لحاظ سے تو اللہ حافظ۔۔۔

آذربائیجان: بہشت بر روئے زمیں
ایشیاء اور یورپ کے سنگم پر واقع آذربائیجان کی سرحدیں روس، جارجیا، آرمینیا، ترکی اور ایران سے ملتی ہیں۔ اپنے اس محل وقوع کے باعث دونوں براعظموں کے درمیان ہونے والی تجارت پر اس کی اجارہ داری ہے۔ اس کے مختلف حصوں میں تیل اور پٹرول کے ذخائر موجود ہیں۔ ان علاقوں میں پھٹنے والے آتش فشاؤں سے لاوا کی جگہ پانی، ریت اور پٹرول کا ایک آمیزہ نکلتا ہے جسے ادویات اور کاسمیٹکس کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ہمسائہ ریاست آرمینیا آذربائیجان کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے جس کے باعث صرف 40 کلومیٹر چوڑائی کی ایک پٹی اس ملک کے پاس رہ جاتی ہے جہاں سے اس کی تجارت ممکن ہوتی ہے۔ اس کوریڈور کو گنجہ گیپ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہاں سے تین بڑی تیل اور گیس کی پائپ لائنز گزرتی ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک تک جاتی ہیں۔

روسی حکومت کی آشیرباد سے آرمینیا ایشیاء اور یورپ کے درمیان تجارت ممکن بنانے والی اس پٹی پر نظریں جمائے رکھتا ہے لیکن مختلف ممالک کی حمایت کے باعث ابھی تک یہ محفوظ ہے۔ ان ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے جو ہر موقع پر آذربائیجان کے ساتھ کھڑا دکھائی دیتا ہے۔

یہ خوبصورت ملک ثقافتی حسن اور دلفریب روایات کی بدولت اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے جس کے باعث پوری دنیا سے سیاح یہاں کا سفر کرتے ہیں۔ اس پرسکون سرزمین پر ہر سال بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور دلکش یادیں لے کر واپس جاتے ہیں۔ خوراک، روایات اور زبان کے حوالے سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بہت سے مماثلتیں بغیر ڈھونڈے نظر آتی ہیں۔ اردو کے کئی الفاظ یہاں کی زبان میں موجود ہیں۔

یہاں کی ثقافت موسیقی، ادب، مقامی رقص، فن اور فن تعمیر میں اہم مقام رکھتی ہے۔ ہاتھ سے بنے ہوئے قالین پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں۔ آذربائیجان کی ثقافت میں مشرق اور مغرب کا خوبصورت ملاپ دکھائی دیتا ہے۔ دارالحکومت باکو میں قائم حکومتی ہال اور ملی مجلس (پارلیمنٹ) فن تعمیر کے دلکش نمونے ہیں۔

یہاں کی 97۔4 فیصد آبادی اہل تشیع پر مشتمل ہے اور اسلامی تہذیب سے گہرا ناطہ قائم رکھتی ہے۔ یہاں ایک غار موجود ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اصحاب کہف نے اس میں طویل نیند کی تھی، اسی طرح حضرت نوح علیہ السلام کا مقبرہ مبارک بھی آذربائیجان میں موجود ہے۔ یہ دونوں مقامات سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

کورونا وائرس اور 18 ویں ترمیم
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان توپوں کی زد میں ہیں جسے انگریزی میں ان دی لائن آف فائر کہا جاتا ہے ۔ ا ن پر لاک ڈائون کے حوالے سے شدید تنقید کی گئی ۔ تنقید کسی حد تک درست بھی تھی کیونکہ وزیر اعظم اور ان کی مشیر برائے اطلاعات لاک ڈائون کی مختلف تعریفیں کرتے نظر آئے۔ تاہم مجموعی تناظر میں اگر دیکھا جائے تو عمران خان کے پاس بطور وزیرا عظم کرونا سے نمٹنے کے اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن تنقید کی زد میں وہ سب سے زیادہ ہیں۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں یہ کیسی بات کر رہا ہوں کہ ملک کا وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی عمران خان کے پاس کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ لیکن میں جو بات کہہ رہا ہوں و ہ سوچ سمجھ کر کہہ رہا ہوں۔ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بنیادی تعلق دو شعبوں سے ہے۔ ان میں سے ایک صحت اور دوسرا امن و امان ( لا ء اینڈ آرڈر ) کا شعبہ ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد دونوں شعبے مکمل طور پر صوبوں کے پاس ہیں۔ عمران خان کے پاس صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا شعبہ صحت اور امن و امان کا اختیار ہے۔ صوبے مکمل طور پر آزاد ہیں کہ وہ اس حوالے سے کیا اقدامات کریں۔ عمران خان کے پاس بطور چیئر مین تحریک انصاف دو صوبوں کی زمام اقتدار ضرور ہے کیونکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ان کی پارٹی کی حکومتیں ہیں اور وہ لاک ڈائون کے حوالے سے ان پر اثر انداز ہو سکتے تھے لیکن بطور وزیر اعظم ان کے پاس صرف اسلام آباد کا علاقہ ہے۔ اگر پنجاب یا خیبر پختونخواہ میں کرونا وبا سے متعلق عمران خان سے کوئی کمی کوتاہی ہوئی ہے تو وہ بطور وزیر اعظم نہیں ہوئی بلکہ بطور چیئرمین تحریک انصاف ہوئی ہے۔

میں یہ تحریر وزیرا عظم عمران خان کا دفاع کرنے کے لیے نہیں لکھ رہا ۔ بلکہ میرا مقصد یہ ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد جو پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں ان کو اجاگر کیا جائے۔ کورونا پورے ملک کا مسئلہ ہے لیکن اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے ہم کوئی ملکی سطح کی جامع پالیسی نہیں بنا سکتے۔ سندھ نے پہلے لاک ڈائون کا اعلان کر دیا۔ بلوچستان بھی اس کے ساتھ لاک ڈائون پر چلا گیا اور پنجاب اور خیبر پختونخواہ کافی دیر بعد اس طرف گئے۔ چاروں صوبے‘ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سب کے سب صحت اور امان و امان کی پالیسیاں بنانے میں آزاد ہیں اور کوئی ایسا میکنزم موجود نہیں کہ قومی سطح کی ایک پالیسی بنائی جا سکے۔ سب اپنی اپنی پالیسیوں پر گامزن ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں کوئی ربط و ضبط نظر نہیں آ رہا ۔ اور اس عدم ربط کی بنیادی وجہ اٹھارہوں ترمیم ہے۔

صوبائی خود مختاری کے نام پر ہم نے عملا مرکز کو بہت کمزور کر کے رکھ دیا ہے۔ چند دن پہلے میں قومی اسمبلی کی ویب سائیٹ پر موجودہ قومی اسمبلی کی قانون سازی کی فہرست دیکھ رہا تھا تو تین چار قوانین کا متن دیکھا تو ان کا اطلاق صرف اور صرف وفاقی دارلحکومت اسلام آباد تک محدود تھا۔خواتین کو جائیداد میں وراثت کے حق کا قانون‘ وراثت کی تقسیم کے سرٹیفیکیٹ کا قانون‘ سیمنا گھروں میں سگریٹ نوشی سے ممانعت کا قانون اور نابالغ بچوں میں سگریٹ نوشی کاقانون ان چند آرڈیننسز اور ایکٹس میں سے ہیں جو قومی اسمبلی کی ویب سائیٹ پر موجود ہیں اور ان کا اطلاق صرف اور صرف وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پر ہوتا ہے۔ یعنی اب قومی اسمبلی پورے ملک سے سگریٹ نوشی کے خاتمے یا خواتین کو وراثت میں حق دلوانے کا قانون بھی پاس نہیں کر سکتی اور ایسے قوانین وہ صرف وفاقی دارلحکومت کے لیے ہی بنا سکتی ہے حالانکہ اسلام آباد کے لیے قانون سازی ضلعی اسمبلی میں ہونی چاہیے جو ایک الگ سے منتخب شدہ باڈی ہے۔ اٹھارہویں ترمیم نے نہ صرف وفاق کو کمزور کیا ہے بلکہ پارلیمنٹ کے اختیارات بھی محدود کر دیئے ہیں۔ اب پارلیمنٹ صحت اور امن عامہ یا دوسرے صوبائی معاملات کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کر سکتی۔ تعلیم کا شعبہ بھی اب صوبائی حییثیت اختیار کر چکا ہے۔ ادھر ہم نے صرف اسلام آباد کے لیے ایک وفاقی وزیر تعلیم اور ایک وزیر برائے قومی ہیلتھ کا عہدہ رکھا ہوا ہے جو آج کل وزیر اعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر ظفر مرزا کے پاس ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا ہر روز ٹی وی پر موجود ہوتے ہیں لیکن عملا ان کی وزارت کے پاس اسلام آباد سے باہر کوئی اختیار نہیں۔ اسلام آباد کے ہسپتال بھی قانونی طور پر خود مختار ہیں اور قومی صحت کی وزارت ان پر اگر کوئی اثر و رسوخ استعمال کرتی ہے تو وہ محض اخلاقی دبائو ہے قانونی طور پر یہ محکمہ بالکل ہی بے اختیار ہے۔ ان دونوں وزارتوں کو چلانے کے لیے کروڑوں کا سالانہ بجٹ خرچ ہو رہا ہے جس کی کوئی عملی افادیت نہیں۔

اٹھارہویں ترمیم نے عملا وفاق کو کمزور اور صوبوں کو طاقتور کر دیا ہے۔ عمران خان یا کوئی بھی وزیر اعظم ہوتا کرونا وائرس سے نمنٹنے کے لیے اس کے پاس سوائے اسلام آباد کے لیے پالیسیاں بنانے کے صحت اور امن و امان کے حوالے سے کوئی اختیارات نہیں۔لاک ڈائون کرنا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا کام ہے۔ وزیر اعظم اسلام آباد سے باہر اس حوالے سے کوئی حکم جاری کر ہی نہیں سکتے تو ان کو مورد الزام ٹھہرانے سے کیا حاصل۔ وہ ٹی وی پر قوم کو تسلی دے سکتے تھے اور وہ انہوں نے بہت اچھی طرح دی۔

کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال نے ایک بار پھر اس بات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے کئی پہلوئوں پر نظر ثانی کی جائے۔ ایک بے اختیار وفاق کے ساتھ پاکستان ایک وفاقی ریاست کیسے رہ سکتاہے اور کیسے آگے بڑھ سکتا ہے اس پر مباحثے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر آئینی ماہرین جو اس وقت یقینا گھروں میں رہ رہے ہیں اور ان کے پاس کافی فارغ وقت بھی موجود ہے میری ان سے درخواست ہے کہ وہ اس وقت کو اٹھارہویں آئینی ترمیم کا جائزہ لینے پر صرف کریں ۔ میری میڈیا کے دوستون سے بھی گزارش ہے کہ کرونا کے تناظر میں اٹھارہویں ترمیم پر متعقلہ حلقوں کی توجہ مبذول کرائیں۔ ممکن ہے کہ قوم کے لیے کوئی قابل عمل تجاویز سامنے آجائیں اور دس سال پہلے (اپریل 2010) میں ہم نے اگر کچھ غلطیاں کی تھیں تو ان کی تلافی کی جا سکے۔

عبداللہ خان اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز(پکس) کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔

کورونا، تیسری عالمی جنگ
کیاتیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے؟بالکل ہوگیا ہے اب یہ جنگ گولہ بارود کے ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ”حیاتیاتی ہتھیاروں“ سے لڑی جارہی ہے کورونا وائرس اس جنگ کا حیاتیاتی ہتھیار ہے۔یہ سازشی نظریہ کافی مضبوط ہوتا جارہا ہے اہل علم و دانش کے درمیان گفتگو کا اہم موضوع یہی ہے۔کورونا وائرس چند ہفتے قبل چین کے شہر ووہان میں ظاہر ہوا جہاں اب اس پر قابو پالیا گیا ہے لیکن اب یہ پاکستان،امریکہ،کینیڈا،برطانیہ سمیت دنیا بھر میں پھیل گیا ہے چین میں اس وائرس پر قابو پانے کے بعد معمول کی زندگی لوٹ رہی ہے جبکہ باقی دنیا میں ”لاک ڈاؤن“ عروج پر ہے امریکہ جیسا ترقی یافتہ ملک اوردیگر ممالک نے بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن کردیا پاکستان میں بھی ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے تعلیمی ادارے،مزارات،شادی ہالز،تفریح گاہیں،سنیما،بڑے شاپنگ مالزیہاں تک کہ ٹرانسپورٹ کو بھی محدود کردیا گیا ہے ایک طرف دنیا بھر میں کورونا کا خوف طاری ہے دوسری طرف چین اس خوف کی صورت حال سے نکل آیا ہے وہ تیزی سی بحالی اور بہتری کی طرف گامزن ہے کورونا سے پیدا صورت حال نے جہاں چین کو معاشی طور پر بڑا نقصان پہنچایاوہاں دنیا کو بھی کسی قابل نہیں چھوڑاچین کے بعد باقی دنیا جب بحالی کی طرف آئے گی اس وقت پتہ چلے گا کہ کون سا ملک کہاں کھڑا ہے اور کون کون سے ملک بحالی کے نام پر اپنا سکّہ بٹھاتے ہیں۔

مستحکم سازشی نظریہ تو یہی ہے کہ امریکہ نے چین کی بڑھتی اقتصادی قوّت کو روکنے کے لیے یہ وائرس چین منتقل کیا چین نے سرکاری طور پر بھی امریکہ پر یہ الزام لگایا ہے اس الزام کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ چین کو ہی مورد الزام ٹہراتے اسے دھمکیاں بھی دی ہیں اور کورونا وائرس کو چینی وائرس کا نام دیا ہے چینی معیشت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی معیشت کو داؤ پر لگانے والے اس کورونا وائرس کا موجد کون ہے ؟یہ حل طلب مسئلہ ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا پر حکمرانی کے لیے جنگیں ہوتی رہی ہیں معلوم اور معروف تاریخ میں سکندر اعظم سے آج تک ملکوں کو تاراج کرنے اور انھیں غلام بنانے کے لیے ممالک کے ایک دوسرے پر حملوں کی تاریخ بھری پڑی ہے سو سال کی تاریخ میں دو بڑی جنگیں لڑی گئیں جنھیں تاریخ میں عالمی جنگیں کہا جا تاہے گزشتہ چار دہائیوں سے تیسری عالمی جنگ کی بازگشت سنائی دی جاتی رہی ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ روایتی گولہ بارود یا ایٹمی جنگ بحث و مباحثہ سے غائب ہوتی گئی اور اس کی جگہ حیاتیاتی جنگ کی باز گشت سنائی جانے لگی 80 اور90 کی دہائی میں مستقبل میں وائرس کے حوالے سے کتابیں لکھی گئیں مضامین لکھے گئے اور فلمیں بنائی گئیں 2011 میں بننے والی ہالی وڈ کی فلم Contigion میں تو بالکل آج کی صورت حال کی عکاسی کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ ایک امریکی خاتون بنکاک جاتی جہاں وہ ایک وائرس کا شکار ہوجاتی جب امریکہ واپس آتی ہے اس وقت اسے پتہ نہیں چلتا چند دنوں کے بعد وہ بیمار ہوتی ہے اور دو دن میں ہی مرجاتی ہے پھر اس کا بچہ بیما ہوجاتا دیگر اور لوگ بھی،بڑے پیمانے پر تحقیق وائرس کے پتہ لگانے سے اس کی دوا کی تیاری تک یہ وائرس دنیا میں پھیل جاتا ہے ہزاروں اموات ہوتی ہیں میڈیا بالخصوص بلاگر اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور پیسے کماتے ہیں۔

گولہ بارود اور ایٹم کی بالادستی کا جوش وجزبہ 80 کی دہائی تک غالب رہا چین نے جو امریکہ اور روس کی طرح خود بھی گولہ بارود اور ایٹم کی بالادستی کی جدوجہد میں لگا تھا 80 کی دہائی اور خاص طور سے سوویت یونین کے ٹوٹنے بعد گولہ بارود کی جگہ اقتصادیات کو اپنا ہتھیار بنایا اور اس میں تیزی سے ترقی کی امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا امریکہ گولہ بارود کے ساتھ حیاتیاتی ہتھیاروں پر بھی توجہ دے رہا تھا امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک بشمول چین بھی حیاتیاتی ہتھیار کی کوششوں میں مصروف رہے2003 میں سارس وائرس اور اینتھرس کے بعد سے چین مسلسل امریکہ پر الزام لگاتا رہا کہ امریکہ حیاتیاتی ہتھیار بنا رہا ہے اور استعمال کررہا ہے اس کے جواب میں امریکہ بھی چین پر ایسے ہی الزامات لگاتا رہا ہے، چین معاشی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اور بالخصوص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں بھی بہت تیز رفتا ترقی کررہا تھا اور ساتھ ہی دنیا کو ون روڈ ون بیلٹ یعنی سڑک کے ذریعہ ملا رہا تھا جو در حقیقت جنگ کیے بغیر دنیا پر حکمرانی کی نئی شکل ہے لہٰذا مخالف اور مقابل ممالک کیسے حکمرانی خاموشی سے چین کو دے دیتے لہٰذا گولہ بارود کی جگہ حیاتیاتی جنگ کا میدان چنا گیا۔

پہلی اور دوسری جنگیں عظیم میں کروڑوں لوگ مارے گئے تھے ممالک کے ممالک تباہ اور برباد ہوگئے تھے جس کی بحالی میں بڑا سرمایہ اور بڑا وقت لگا ان جنگوں کے بعد امریکہ اور سوویت یونین دو بڑی طاقتوں کے طور پر سامنے آئے کیونکہ ان ممالک نے تباہ ہونے والے ممالک کی مالی مددکرکے انھیں اپنا ہمنوا بنالیا تھاجس کی مدد امریکہ نے کی وہ امریکی کیمپ کا کہلایا جس کی مدد سوویت یونین کی وہ اس کا ساتھی کہلایا سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد چین ایک نئی عالمی قوت کے طور پر سامنے آیاجو جنگ نہیں اقتصادیات کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھا امریکہ اور سوویت یونین جو سرد جنگ کے دور میں مختلف ممالک میں پراکسی جنگیں لڑکر ایک طرف اسلحہ بیچ کر سرمایہ کماتے تھے تو دوسری طرف ممالک کو اپنے زیر دست بھی رکھتے تھے سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد امریکہ روس سرد جنگ تو ختم ہوگئی اور امریکہ اکیلا دنیا کا حکمراں بن گیا لیکن چین کے اقتصادی قوت بننے کے بعدامریکہ کا عالمی حکمرانی کا خواب ادھورا رہ گیا لہٰذا نئے منظر نامے میں اب امریکہ کے مدمقابل چین آگیا چین چونکہ اقتصادی قوت تھا یہاں روایتی گولہ بارود کی جنگ اس لیے ممکن نہیں تھی کہ چین اس کا حصہ نہیں بنتا اور شاید امریکہ اقتصادی طور پر چین کا مقابلہ کرنا نہیں چاہتا چین کی عالمی حکمرانی بھی امریکہ کا ہضم نہیں ہورہی تھی لہٰذاحیاتیاتی ہتھیار استعمال کیا گیا۔اس سازشی نظریے کے تحت امریکہ اور اس کا اتحادی یورپ اب مختلف ممالک میں امداد اور قرضوں کے نام پر پھر اپنا اثرورسوخ بڑھائیں گے اپنی دوائیں اور دیگر اشیا بیچ کر اپنی معیشت کو مضبوط کریں گے چین کے خلاف عالمی سطح جو پرپیگنڈہ کیا گیا اور میڈیا کو جس طرح استعمال کیا گیا اس کے بعد چین پر دنیا کا اعتماد بحال ہونے میں وقت لگے گااس طرح تیسری عالمی جنگ کم سے کم انسانی زیاں اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچائے بغیر مالی اور سیاسی طور پر امریکہ اور اس کا اتحادی یورپ جیت جائے گااور پس ماندہ اور غریب ممالک کی حکومتیں امداد اور قرضوں کے گورکھ دھندوں میں کرپشن کا شکار ہو کر اپنے ممالک کو اور پستی کی طرف جائیں گی۔

مسٹر ٹرمپ۔۔۔ ونٹر اِز کمنگ!
امریکا میں مڈ ٹرم انتخابات کا اونٹ ہفتوں کی محنت اور تردد کے بعد بس بیٹھا ہی چاہتا، ایسے میں ہر سمت ہی سیاسی تجزیوں کی دھول اڑائی جا رہی ہے، اور بظاہر اس گرد کے آئندہ دو سال تک چھٹنے کے امکانات بھی کم ہی نظر آتے ہیں۔

اگلے دو سال تک امریکی اور دنیا بھر کے سیاسی پنڈت ٹرمپ دور کی چنیدہ کامیابیوں کو جس سب سے بڑی ناکامی کا کفن پہنائیں گے اس کے ماتھے پر جلی حروف میں مڈٹرم لکھا ہوا ہو گا۔

سو لوہا گرم دیکھ کر اس پر چوٹ لگانے کے مصداق ہم بھی اپنی گذارشات کے ساتھ آن موجود ہیں۔

مڈٹرم انتخابات میں صدر ٹرمپ کی جماعت نے امریکی سیاسی تاریخ کی بدترین شہ مات کا سامنا کیا ہے جس میں غیروں سے زیادہ اپنوں کی کرم نوازی کار فرما دکھائی دیتی ہے۔

صدر ٹرمپ کو امریکی تاریخ کے شاید واحد ایسے صدر کے طور پر یاد رکھا جائے گا جن کی قیادت میں رپبلکن جماعت نے مقبولیت کی بلندیوں سے غیر مقبولیت کی اتھاہ گہرائیوں کا سفر ایک دہائی سے بھی کم وقت میں طے کیا ہے۔

لیکن اس محنت کا زیادہ تر صلہ بذات خود ڈونلڈ ٹرمپ کے نام جاتا ہے۔

امریکی سماج کا کوئی ایسا فعال طبقہ نہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان یا ان کے کسی عمل سے نشانہ نہ بنا ہو۔

خواتین کے بارے میں ٹرمپ کے خیالات 2016 کے انتخابات سے قبل بھی سامنے آ چکے ہیں اور وہ جن الفاظ میں خواتین کو مخاطب کرتے ہیں اس کی مثال حالیہ مہم کے دوران گلوکارہ نکی مناج سے ان کا مکالمہ تھا۔

سیاہ فاموں، اسپانوی امریکیوں اور لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے امریکی شہریوں یا امریکا میں موجود کمیونیٹیز کے بارے میں اپنے اقوال غیر زریں وہ بغیر کسی طلب کے بھی مارکیٹ میں بہم پہنچاتے رہتے ہیں۔

مسلمانوں کے بارے میں ان کی سوچ کی عکاسی اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ ہر اس مسلمان کو اپنا، امریکا اور مغربی طرز زندگی کا دشمن سمجھتے ہیں جو امریکا میں کم سے کام ایک ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے سے قاصر ہو یا امریکی پالیسیوں کے نفوذ میں اتنا آگے چلا جائے کے ٹرمپ خود اس کو روکنے لگیں کہ بس کر پگلے رلائے گا کیا۔

فائل فوٹو: رائٹرز

اب بات کرتے ہیں اس سے اہم عنصر کی جس نے اس الیکشن میں اگر سب سے اہم نہیں تو پھر بھی اہم تر کردار ادا کیا ہے۔

ایران کے ساتھ جنگ گو کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی بھرپور فرمائش پر شروع کی تھی لیکن اس کو ختم نہ کرنے اور طول دینے میں یقینی طور پر ان کی اپنی مرضی شامل تھی۔

ایسے میں کبھی اسرائیلی اور کبھی امریکی میڈیا کی جانب سے یہ درفنطنیاں چھوڑنا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے بیچ بات بس بگڑی کے اب بگڑی۔

دونوں کے درمیان اس نورا کشتی کو اگر بالی وڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کہ کرداروں میں ڈھالا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ راہول اور انجلی آپس میں لڑتے تو رہتے ہیں لیکن ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے۔

اور ویسے بھی نیتن یاہو اور ٹرمپ اب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں جو اس وقت آبنائے ہرمز کے گہرے پانیوں میں ایک نہ تھمنے والے بھنور میں پھنس چکی ہے۔

تیل کی ترسیل میں کمی کے بعد بڑھتی قیمتوں سے دنیا کا ہر طبقہ ہی متاثر ہوا لیکن امریکی معاشرے میں جہاں چیزوں کی قیمت میں ایک ایک سینٹ کے اضافے کو لے کر ہفتوں تک بحث رہتی ہے اس کے اثرات عوامی سطح پر فوری محسوس کیے جاتے ہیں۔

اور اس کی قیمت شاید ایک عام امریکی شہری کے بس سے باہر تھی جس نے اپنے ووٹ کی کرنسی میں اس کا نقصان ٹرمپ کے اکاؤنٹ میں واپس منتقل کر دیا ہے۔

خیر کہنے اور لکھنے کو بہت ہے لیکن یہ الفاظ اختتام کے لیے کافی رہیں گے کہ ایران جنگ ٹرمپ کے لیے وہ کمبل بن چکا ہے جس سے وہ نکلنا چاہتے ہیں لیکن کمبل انہیں نکلنے نہیں دیتا اور اس پر ستم یہ کہ گیم آف تھرونز کے فینز کی زبان میں ونٹر از کمنگ۔۔۔!

کورونا وائرس کا خوف
پاکستان کی اندرونی صورت حال پر ان دنوں عالمی بالخصوص پڑوسی ممالک کی صورت حال کے گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اس صورتحال میں ایک طرف کورونا وائرس ہے جس نے دنیا بھر کو خوف میں مبتلا کردیا ہے تو دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورۂ بھارت اور امریکہ طالبان معاہدہ ہے اس صورت حال نے ملک کی اندرونی سیاسی،معاشی اور انتظامی صورت حال کو پس منظر میں ڈال دیا ہے یقینی طور پر اپوزیشن کو شدید نقصان ہورہا ہے جس ”مارچ“ کے لیے وہ مارچ کا انتظار کررہی تھی وہ انتظار طویل ہوتا نظر آرہا ہے دوسری طرف حکومت بھی وہ فائدہ اٹھاتی نظر نہیں آتی جو اس عالمی منظر کی وجہ سے اسے مل سکتا ہے ملک کے اندر گو مگوں کی کیفیت ہے خوف کا ماحول ہے ہر کوئی ڈرا سہما ہوا ہے کہ کہیں اس کو کورونا وائرس نہ لگ جائے حکومت طبی طور پر تو اس کے تدارک کی کوششوں میں مصروف نظر آتی ہے لیکن خوف ختم کرنے کے بجائے ایسی باتیں کی جارہی ہیں کہ خوف میں مزید اضافہ ہورہا ہے مختلف ممالک کے شہریوں کو وائرس زدہ ممالک کا سفر نہ کرنے کی مشورہ اور ان ممالک کے لوگوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنا عالمی روابط اور تعلقات میں خلیج کے مترادف قرار دیا جارہا ہے سعودی عرب جیسے ملک نے عمرہ زائرین تک کے ویزے منسوخ کردیے جو خوف کی انتہا ہے۔

کورونا وائرس نے انسانی زندگیوں کو اس قدرنقصان نہیں پہنچایا جس قدر اس نے عالمی معیشت اور عالمی تعلقات کو نقصان پہنچایاہے عالمی معیشت کی اس تباہ کاری میں عالمی میڈیا نے جلتی پر تیل کا کام کیا آگ پر تیل ڈالنا ایک دانشتہ فعل ہوتا ہے لہٰذاکورونا وائرس کے معاملے میں بھی میڈیا نے دانشتہ یہ کام کیا ہے اس کا صاف اور کھلا مقصد یہ ہے کہ کوروناوائرس کے جنم سے لے کر اس کے دنیا میں پھیلنے تک کا معاملہ ایک خاص مقصد کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے یقینا اس کے مالی اور ملکی مفاد ہوں گے ایسا لگتا ہے عالمی سطح پر بڑی اقتصادی طاقتوں کے درمیان جاری معاشی جنگ کا ایک حصہ ہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف ذرائع سے مختلف میڈیا پر آنے والی اطلاعات میں ایک بات تو قدر مشترک ہے اور اس پر اتفاق بھی نظر آتا ہے کہ یہ ”کورونا وائرس“ لیباٹری میں تحقیق کا نتیجہ ہے مگر اتنا خطرناک اور مہلک نہیں جتنے اس سے پہلے والے وائرس تھے مثلاً ٹی بی اور جزام جیسے وائرس کے علاج کے لیے تو اسپتال آبادیوں سے دور بنائے جاتے تھے ماضی قریب میں برڈ فلو،سائن فلو ڈینگی جیسی صورت حال کا بھی سامنا کرچکے ہیں کیا کورونا ان سے زیادہ خطرناک ہے؟ایک اتفاق اور نظر آتا ہے کہ یہ وائرس زیادہ عمر کے لوگ جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے ان پر حملہ کر سکتا ہے اور اس سے اموات کی شرح بھی اس سے پہلے کے وائرس کے مقابلے نصف سے بھی کم ہے لیکن اس کاپروپیگنڈہ اس قدر کیا گیا کہ ایسا لگتا ہے جیسے کوئی وبا دوڑی چلی آرہی ہے اور ابھی کسی سے ٹکرا جائے گی اور اس کا کام تمام ہوجائے گا اس پروپیگنڈے نے دنیا بھر میں کھربوں ڈالرز ڈوبا دیے عالمی اور ملکی اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئیں چین جو ایک بڑی معاشی طاقت بن گیا تھا سب سے زیادہ متاثر وہی ہوا ہے ایک بات اور گردش میں ہے اور کافی حد تک اس پر بھی اتفاق ہے یہ ایک”بائیولوجیکل ہتھیار“ ہے مگر اس میں اختلاف ہے کہ یہ ہتھیار بنایا کس نے ہے؟کوئی امریکہ کو مورد الزام ٹہراتا ہے تو کوئی برطانیہ کو اور کچھ تو چین پر بھی یہ الزام لگانے سے نہیں چوکتے اور کہتے ہیں کہ چین کی لیبارٹری میں کوئی مس ہینڈل ہوا ہے جس کا یہ نتیجہ نکلا،کورونا وائرس کیا اور کیسے ایک ٹیکنکل معاملہ ہے سائنسداں ہی اس کا فیصلہ کر پائیں گے لیکن اس نے جس طرح ملکوں کی عام زندگی کو متاثر کیا ہے اور معیشت کو نقصان پہنچایا ہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جو اس کے پروپیگنڈے سے براہِ راست متاثر ہوا ہے کراچی جیسا شہر جہاں دن تو دن رات کو بھی ٹریفک کا اژدہام رہتا تھا کئی دنوں سے اس کی سڑکیں سنّاٹے میں ڈوبی ہیں کاروباری مراکز،ریستوران خالی ہیں گزشتہ گیارہ سال سے ہونے والا کراچی ادبی میلہ بھی اجڑا اجڑا دکھائی دے رہا تھا یہی صورت حال ملک دیگر شہروں کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورۂ بھارت کے دوران بھرے جلسہ عام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی تعریف کرکے جس ڈپلومیسی کا مظاہرہ کیا اس کا اس نے فوری فائدہ امریکہ اور طالبان معاہدے کی صورت حاصل کر لیا لیکن افغانستان کے اندر حکومت اور طالبان شاید ایک صفحہ پر نہیں ہیں جس کی وجہ سے معاہدے کے دوسرے روز ہی اختلافات سامنے آگئے ساتھ ہی ایران نے بھی معاہدہ مسترد کرتے ہوئے امریکہ کے کردار کی نفی کی ہے اس صورت حال کا براہِ راست اثر پاکستان پر پڑے گا پاکستان جو طالبان معاملے کوبیس سال سے سے حل کرنے کوشش کررہا ہے وہ حل ہونے کے قریب ہونے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ڈولتا نظر آتا ہے ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ذاتی اور امریکی مفادات کے تحت زبردست قسم کی ڈپلومیسی کے لیے مناسب وقت اور جگہ کا انتخاب کیاتھا نومبر امریکہ میں انتخابات کا مہینہ ہے پچھلے انتخابات میں ٹرمپ نے افغانستان سے سے فوجیں نکالنے کا وعدہ کیا تھا لہٰذا اس نے اپنے ذاتی اور اپنے ملک کے مفاد میں پاکستان کی تعریف کرکے معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار کی تاکہ آنے والے انتخابات میں اس کا فائدہ اٹھاسکے یوں اس نے پاکستان کو استعمال کیا تاہم فائدہ تو عمران حکومت کو بھی اعتماد اور حوصلہ ملنے کی صورت میں ہوا لیکن پاکستان کی سطح پر صورت حال میں بہتر ی آنا ابھی باقی ہے افغان حکومت اور ایران حکومت کا کردار کسی طور پاکستان کے حق میں نظر نہیں آتا اس ساری صورت حال میں اپوزیشن مہنہ میں انگلی دبائے بیٹھی ہے کہ وہ اپنی تحروروک کہاں سے اور کیسے شروع کرے۔

لال مسجد کا تنازع
ہم شہید ہو جائیں گے لیكن ہار نہیں مانیں گے۔ یہ الفاظ ٹائم میگزین كی ویب سایٹ پر QUOTE OF THE DAY كے طور پر چھ اگست سنہ دو ہزار سات كو جمعہ كے دن شایع ہوئے۔ جس شخص كے یہ الفاظ تھے، اسے دنیا مولانا عبدالرشید غازی كے نام سے جانتی ہے۔ پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد كے نائب امام۔

1965 میں لال مسجد كی تعمیر كے بعد اس كے پہلے امام و خطیب كے طور پر جس شخص كو تعینات كیا گیا، ان كا نام تھا مولانا محمد عبداللہ غازی۔ عبداللہ غازی كی ایك وجہ شہرت تو پاكستان میں ان كے قائم كیے ہوئے كئی مدرسے ہیں جن میں لال مسجد سے متصل خواتین كے لیے قائم كیا جانے والا خاص مدرسہ جامعہ حفصہ بھی شامل ہے۔

مولانا عبداللہ غازی كی دوسری وجہ شہرت ان كی حكومتوں پر كڑی تنقید تھی۔ پاكستان كا ہر حكمران ان كی تنقید كا نشانہ بنا سوائے جنرل ضیا الحق كے۔ جنرل ضیا الحق سے مولانا عبداللہ غازی كی خاص دوستی تھی۔ اور اسی وجہ سے مولانا اور لال مسجد كا كردار افغان جہاد كے دوران اس وقت ابھر كر سامنے آیا جب انہوں نے اس جہاد میں حصہ لینے كے لیے جوانوں كی تربیت كرنا شروع كی اور انہیں اس لڑائی میں حصہ لینے كے لیے افغانستان بھیجنا شروع كیا۔

اپنے قتل سے چند ماہ پہلے مولانا عبداللہ نے خود بھی ایك وفد كے ساتھ افغانستان كا دورہ كیا اور وہاں ملا عمر، اسامہ بن لادن اور ڈاكٹر ایمن الزواہری سے خصوصی ملاقاتیں كی۔ اس وفد میں مولانا عبداللہ كا جوان بیٹا عبد الرشید غازی بھی موجود تھا جسے مولانا خاص طور پر اس دورے پر لے كر گئے تھے۔

اكتوبر 1998 میں مولانا عبداللہ غازی پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ اس حملے كے وقت ان كا بڑا بیٹا عبدالعزیز غازی ان كے ساتھ تھا۔ اس حملے میں مولانا عبداللہ غازی تو جانبر نہ ہو سكے مگر عبدالعزیز غازی كی زندگی ابھی باقی تھی۔ مولانا عبداللہ كے چھوٹے بیٹے نے اپنے بڑے بھائی كے منع كرنے كے باوجود والد كے قتل كی ایف آئی آر درج كرائی اور پولیس پر قاتلوں كی گرفتاری كے لیے زور ڈالا۔ مگر نتیجہ وہی ہوا جو بڑے بھائی عبدالعزیز كا ماننا تھا۔ ملك میں ہونے والی ہزاروں ہلاكتوں كی طرح اس ہلاكت كا بھی كوئی ذمہ دار قانون كی گرفت میں نہ آیا۔

والد كی وفات كے بعد عبدالعزیز غازی نے امام اور عبد الرشید غازی نائب امام كے طور پر لال مسجد كا انتظام سنبھالا۔ خواتین كا مدرسہ جامعہ حفصہ بھی انہی كے كنٹرول میں تھا۔ 2006 تك كسی كو خاص اندازہ نہ تھا کہ یہ دونوں بھائی كیا كر رہے ہیں۔ مگر آہستہ آہستہ اس مدرسے كے طالبعلموں كی شدت پسندانہ كارروائیاں سامنے آنا شروع ہو گئیں۔

عبد الرشید اور عبد العزیز غازی كے شاگردوں نے چینی ہیلتھ وركرز كو یرغمال بنایا، حكومتی املاك كو نشانہ بنایا، رینجرز اہلكاروں پر حملے كیے اور پھر حكومت كے خلاف جہاد كا اعلان كر دیا۔ ان كا مطالبہ تھا كہ ملك میں فوری طور پر اسلامی حكومت قائم كی جائے اور شریعت كا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ ان كا كہنا تھا كہ اگر ایسا نہ كیا گیا تو پورے ملك میں خود كش دھماكے کئے جائیں گے۔ اسلامی حكومت كا مطالبہ كرنے والوں میں مردوں كے ساتھ ساتھ جامعہ حفصہ كی خواتین بھی شامل تھیں۔

آغاز میں تو نجانے كیوں مشرف حكومت نے لال مسجد سے اٹھنے والی ان آوازوں كی طرف توجہ نہ دی مگر پھر ان كے شدت پسندانہ رویے كا سختی سے جواب دینے كے لیے آپریشن شروع كرنے كا فیصلہ كیا۔ اس آپریشن كے نتیجے میں بڑے بھائی مولانا عبد العزیز غازی برقعہ پہن كر فرار ہونے لگے مگر دھر لیے گئے۔ چھوٹے بھائی عبد الرشید نے ایسی ہرزہ رسائی سے بچنے كے لیے حكومت سے جانے كے لیے صاف راستہ مانگا مگر حكومت نے انكار كر دیا۔ عبد الرشید نے ہٹ دھرمی جاری ركھی اور نتیجہ یہ نكلا كہ وہ سیكیورٹی فورسز كی گولی كا نشانہ بنے اور دس جولائی دو ہزار سات كو ہلاك ہو گئے۔ یوں آپریشن سائلنس اپنے اختتام كو پہنچا۔

آپریشن سائلنس كے بعد وقتی سكوت تو حاصل ہو گیا تھا لیكن آج پھر لال مسجد مركز نگاہ بن گئی ہے۔ اس بار مولانا عبد العزیز حكومت كے سامنے ہیں۔ كہا جا رہا ہے كہ ان كا حكومت سے مطالبہ ہے كہ انہیں ساڑھے تین كروڑ روپے اور بیس كنال زمین دی جائے۔

اس ضمن میں حكومت كے لیے میرے دو سوال ہیں۔ پہلا سوال تو یہ ہے كہ مولانا عبدالعزیز آزاد كیوں ہیں؟ ایك شخص نے مسجد كا امام بن كر اپنے طالبعلموں میں شدت پسندی كا پرچار كیا، ماركیٹوں میں حجاموں اور ڈی وی ڈی كی دكانوں كو زبردستی بند كرایا، لوگوں كو اغوا كیا، مسجد میں اسلحہ اور بارود جمع كیا، حكومت كو دھمكیاں دیں، امن كی ہر كوشش كو مسترد كیا۔ اس شخص كی وجہ سے مسجد میں خوں ریزی ہوئی، دس كمانڈو اور ایك رینجرز اہلكار شہید ہوئے جبكہ اس شخص كے اپنے اكانوے ساتھی ہلاك ہوئے۔ اور پھر یہ یہ سب كرنے كے بعد اس شخص نے برقع پہن كر فرار ہونے كی كوشش كی لیكن پكڑا گیا۔۔۔ یہ سب کرنے والا شخص كیسے آزاد گھوم سكتا ہے؟

آپریشن كے بعد لال مسجد سے ڈاكٹر ایمن الزواہری كے مولانا عبد العزیز اور مولانا عبدالرشید كے نام خطوط بھی ملے جن میں اس نے انہیں مسلح بغاوت پر اكسایا گیا تھا۔ اگر كسی اور ملك میں یہ واقعہ ہوتا تو ایسے شخص كے خلاف دہشت گردی كی دفعات لگا كر اسے سخت ترین سزا دی جاتی۔ سزائے موت نہ بھی ہوتی تو كم سے كم عمر قید ایسے شخص كا مستقبل ہوتی۔ لیكن پاکستان میں اتنا بڑا واقعہ ہو جانے كے كچھ ہی دن بعد مولانا عبدالعزیز ایك آزاد انسان كی حیثیت سے ملك میں گھوم پھر رہے تھے۔ یہ آزادی كس كی مرہون منت تھی؟ اور اگر آزادی تھی تو ایسے شخص پر حكومتی داروں كی نظر نہ ہونا کئی اور سوال كھڑے كر دیتا ہے۔

اس حوالے سے دوسرا سوال پاكستان میں موجود مسجدوں اور مدرسوں كے حوالے سے اٹھتا ہے۔ اس ملك كی ہر بڑی سڑك پر آپ كو کئی مساجد ملیں گی۔ محلوں كی سطح پر دیكھا جائے تو ہر دوسری گلی میں ایك مسجد بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد سے سوات جانا ہوا تو راستے میں لگ بھگ آٹھ سے دس مقامات پر مسجد اور مدرسوں كی تعمیر كے لیے چندہ اكٹھا ہو رہا تھا۔ یہ ٹھیك ہے كہ مساجد كو اللہ كا گھر كہا جاتا ہے مگر اس بات كی گارنٹی كون دے گا كہ اللہ كے ان گھروں میں جو درس دیا جا رہا ہے وہ شدت پسندی اور دین كے نام پر قتل و غارت گری كا نہیں۔ كون یقینی بنائے گا كہ ان مدرسوں میں جو تعلیم دی جا رہی ہے وہ فساد فی الارض كی نہ ہو۔ یہ صرف اس وقت ممكن ہو گا جب اس ملك كی تمام مساجد اور مدارس پر حكومت كا كنٹرول ہو اور وہاں جو پڑھایا جائے وہ حكومت سے منظور شدہ ہو۔ مگر یہ كام بظاہر ناممكن نظر آتا ہے۔

اس كی سب سے بڑی وجہ یہی ہے كہ جو حكومت آج تك نجی طور پر چلنے والے اسكولوں، ہسپتالوں اور دیگر اداروں پر اپنا كنٹرول نہ قائم كر سكی، وہ مساجد پر اپنا كنٹرول كیسے قائم كرے گی۔ اس كی ایك مثال نجی اسكولوں كی فیس كا معاملہ ہے جس میں آج تك والدین منتظر ہیں كہ كوئی نتیجہ نكلے مگر حكومت اور عدالتیں اسكولوں كے مالكان كے سامنے بے بس نظر آتے ہیں اور جب بات مذہبی اداروں كو كنٹرول كرنے كی ہو، تو عوام كے جذبات ذیادہ بھڑك اٹھتے ہیں اور معاملات سڑكوں پر آتے دیر نہیں لگتی۔

دوسری وجہ یہ بھی ہے كہ مذہبی ادارے چلانے والے وہ لوگ جو واقعی دین كی خدمت كر رہے ہیں، ان كا حكومت پر اعتماد بھی نہیں۔ ان كا ماننا یہ ہے كہ حكومت بین الاقوامی قوتوں كی ایما پر مسجدوں كا كنٹرول اور مدرسوں كا نصاب بدلنا چاہتی ہے اور وہ اس کی قطعی اجازت نہیں دے سکتے.

ایسے حالات میں لگتا یہی ہے كہ شدت پسندی كا مقابلہ كرنے كے لیے كسی اور تدبیر كی ضرورت ہے۔ كوئی ایسی تدبیر ہو جو مولانا عبدالرشید غازی كے اس نظریے كا مقابلہ كر سكے جو ان کے اس سادہ سے جملے میں چھپا ہے۔۔۔۔ ہم شہید ہو جائیں گے لیكن ہار نہیں مانیں گے۔

کورونا وائرس کیا ہے؟
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کر دی کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے اور ایران سے کراچی اور اسلام آباد پہنچنے والے 2 افراد میں اس وائرس کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ اس بیان کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور بطور احتیاط سندھ بھر میں دو دن کے لیے جبکہ بلوچستان میں 15 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔ گو کہ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان میران یوسف نے تسلی دی ہے کہ صوبائی حکومت اور کراچی کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولیات اور ادویات موجود ہیں لہٰذا گھبرانے کی ضرورت نہیں تاہم حکومتی سطح پر خواہ کچھ بھی کہا جائے، درحقیقت اس خبر کے سامنے آتے ہی ہر شخص پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہے اور جاننا چاہتا ہے کہ 17فروری کو ایران سے کراچی پہنچنے والے یحیٰ جعفری کو کراچی ایئرپورٹ پر موجود تمام انتظامات کے باوجود کلیئر کیسے قرار دے دیا گیا۔ اگر اس کے ٹیسٹ ہوئے تھے تو وہ کلیئر کیسے قرار دیا گیا اور اگر نہیں ہوئے تھے تو ٹیسٹ نہ کئے جانے کی کیا وجہ ہے جبکہ اس ضمن میں ایمرجنسی کافی عرصہ قبل لگائی گئی تھی۔

یحی جعفری کے متاثر ہونے کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب اس نے ازخود رضاکارانہ طور پر کراچی کے ایک نجی اسپتال سے اپنے ٹیسٹ کرائے۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ ایران سے آنے والے 1500 افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کی 15 دن تک نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے ایک اسپتال کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے مختص کرنے کا عندیہ دینے کےساتھ یہ بھی کہا کہ ہماری تجاویز میں شامل ہے کہ ایران سے فلائٹ آپریشن بھی معطل کیا جائے۔ اسے ان کی جانب سے اس بات کا اعتراف بھی سمجھنا چاہیئے کہ ایئرپورٹس پر کی جانے والی اسکریننگ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

چلیں بات کرتے ہیں کہ کرونا وائرس ہے کیا، اس کی علامات کیسے ظاہر ہوتی ہیں اور اس حوالے سے کیا احتیاط کی جانی چاہئیں؟ اس ضمن میں ہم نے گزشتہ دنوں مائیکرو بیالوجی میں پی ایچ ڈی کی سند یافتہ ڈاکٹر صدف اکبر سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس نامی بیماری میں متاثرہ فرد نزلہ‘ کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس وائرس کی بہت سی اقسام ہیں لیکن ان میں سے چھ اور اس حالیہ وائرس کو ملا کر سات ایسی اقسام ہیں جو انسانوں کو متاثر کرتی ہیں۔ 2002 ء میں چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے 774 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ مجموعی طور پر 8098 افراد متاثر ہوئے تھے۔ کورونا وائرس کے جینیاتی کوڈ کی تحقیق کے مطابق یہ ریسپائریڑی سنڈروم (سارس) سے ملتا جلتا وائرس ہے اور اس کی بیماری کی علامات بھی مشابہت رکھتی ہیں ۔

کرونا وائرس کا آغاز جانوروں سے ہوا بعد ازاں یہ بیماری انسانوں میں منتقل ہو گئی جو ایک متاثرہ فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں بیماری زکام کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے، پھر ناک بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، سردرد اور بخار جیسی کیفیات پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس وائرس کے انفیکشن ہونے سے علامات ظاہر ہونے میں کچھ دن لگتے ہیں اس لیے متاثرہ فرد میں کچھ دن بعد ہی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ یہ وائرس جن لوگوں پر آسانی سے حملہ کرسکتا ہے ان میں دل کے امراض میں مبتلا افراد، کمزور مدافعاتی نظام والے افراد، خاص طور پر چھوٹے بچے اور بڑی عمر کے افراد شامل ہوتے ہیں۔ ایسے افراد میں سانس کے مختلف مسائل کےساتھ ساتھ نمونیا میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری ہلکی سے لے کر بہت سنگین بھی ہو سکتی ہے جس کا انحصار مختلف عوامل پر ہوتا ہے جس میں مریض کی عمر، مریض کی حالت اور کچھ مخصوص بیماریوں پر مشتمل افراد سنگین پیچیدگیوں سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ اگر یہ وائرس شدت اختیار کر لے تو نمونیہ، پھیپھڑوں میں انفیکشن، سانس لینے میں تکلیف اور پھر سانس رک جانے کی وجہ سے مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ کوروناوائرس ایک سے دوسرے فرد تک تنفسی نظام، کھانسی، چھینکنے اور تھوکنے کے ذریعے پھیلتا ہے۔ اگر متاثرہ فرد دوسرے فرد کو گندے ہاتھوں سے چھولے تو بھی یہ وائرس منتقل ہو جاتے ہیں جبکہ متاثرہ شخص کے دروازے کی نوب، موبائل فون، لفٹ، کمپیوٹر، کی بورڈ، مشترکہ تولیہ اور استعمال کی مختلف اشیاء میں وائرس منتقل ہوجاتے ہیں اور وہاں سے دوسروں تک پہنچتے ہیں۔

تادم تحریر کورونا وائرس کی کوئی ویکسین یا علاج دریافت نہیں ہوسکا، زیادہ تر افراد جن میں اس وائرس سے سنگین صورتحال پیدا نہیں ہوتی، میں اس کی علامات از خود ختم ہو جاتی ہیں جبکہ درد یا بخار پر قابو پانے کیلئے مختلف درد کش ادویات ڈاکٹر کے مشورے کے بعد استعمال کی جاسکتی ہیں، علاوہ ازیں متاثرہ فرد کوزیادہ آرام کےساتھ پانی اور تازہ مشروبات کا استعمال کرنا چاہئے۔ جسم میں قوت مزاحمت کو بڑھانے کےلئے تازہ، صحت بخش اور متوازن غذائیں کھانی چاہئیں۔ دن میں سات تا آٹھ گھنٹے کی لازمی نیند لیں، ماسک کا استعمال کریں، اپنے منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونے کے بعد ہاتھوں کو صابن اور نیم گرم پانی سے بار بار دھونا چاہئے۔ بیماری کے دوران دوسرے افراد سے روابط میں حتیٰ الامکان گریز کریں، ذاتی استعمال کی اشیاء کو خود تک محدود رکھیں۔ وائرس کے نتیجے میں ہونے والی بیماریوں میں اینٹی بائیوٹکس موثر نہیں ہوتے اس لیے کورونا وائرس کے خدشے میں بھی اینٹی بائیوٹکس استعمال نہ کریں اور فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

مریض کے ساتھ گھر کے تمام افراد، تیمار دار اور علاج کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کو بھی باقاعدہ دستانوں، ماسک اور ایپرن کا استعمال کرنا چاہئے۔ مریض کی دیکھ بھال کے وقت منہ پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے ضرور پہنیں اور مریض کے کھانسی، چھینک اور تھوک کے ذرات سے حتی الامکان دُور رہیں ۔ مارکیٹ میں ایسے ماسک بھی دستیاب ہیں جن کی مدد سے وائرس کے چھینک یا کھانسی وغیرہ کے ذریعے دوسرے شخص میں منتقلی کو روکا جا سکتا ہے۔ پرہجوم مقامات پر جانے کے بعد ہاتھوں کو لازمی طور پر صابن سے دھوئیں۔ گوشت اور انڈے پکاتے ہوئے درست درجہ حرارت اور مناسب وقت اور طریقے کو یقینی بنائیں تاکہ جانورں سے اس وائرس کی منتقلی کے عمل کا سدباب کیا جا سکے۔

کورونا وائرس سے صحتمند شخص بڑی حد تک محفوظ رہتا ہے تاہم یہ وائرس کمزور پھیپھڑوں کے مالک یا کم قوت مدافعت والے افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ سگریٹ نوشی کرنے والوں کو کورونا وائرس متاثر کر سکتا ہے، صحتمند افراد کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، حفاظتی تدابیر کے تحت پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ اس مرض سے متاثرہ جن افراد کی عمر 40 سے کم ہو ان کی اموات کی شرح تقریباًٍ صفر ہے۔

کورونا کے مریض کو ذہنی پریشانی اور تناﺅ سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے جسم میں موجود قوت مدافعت میں کمی آ جاتی ہے تاہم غیرمعمولی صورتحال میں دباو ‘ ابہام یا خوف کا شکار ہو جاناعام بات ہے۔ ایسی کیفیت میں قابل بھروسہ لوگوں سے گفتگو کریں، صحتمند طرز زندگی پر عمل کریں یعنی مناسب غذا اوراچھی نیند لیں اور ورزش کریں‘ زیادہ ذہنی دباؤ محسوس کریں تو ہیلتھ کونسلر سے رابطہ کرکے اپنے لیے منصوبہ بنوائیں اور اس پر عمل کریں۔ حقائق جمع کریں، تازہ ترین معلومات سے باخبر رہیں تاکہ ضروری احتیاط کر سکیں۔

ذہنی دباﺅ کی صورت میں بچے اپنا ردعمل مختلف صورتوں میں دیتے ہیں مثال کے طور پر غصہ کرنا، سہم جانا، بستر گیلا کرنا اور چڑچڑے پن جیسی علامات پر نظر رکھیں، ایسی صورت میں انہیں باور کرائیں کہ آپ ہر قیمت پر ان کے ساتھ ہیں۔

پکے ہوئے اور ان پکے کھانوں، گوشت وغیرہ کیلئے الگ کٹنگ بورڈز اور چھریاں استعمال کریں۔ بیمار جانوروں کے گوشت کے استعمال سے بچیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں گوشت کو اچھے طریقے سے پکا کر استعمال کریں۔عالمی ادارہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں خریداری مراکز اور کام کی جگہوں پر جانے والے افراد کیلئے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایسے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جانوروں یا ان سے متعلق مصنوعات کو چھونے کے بعد صابن سے ہاتھ لازما دھوئیں۔ آنکھ، ناک اور منہ چھونے سے بچیں۔ بیمار جانوروں یا غیرصحت مند نظر آنے والے گوشت سے دور رہیں۔ مارکیٹوں میں آوارہ جانوروں، کچرے اور فضلے سے دور رہیں۔ جانوروں یا ان کی مصنوعات کو استعمال کرتے وقت ہاتھوں پر دستانے پہنیں۔ کام کی جگہ کا لباس صاف ستھرا رکھیں، روزانہ دھوئیں اور وہیں چھوڑیں۔ اہلخانہ کو کام کی جگہ پر پہنے جانے والے لباس، یونیفارم سے دُور رکھیں۔ کام کی جگہ کو کم ازکم دن میں ایک بار جراثیم کش مائع سے صاف کریں۔

کروناوائرس کا علاج نہ ہونے، اس کی ابتدائی علامات واضح نہ ہونے اور تشخیص دیر سے ہونے نے عام افراد کو پریشانی کا شکار کیا تاہم طبی افراد و ادارے غیرضروری دباؤ اور خوف سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں۔ قبل ازیں سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے علاج کیلئے دو مختلف ادویات کی آزمائش کا عمل بھی جاری ہے، ماہرین کو توقع ہے کہ رواں برس کے اختتام تک ویکسین یا دوا کی صورت حتمی علاج دریافت کیا جا سکے گا اس وقت تک احتیاط، احتیاط اور صرف احتیاط سے کام لیں۔

عمران خان فرنٹ سیٹ پر
اٹھارہ ماہ بعد وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار وزرا اور انتظامی افسران کو واضح طور کہا ہے کہ نہ صرف اب مہنگائی نہ ہونے پائے بلکہ اس میں کمی بھی کی جائے۔ اس ضمن میں عوام میں یہ بات گردش کرنے لگی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی کی جارہی ہے، فروری میں پیدا کیے جانے والے مصنوعی بحران کے بعد مارچ میں پیدا ہونے والے حقیقی سیاسی بحران کا شاید وزیراعظم کو ادراک ہوگیا ہے کہ انھیں حقیقی صورت حال سے دور رکھنے کے پرانے حربے اختیار کیے جارہے ہیں، احتساب کے نام پرگرفت میں لیے جانے والے لوگ ایک ایک کرکے آزاد ہو رہے ہیں، نیب قوانین تبدیل کیے گئے ہیں، عدالتوں میں وزارت قانون اور نیب ایک صفحہ پر نظر نہیں آتی۔ سابق اٹارنی جنرل انور منصور کا استعفٰی اسی کی ایک کڑی ہے۔ جسٹس فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس اور اس میں نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید کا ریفرنس میں حکومت کے موقف کے خلاف کھڑا ہونا بھی عمران حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ماہ جنوری اور فروری میں پاکستانی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی جس اذیت سے گزرے اس کا ازالہ اب تک نہیں ہوسکا، تمامتر دعووں اور اعلانات کے باوجود نہ ہی قیمتیں قابو میں لائی جاسکی ہیں اور نہ ہی مجرمان کو گرفت میں لیا جاسکا ہے۔

ملک میں مصنوعی بحران اور انتظامی نظام کا بریک ڈاؤن جاری ہے، ایسے میں کراچی بندرگاہ کے علاقے میں پراسرار گیس کا اخراج اور لوگوں کی ہلاکتیں ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آ گئی ہیں اور اب کورونا وائرس کے حوالے سے بات پھیلائی جارہی ہے کہ یہ ایران اور افغانستان کی جانب سے پاکستان کے دروازے پر دستخط دے رہا ہے، کورونا وائرس کے حوالے سے کئی ”سازشی نظریے“ گردش کررہے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس نے پوری دنیا کو اقتصادی طور پر متاثر کیا ہے۔ پاکستان اور چین کے حالیہ چند برسوں خاص طور سے سی پیک کے بعد اقتصادی سطح پر جو تعلقات فروغ پائے اس کے نتیجے میں پاکستان بنیادی ضرورتوں کے لیے بھی چین کا محتاج ہو کر رہ گیا ہے لہٰذا چین میں اقتصادی اثرات سے پاکستان براہِ راست متاثر ہورہا ہے۔

پاکستانی حکومت جو پہلے ہی منافع خوراور ذخیرہ اندوز مافیا کے ستم کا شکار ہے اس کے لیے یہ بڑا سوال ہے کہ ان اثرات سے خود کو کیسے نکالے، خدانخواستہ ایران اور افغانستان سے آنے والی اطلاعات کے اثرات نمودار ہوئے تو صورتحال سنگین تر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی استعداداور اہلیت کیا ہے؟ یہ بھی ایک سوال ہے۔ کراچی بندرگاہ پر گیس کا اچانک پھیلنا،اموات کا ہونا اور پھر اچانک سب ٹھیک ہوجانے کے گرد بھی ”سازشی نظریے“ کے تانے بانے بنے جارہے ہیں اس تمام تر صورتحال کے ادراک کے بعد لگتا ایسا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اب حقیقی معنوں میں ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ایک جانب یہ صورت حال خوش کن ہے لیکن دوسری جانب تشویش یہ ہے کہ ان کے اپنے ساتھی بھی اب ”دوسری سوچ“ کی جانب مائل ہورہے ہیں۔

یوں لگتا ہے کہ ایک طرف مارچ کے مہینے میں عمران خان ایک حقیقی وزیراعظم کے طور پر متحرک ہوں گے تودوسری جانب اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف صف بندی میں مصروف ہو گی۔ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے اور مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے عمران خان کے عزائم کا کھلا اظہار ہیں، حکومت اپوزیشن محاذآرائی میں عمران خان نے پہل کردی ہے، جسٹس فائز عیسٰی ریفرنس میں بھی حکومتی موقف کی حمایت عمران خان کے اسٹیرنگ سنبھالنے کی طرف اشارہ کرتی ہے تاہم ملک کے معروضی حالات عمران خان کی سوچ کا ساتھ دیتے نظر نہیں آتے جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے چین ہی کو متاثر نہیں کیا اقتصادی طور پر پاکستان بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کا دباؤ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے، منافع خور مافیا بھی قابو سے باہر ہے، ایسے میں مہنگائی پر قابو پانا، بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات حکومت کے لیے مشکلات ہی پیدا نہیں کریں گے بلکہ حکومت کی راہ میں رکاوٹیں بھی پیدا کریں گے اور یقیناً اپوزیشن اس کا پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ اس امرکا خدشہ بھی ہے ”سیاسی بٹیرے“ جو پہلے ہی دوسری سوچ کی طرف گامزن ہیں حسب روایت اڑنے کی کوشش کریں اور نیا بسیرا ڈھونڈیں، لہٰذا اب وزیراعظم عمران خان نے جب ڈرائیونگ سیٹ سنبھال ہی لی ہے تو انھیں روایتی طریق کار سے ہٹ کر انقلابی طرز اختیار کرنا ہوگا اور اس کے لیے اگر دیرینہ ساتھی، پارٹی کے فنانسر اور بیوروکریسی بھی لپیٹ میں آتی ہے تو اس کی پرواہ نہیں کرنا ہوگی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مسلسل ایک ہی اعلان کررہے ہیں کہ انھیں جو یقین دہانی کرائی گئی تھی اس پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے، اس کے لیے انھوں نے دس مارچ سے تحریک چلانے کا اعلان بھی کر دیا ہے، ساتھ ہی سفارت کاروں سے ملاقاتیں ان کی جانب سے لابنگ کیے جانے کے مترادف قراردی جا رہی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کی یہ تحریک بھی حکومت کے لیے بارِگراں سے کم نہیں ہوگی۔ ادھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کو مزید وقت نہیں دینا چاہتے وہ بھی اسی سال انتخابات کی باتیں کررہے ہیں، اب نواز شریف اور مریم نواز کے معاملات نے بھی مسلم لیگ ن کو مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہونے پر مجبور کردیا ہے، کورونا وائرس، گیس کی لیکیج ہوسکتا ہے بیرونی عناصر کی کارستانی یا قدرت کی جانب سے کوئی عذاب ہو لیکن اپوزیشن کی تحریک،حکمت عملی اورحکومت کے اندر توڑپھوڑ خالصتاً اندرونی معاملہ ہے اور اندر ہی سے حمایت بھی ہے لہٰذااس صورتحال کا نتیجہ خیر کی صورت میں نکلتا نظر نہیں آرہا بہرحال وزیراعظم عمران خان جب فرنٹ سیٹ سنبھال ہی لی ہے توایکسیلیٹر پر پاؤں کا دباؤ تو بڑھانا ہی پڑے گا۔اب یوٹرن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

نعمت اللہ خان بھی رخصت ہوئے
ہہ بات ہے نعمت اللہ خان صاحب کے دور نظامت کی! مجھے سنڈے میگزین کیلئے ان کا ایک فیملی انٹرویو کرنا تھا، بڑی دوڑدھوپ کے بعد وہ اپنے گھر میں میرے لیے وقت نکال سکے ۔ ان کے دیے گئے پتے پر پہنچنے کے بعد میں بہت دیر اس تذبذب میں مبتلا رہی کہ آیا یہی ناظم شہر کا گھر ہے جہاں کسی بھی قسم کے کوئی حفاظتی اقدامات نظر نہیں آرہے اور نہ ہی بڑی بڑی گاڑیاں کھڑی ہوئی ہیں۔ بہرکیف ناظم صاحب نے نہایت عزت سے اپنے ڈرائننگ روم میں بٹھایا اور ہم نے اپنا طویل انٹرویو مکمل کیا ۔ دوران انٹرویو بھی مجھے اس گھر اور اس انسان کی سادگی و انکساری نے بے حد متاثر کیا اور جب میں ان کا انٹرویو تیار کرنے بیٹھی تو میرے لکھے پر ان کے مزاج کی گہری چھاپ تھی۔

نعمت اللہ خان کراچی والوں کیلئے ایک انتہائی معتبر اور عزیز نام تھے۔ آج صبح ہی ان کے اس جہان فانی سے کوچ کرنے کی خبر ملی، کون ایسا نہیں ہے جو اس ضمن میں بات نہ کر رہا ہو کیوں کہ درحقیقت یہی وہ ہستی ہیں جنہوں نے پیرانہ سالی کے باوجود اپنے دور نظامت میں کراچی کیلئے ایسے کارنامے سرانجام دیے جن کی مثال نہیں دی جاسکتی۔ ان کے کارہائے نمایاں پر بات کرنے سے قبل کچھ ان کی زندگی کے حوالے سے بات کرتے چلیں۔

وہ کامیاب وکیل، متحرک فلاحی و سماجی ہستی اور ایک بے مثال انسان تھے۔ انہوں نے ضلعی نظامت کے دوران اپنے لوگوں کی ایسی لازوال خدمات سرانجام دیں کہ لوگوں نے انہیں ”بابائے کراچی“ کہنا شروع کردیا۔ آپ یکم اکتوبر1930ء کو مشہور مسلم بزرگ خواجہ معین الدین اجمیری کی نگری اجمیر شریف کے علاقے شاہجہاں پور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم شاہجہاں پور اور اجمیر سے ہی حاصل کی۔ آپ کے خاندان نے1948ء میں شاہجہاں پور سے پاکستان کی طرف ہجرت کی اور کراچی میں آ بسا۔ کراچی آمد کے بعد ابتدائی دنوں میں آپ کے اہل خانہ کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے کئی سال تک ایک کمرے کے مکان میں زندگی گزارنا پڑی۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول اور خاندان کی بقا کے لیے آپ نے سخت جدوجہد کی اور جز وقتی ملازمت کے علاوہ بچوں کو پڑھا کر زندگی کی گاڑی کھینچتے رہے۔

پاکستان ہجرت کے بعد آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا جبکہ فارسی ادب میں ماسٹر ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی۔ کراچی یونیورسٹی سے ہی آپ نے صحافت میں ڈپلومے کے علاوہ ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ بعد ازاں انکم ٹیکس وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا اور تب سے ایک کامیاب وکیل اور انکم ٹیکس معاملات کے ماہر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں محض 15 سال کی عمر میں آپ نے تحریک پاکستان میں ایک فعال کارکن کے طور پر کام کیا۔ اسی زمانے میں آپ نے شاہجہاں پور کے مسلم رکن قانون سازاسمبلی کے ہمراہ قائد اعظم کی سربراہی میں ہونے والی ”آل انڈیا مسلم لیجسلیٹرز کانفرنس“ میں شرکت کی۔ 1946ء سے قیام پاکستان تک آپ مسلم لیگ نیشنل گارڈ ضلع اجمیر کے منتخب صدر رہے۔

تحریک پاکستان کے دوران آپ نے1957ء میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور پیرانہ سالی کے باوجود اس خواب کی تعبیر کے حصول کے لیے سر دھڑکی بازی لگا دی۔ آپ کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ آپ نے جماعت کی رکنیت کا حلف خانہ کعبہ میں اٹھایا، حلف لینے والے پروفیسر غفور احمد تھے۔ آپ کراچی جماعت کے نائب امیر اور ایک عرصہ تک امیر رہے، نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ بھی رہے۔ 1985ء کے غیر جماعتی الیکشن میں سندھ اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں ”اپوزیشن لیڈر“ کیلئے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا۔1988ء میں اسمبلی کی تحلیل تک تقریباً ساڑھے تین سال اپوزیشن لیڈر کے منصب پر فائز رہے۔ اس دوران آپ نے کراچی اور سندھ کے عوام کی ترجمانی حق ادا کیا اور بھرپور انداز میں عوامی مسائل اسمبلی میں اٹھائے۔

2001 ءمیں متعارف کرائے جانے والے ضلعی حکومتوں کے نظام کے بعد نعمت اللہ خان کراچی کے پہلے ناظم منتخب ہوئے اورشدید مخالفتوں کے باوجود 4 سال کے مختصر عرصے میں کراچی کی شکل یکسر بدل کے رکھ دی اورکراچی کی خدمت اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کسی کوئی سمجھوتہ نہ کیا۔ تباہ حال شہری انفراسٹرکچر، ٹریفک اور سیوریج کے ابتر نظام کو شاندار حکمت عملی اور تیز رفتاری سے بہتری کی جانب گامزن کیا۔ نعمت اللہ خان نے اربوں روپے کی لاگت سے بڑی شاہراہوں کو تعمیر کرایا، کروڑوں روپے کی لاگت سے چورنگیوں کی تزئین و آرائش کے بعد ان کو سگنلائزڈ کیا اور شہر میں سڑکوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز اور پلوں کا جال بچھا دیا، ان شاہراہوں، چوراہوں اور گلیوں میں روشنی کا بہترین انتظام کر کے آپ نے ایک مرتبہ پھر کراچی کو ”روشنیوں کا شہر“ بنا دیا۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانے کے لیے ”اربن ٹرانسپورٹ اسکیم“ اسکیم شروع کی اور پہلی دفعہ 500 بڑی، کشادہ اور ائیر کنڈیشنڈ بسیں کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں نظر آئیں۔ پیدل چلنے والوں کے لیے درجنوں پلوں کی تنصیب کے علاوہ ڈرائیوروں کی تربیت کے لیے ڈرائیور اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ 470 مقامات پر خوبصورت بس شیلٹرز تعمیر کیے گئے۔ اسی طرح ماس ٹرانزٹ کے لیے ایک غیر ملکی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا جس کے تحت 87 کلومیٹر طویل مقناطیسی ریل چلائی جائے گی، جبکہ شہر میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے ساتھ ساتھ اورنگی، بلدیہ، کورنگی اور نارتھ کراچی تک اس کی توسیع کا منصوبہ منظور کرایا۔ شہر کے انفراسٹرکچر میں تبدیلی، خصوصاً، ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا اثر ان کے بعد نظر آیا۔

نعمت اللہ خان نے اپنے پہلے ہی بجٹ میں تعلیم کی مد میں ریکارڈ 31 فیصد رقم مختص کی، آج کراچی کے اسکولوں کی بدلی ہوئی حالت انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کے مختلف جدید ٹریننگ کورسز اور ”پروفیشنل ٹریننگ پروگرام“ میں ہزاروں اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ شروع کرایا۔ آپ کے ناظم بننے سے قبل شہر میں 88 کالجز تھے، آپ نے 4 سال کی مختصر مدت میں ریکارڈ32 نئے کالجوں کا اضافہ کیا ۔ تعلیمی اداروں میں سیلف فنانس اسکیم کا خاتمہ، مرکزی داخلہ پالیسی کے نظام کا اجراء اور میرٹ پر داخلے کو یقینی بنایا۔

سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آپ نے 10 چیسٹ پین سینٹرز، امراض قلب کے جدید ترین اسپتال کا قیام، کڈنی ڈائلائسسز سینٹر، ناظم شہر کے کیمپ آفس میں جدید ترین ”ڈائیگنوسٹک سنٹر“ بھی آپ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی بھاری صنعتوں کی شہر سے باہر منتقلی کی بھرپور مہم چلائی اور ملک بھر میں پہلی دفعہ سی این جی پر چلنے والی بسوں کو متعارف کرایا۔ آپ نے اپنے دور میں 300 پارکس کو ازسر نو تعمیر کرایا، 300 پلے گراؤنڈز کی حالت بہتر کرائی، بے شمار فلڈ لائٹس کی تنصیب کرائی جبکہ کراچی کے 18 ٹاونز میں سے ہر ٹاؤن کو کم از کم ایک ماڈل پارک بنا کر دیا۔ اسی طرح دامن کوہ، باغ ابن قاسم اور گٹر باغیچہ پارکس جیسے میگا پروجیکٹس کا آغاز بھی آپ کے دور میں ہوا۔ سفاری پارک میں پاکستان کا سب سے بڑا سفاری ایریا ہے جو مناسب اقدامات نہ ہونے کے سبب35 سال سے بند تھا،آپ نے اس پر کام شروع کیا۔

پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے آپ نے ”کے تھری واٹر سپلائی پروجیکٹ“ شروع کیا ،واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب اور سیوریج کے پانی کو ری سائیکل کر کے کارخانوں کے لیے قابل استعمال بنانے کے معاہدے کئے۔ سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے اربوں روپے خرچ کیے۔ 50 سالہ پرانی پائپ لائنوں کی بڑے پیمانے پر تبدیلی اور نئے پمپس کی تنصیب کرائی۔ کوڑا کرکٹ اور کچرا اٹھانے کے لیے500 سولڈ ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشن تعمیر کیے۔ نعمت اللہ خان کراچی کی کچی آبادیوں کو شہر کے ماتھے کا جھومر کہتے ہیں۔ انہوں نے شہر کی 52 فیصد آبادی پر مشتمل خاندانوں کو لیز پر زمین فراہم کی۔ 1999ء میں بڑھائے جانے والے لیز کے نرخ منسوخ کر کے1989ء کے نرخ بحال کیے جس سے لاکھوں غریب لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچا۔ اسی طرح اپنے صوابدیدی فنڈ سے ضرورتمند اور بےروزگار افراد میں سوا کروڑ روپے کی سلائی مشینیں، سائیکلیں، جہیز بکس اور دیگر سامان تقسیم کیا۔ نعمت اللہ خان نے علم و ادب کے فروغ، دینی معلومات میں اضافے اور اسلامی فن و ثقافت کی ترویج اور کھیلوں کی ترقی کے لیے بھی مختلف عملی اقدامات کیے۔ فکر ملی ٹرسٹ، قرآن و سنہ اکیڈمی، المرکز الاسلامی، سیٹیزن کمیونٹی بورڈ، تھانوں میں لائبریریوں کا قیام، پبلک مقامات پر ائیرکنڈیشنڈ لائبریریوں کی تعمیر، ویمن اسپورٹس کمپلیکس اور ویمن لائبریری کمپلیکس کی تکمیل اور مختلف اسلامی، اصلاحی اور سماجی پروگراموں کا انعقاد آپ کی بہترین کاوشوں کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ کراچی میں پہلی بار سٹی گیمز کا انعقاد بھی آپ کا ایک کارنامہ ہے۔ نعمت اللہ خان نے اپنی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد شہری حکومت کے بجٹ میں حیران کن حد تک اضافہ کیا اور اسے 5 ارب سے 43 ارب تک لے گئے۔ 29ارب کا ”تعمیر کراچی پروگرام“ بھی آپ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

نعمت اللہ خان کے مخالفین بھی ان کے اخلاص اور امانت داری کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔ آپ نے دیانت کی مثال قائم کی اور کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ ناظم کراچی کی حیثیت سے آپ نے ہفتے میں ایک دن عوامی رابطے کے لیے مختص کیا۔ اس دوران ساٹھ ہزار سے زائد عوامی مشکلات و مسائل کو حل کیا۔ کسی بھی ناگہانی آفت و مصیبت کے وقت نعمت اللہ خان ہمیشہ متاثرین کی مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچتے تھے۔ 1996کا دادو میں سیلاب ہو یا 1997کا تھرپارکر کا قحط نعمت اللہ خان ہر جگہ پیش پیش نظر آتے تھے۔

اپنے دور نظامت میں بھی وہ22 ،22 گھنٹے کام کیا کرتے تھے جس کی اس عمر کے کسی انسان سے توقع نہیں کی جاسکتی لیکن خدمت خلق کے جذبے سے سرشار نعمت اللہ خان نے ہمیشہ اپنی ذات سے بڑھ کر سوچا۔ نعمت اللہ خان بلاشبہ کراچی کے سب سے بہترین اور کامیاب ترین مئیر تھے۔ آپ نے بر وقت عوامی مسائل کے حل، سہولیات کی تیز رفتار فراہمی، بے مثال ترقیاتی کاموں اور امانت کا جو معیار قائم کیا، وہ کراچی کے عوام میں ایک ”رول ماڈل“ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، اور اب وہ ہمیشہ نئے آنے والے ناظمین کی صلاحیتوں کا نعمت اللہ خان کی کامیابیوں کے ساتھ موازنہ کریں گے۔ کافی عرصے تک علیل رہے اور آج صبح وہ ہمیں تنہا چھوڑ گئے صاحبزادے اور صاحبزادی کی بیرون ملک سے آمد کے بعد ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر نیو ایم اے جناح روڈ نزد ادارہ نورحق پر ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال کے بعد مخلصی، محنت ، جدوجہد اور ایمانداری کا ایک قابل تقلید باب ختم ہوا۔

ہماری حساسیت
دنیا بھر میں فنکاروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انتہائی حساس ہوتے ہیں، چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی ان کو متاثر کرتی ہیں۔

لیکن پاکستان کی خوش قسمتی یہ ہے کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ دنیا کے بڑے بڑے مہذب اور حساس فنکاروں سے کہیں زیادہ حساس ہے۔

مجھے اس چیز کا احساس پی ایس ایل کی تقریب رونمائی کے بعد ہوا۔

سلام ہے کہ ان سب حساس پاکستانیوں کو جنھوں نے پی ایس ایل کی میزبانی اور گانے کے معاملے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

سماجی رابطوں کی سائٹس پر پاکستانیوں کے تبصرے اور جذبات پڑھ کر سر فخر سے بلند ہو گیا، ایسا لگا کہ پوری قوم ایک حساس آرٹسٹ کی مانند یک زبان ہو گئی ہے۔

لیکن پھر ذہن میں یہ سوال اور خواہش آئی کہ کاش ہم دیگر معمولات میں بھی اتنے حساس ہوں۔ ہر جگہ کچرا ہمارے اندر کے آرٹسٹ کو کیوں متاثر نہیں کرتا؟ ہمارے “دانشوروں” کو غلط پارکنگ، سگریٹ کا کش لگا کر اسے زمین پر پھینکنے جیسی چیزوں پر کیوں اعتراض نہیں ہوتا؟ پشاور سے کراچی کا سفر کرلیں تو ہر پبلک ٹوائلٹ میں آپ کو ہمارا مہذب پن نظر آئے جائے گا۔

لیکن بات صرف دانشوروں تک محدود نہیں ہے، اگر ہم اپنا کردار دیکھیں تو یہ نظر آتا ہے کہ ہزاروں کا کھانا کھا لیں گے لیکن ہوٹل کے باہر کھڑے بچے کو دس روپے دیتے ہوئے ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔ ‬

ہم اتنے حساس ہیں کہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے غریبوں کے بچوں کو گھروں میں ملازم رکھ لیتے ہیں۔ لاکھوں کی آبادی والا پورا شہر گھوم لیں کوئی شخص آپ کو مسکرا کر نہیں دیکھے گا۔ ہر اشارے پر بھیک مانگتے بچے دیکھ کر اندر کا فنکار نہیں جاگتا۔

خواتین کے حقوق کی علمبردار ہماری “فیمنسٹ” لاکھوں کا جوڑا پہن کر گھر میں چند ہزار ماہانہ پر رکھی ملازمہ سے پوچھ رہی ہوتی ہیں کہ ’’میں کیسی لگ رہی ہوں‘‘، ہمارے گھریلو ملازمین جن کے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی مشکل سے نصیب ہوتی ہے، ان سے ہم اپنے بچوں کے پسندیدہ کھانے بنواتے ہیں۔۔۔

ہمارے صحافت کے ارسطو جو حکمرانوں کے محدود ویژن پر تنقید کرتے ہیں، لیکن جب حکمران ان سے مشورہ مانگیں تو ان کا اپنا ویژن اپنے علاقے کے معمولی مسائل حل کرنے تک محدود ہو جاتا ہے۔

جن کے گھروں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جبری مشقت کا شکار بچے بازیاب کرانا پڑتے ہیں وہ حساس لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر کشمیر کے بچوں کے حقوق کی جنگ لڑتے ہیں۔

سب کے دکھوں کا احساس کرنے والا ہمارا میڈیا، اتنا حساس ہو گیا ہے کہ وہ بھوک و افلاس سے مرنے والے اپنے ہی ساتھیوں کی کہانی بھی دنیا کو بتانے کو تیار نہیں کیونکہ وہ پریشانیوں کی شکار قوم کو مزید پریشان نہیں کرنا چاہتا۔

فہرست بہت طویل ہے ہماری حساسیت کی۔۔۔۔

عوامی تبدیلی رک پائے گی؟
روایتی سیاست اور روایتی حکومت کے حوالے سے لکھے گئے کالم پر ایک سینئر صحافی دوست کا تبصرہ تھا ”سب ایسا ہی چلے گا“ واقعی ”سب ایسا ہی چل رہا ہے“گزشتہ چند ماہ سے ملک کے عوام جس خوفناک مہنگائی،بے روزگاری، چھانٹیاں، برطرفیاں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے عذاب سے گزر رہے ہیں اس میں کوئی کمی نہیں آئی، اس پر حکمرانوں کا یہ زور کہ ”چھوڑیں گے نہیں،لوٹ مار کرنے والوں،ذخیرہ اندوزوں کا پتہ ہے انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے،پاکستان آگے کی طرف جارہا ہے۔“ حقیقی صورت حال یہ ہے کہ قرضوں کا حجم بڑھتا جارہا ہے، آئی ایم ایف بنیادی ضرورتوں کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر مسلسل زور دے رہا ہے،15 ارب کی سبسڈی کے باوجود مہنگائی ختم نہیں ہوئی،روزگار کے نئے مواقعے دیکھنے کو نہیں، چھانٹیاں برطرفیاں مسلسل جاری،اقتصادی ماہرین کے مطابق جی ڈی پی دو فیصدسے سے زیادہ نہیں ہوگی۔اس کا مقصد عوام کو ابھی مزید عذاب سہنے کے لیے تیاررہنا ہوگا، تیار نہ بھی رہیں سہنا تو پڑے گا۔ اس سے بچنے کا کوئی راستہ نہ نظر آرہا ہے نہ ہی دکھایا جارہا ہے، ملک لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کے شکنجے میں پھنسا ہوا ہے۔

حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیں تو نظر آتا ہے کہ دو ماہ کے دوران مافیاز نے من مانی کرکے عوام کو جتنا نچوڑنا تھا اس سے زیادہ ہی نچوڑلیا اب حکومت نے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعہ 15ارب روپے کی جس سبسڈی کا اعلان کیا ہے وہ بھی مافیاز کی جیب جائیگی کیوں کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے روز مرہ کی اشیاء ان ہی سے خریدی جائے گی، یوں انھیں اپنی من مانی قیمتیں قانونی طور پر مل جائیں گی اور عوام کو 100 روپے فی کس کی جو سبسڈی ملنی ہے وہ بھی اس سے کئی گنا زیادہ سود کے ساتھ آئی ایم ایف کے دباؤ پر پیٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافے سے وصول کرلی جائے گی، مافیاز نے اشیاء صرف کی قیمتوں جو 40 سے100 فیصد اضافہ کیا تھا تمام تر دعووں کے باوجود اپنی اصل قیمتوں پر واپس نہیں آئیں، حکومت نے سبسڈی دینے کے بعد بھی اصل قیمتوں میں 10 سے20 فیصد اضافے کی سرکاری مہر لگادی لیکن عام دکانوں پر قیمتیں اب بھی قابو سے باہر ہیں، صاف ظاہر ہے مافیاز اب بھی من مانیاں کررہی ہے۔

اس سارے گورکھ دھندے میں نقصان میں عوام ہی رہیں ہیں اور رہیں گے عوام کو سہولتیں پہنچانے کے جن بنیادی باتوں کی ضرورت ہے اس پر حکومتوں کی کوئی توجہ نہیں، وجہ صاف ظاہر ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ زمیندار،صنعت کا ر اور تاجر ہیں جن کا بنیادی اصول اپنی دولت میں اضافہ کرنا ہے اور حکومتوں کے سہارے یہ اضافہ مرضی کے مطابق حاصل کیا جاتا ہے، ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم صنعت اور تجارت سے پیسہ کمانے کے بجائے عوام کی بنیادی ضرورتوں سے پیسہ کماتے ہیں، دنیا میں بنیادی ضرورت کی قیمتیں انتہائی سستی اور ہمارے ہاں سب سے مہنگی ہوتی ہیں۔وزیراعظم اور وزرا میڈیا پر غصہ اتاررہے ہیں کہ وہ غلط بیانی کررہا ہے،کھلے عام جو کچھ ہورہا ہے کیا میڈیا وہ نہ دکھائے،اسی میڈیا نے سابقہ حکمرانوں کو بھی بے نقاب کیا تھا اس کا پھل پی ٹی آئی کو حکومت کی شکل میں ملا اور میڈیا بالخصوص میڈیا ورکرز کو برطرف،چھانٹی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں اس کی سزا ملی۔

کیا حکومت نے کبھی وزارت شماریات، وزارت زراعت، وزارت صنعت،وزارت تجارت سے پوچھا ہے کہ ملک میں کیا اور کتنا پیدا ہورہا ہے اور ہماری ضرورت کیا ہے، شاید پوچھا ہو اور ان وزارتوں نے بتایا ہو لیکن لگتا یوں ہے کہ صرف اور صرف ذاتی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں، کبھی اس کی تحقیقات کی گئیں کہ کپاس کی زمین پر گنّا کیوں اگایا گیا کپاس جو ملک کی سب سے قیمتی اور نقد فصل تھی آج ملک اس کے لیے دوسروں کا محتاج ہے۔ کیا یہ تحقیقات کی گئیں کہ ملک کی ضرورت کا آٹا اور چینی کیوں برآمد کیا گیا، کبھی ذمہ داروں کا تعین ہوا، کسی کا کوئی احتساب ہوا؟ جہانگیر ترین اور خسرو بختیا ر کو کلین چٹ دینا وزیراعظم کا اپنا معاملہ ہے، مان لیا جائے ان کا اس بحران میں کوئی ہاتھ نہیں لیکن کسی کا تو ہے جس کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا۔کیا یہ کبھی سوچا گیا ہے کہ ہماری اشیاء کی ہمارے ملک میں قیمتوں کا تعین آئی ایم ایف کیوں کرتا ہے اور پٹرول،گیس بجلی ہی کیوں آئی ایم ایف کا ہدف ہوتی ہیں،اب سوچنا ہوگا ملک کی سالمیت بچانے کے لیے سوچنا ہوگا.

سبسڈی، انکم سپورٹ کارڈ، ہلیتھ کارڈ اور راشن کارڈ یہ سب ایک حد تک مناسب ہیں لیکن یہ بھی یاد رہے کہ ایسے اقدامات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ ایک پس ماندہ بلکہ انتہائی پس ماندہ قوم ہیں آپ کے ملک میں اشیائے ضروریہ کی کمی ہے آپ کا ملک پستی کی طرف جا رہا ہے،لیکن ایسا نہیں ہے آپ کے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے کمی ہے تو بہتر حکمرانی کی ۔ضرورت ہے ایسی حکمرانی کی جو مافیاز کو روک سکے، انھیں جیل بھیج سکے، ایسا نظام تشکیل دے سکے اور چلا سکے جس سے عوام کا بھلا ہو۔

آج کے دور میں بھی ایک بڑی مثال موجود ہے جس نے عوام کے لیے اقدامات کیے، بھارت میں دہلی کی حکومت بنانے والی عام عوام پارٹی کی ہے جس نے عوام کے لیے کسی سبسڈی کے اعلان کے بجائے اپنی ریاست میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم سے کم کرکے براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچایا اب وہ بجلی مفت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، انتخابات میں ریاست کی 90 فیصد نششتیں جیتنے میں ان کا یہ اقدام سرِفہرست ہے، بھارت کی حکمراں بی جے پی چند نششتیں ہی حاصل کرپائی، بی جے پی کو اتنی بڑی شکست کسی اور ریاست میں نہیں ہوئی اس کی وجہ صرف ایک ہی ہے، عوام کی حکومت عوام کے لیے۔ وہاں مافیاز کا کوئی گزر نہیں۔کیا ایسا کوئی کردار ہمارے حکمراں ادا کر پائیں گے، میڈیا میں بیانات داغنے کے بجائے عوام کو سہولتیں پہنچانے کے اقدامات کریں گے؟ایسا کرنا ہوگا اگر نہیں کرسکے تو پی ٹی آئی جو کوئی تبدیلی نہیں لا سکی وہ عوام کی جانب سے آنے والی تبدیلی کو روک بھی نہیں سکے گی۔

صرف بالغان کیلئے
دنیا کے بہت سارے ممالک میں فلموں اور ٹی وی پروگرامز کو نشر کئے جانے سے پہلے انہیں پرکھا جاتا ہے اور یہ طے کیا جاتا ہے کہ وہ کس عمر کے ناظرین کے لیے موزوں ہیں۔ اس جانچ پڑتال یا سنسر کے لیے کمیٹیاں موجود ہوتی ہیں جو یہ تعین کرتی ہیں کہ کس عمر کے ناظرین یہ مواد دیکھ سکتے ہیں اور یہ مواد اگر ٹی وی پر نشر ہونا ہے تو اس کے لیے کونسا وقت مناسب رہے گا۔

اس جانچ پڑتال میں عام طور پر تین حوالوں سے پروگرام یا فلم کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پہلی چیز یہ دیکھی جاتی ہے کہ اس پروگرام میں پر تشدد مناظر تو نہیں۔

دوسری چیز یہ کہ اس میں برہنگی نا ہو یا پھر جنسی تعلقات کے مناظر نہ ہوں

تیسری چیز یہ دیکھی جاتی ہے کہ اس میں جو زبان استعمال کی گئی ہے، اس میں کتنے برے الفاظ یا گالیاں استعمال کی گئی ہیں۔

اگر کسی فلم یا پروگرام میں تشدد، قتل و غارت، برہنگی، جنسی مناطر اور نازیبا الفاظ ایک خاص حد سے زیادہ ہوں تو اسے ۔۔۔صرف بالغوں کے لیے۔۔۔ کا درجہ دیا جاتا ہے۔ اگر یہ چیزیں کم ہوں تو اٹھارہ سال سے کم عمر لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں اور اگر یہ چیزیں بالکل نہ ہوں تو یہ پروگرام ہر ایک کے لیے موزوں قرار دیا جاتاہے۔

پاکستان میں ٹی وی پر نشر ہونے والوں پروگراموں کے حوالے سے ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے جو کہ اس طریقے سے پروگراموں کی جانچ پڑتال کرے اور ان کی عمر کے لحاظ سے درجہ بندی کرے۔اس لیے جو کچھ بھی ٹی وی چینلز پر چلتا ہے وہ سب ہی دیکھتے ہیں۔ فلموں اور ڈراموں میں تو کانٹینٹ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کس عمر کے لیے ہے لیکن جب نیوز چینلز پر قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہو تو پھر کوئی یہ نہیں سوچ سکتا کہ اس میں بھی کچھ مسئلہ ہو سکتا ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھ رہا ہوں اور یہ سوچ رہا ہوں اس اجلاس میں جو کچھ ہوا، کیا ہو ٹی وی پر دکھانے کے لائق تھا۔ اگر تھا تو کیا یہ ضروری نہیں تھا کہ اس پر ۔۔۔صرف بالغان کے لیے۔۔۔ لکھ دیا جاتا۔ عام طور پر اسمبلی کے اجلاس میں جب مخالفین ایک دوسرے کے خلاف تقاریر کر رہے ہوتے ہیں تو اکثر ایسے الفاظ یا جملوں کا استعمال کرتے ہیں جو غیر مناسب ہوتے ہیں اور پھر یہ الفاظ کاروائی سے حذف کر دیئے جاتے ہیں لیکن اس اجلاس میں جو ہوا وہ اپنی مثال آپ تھا۔ صرف بالغان والے پروگراموں کے تمام معاملات یعنی برے الفاظ، جنسی استعارے اور تشدد، اس اجلاس میں سب کچھ تھا۔

نازیبا الفاظ اور گالم گلوچ سے شروع کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں عمران خان کو ایک چھوٹا آدمی کہا۔۔جب انہیں یہ الفاظ کہنے سے منع کیا گیا تو پھر وہ مسلسل عمران خان کو بہت بڑا آدمی کہتے رہے۔ نا اہل اور نالائق کے الفاظ بھی ان کی تقریر میں شامل تھے جو کہ ان کی پارٹی کے اکثر رہنما گاہے بگاہے استعمال کرتے رہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اس وقت کتوں کا راج ہے۔اور ہم ان کتوں کو پکڑیں گے جو روزانہ سندھ کے شہریوں کو کاٹتے ہیں۔ کتوں کا لفظ استعمال کر کے انہوں نے سندھ میں کتوں کے کاٹنے کو واقعات اور سندھ حکومت، دونوں کو ایک ساتھ ہی نمٹا دیا۔

جنسی استعاروں کے استعمال میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے اپنی دھاک بٹھائی۔ پہلے انہوں نے مراد سعید کی پیٹھ اسپیکر کی طرف ہونے پر کہا کہ ایسے پوز میں نہ کھڑے ہو کیونکہ مجھے کچھ ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے مراد سعید کے حوالے سے ہی زوروشور سے کہا کہ جس قسم کی محنت یہ شخص کر کے اسمبلی میں آیا ہے، وہ محنت اللہ کسی سے نہ کرائے۔ یہ بات انہوں نے خدا کی قسم کھا کر کہی جیسے وہ ان واقعات کے عینی شاہد ہوں جو ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھے ہیں۔ مزے کی بات یہ کہ ان کے اس جملے پر ایوان میں موجود پیپلز پارٹی کے مرد و زن ڈیسک بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

اور سب سے آخر میں معاملہ مار دھاڑ تک پہنچا جب حکومتی وزیر عمر ایوب نے آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہا۔ پیپلز پارٹی کے ممبران اپنے قائد سے اپنی محبت کا عملی ثبوت دینے کے لیے جذباتی انداز میں عمر ایوب کی طرف شور مچاتے ہوئے لپکے۔ آغا رفیع اللہ گتھم گتھا ہو گئے۔ تحریک انصاف کے ممبران نے درمیان میں بیچ بچاؤ کروایا۔ اسپیکر نے کچھ اپنی کوشش کی اور یوں یہ ایکشن سین اپنے اختتام کو پہنچا۔

میرا سوال سادہ سا ہے۔ اگر یہ سب کچھ کسی فلم میں ہوتا تو یقینی طور پر صرف بالغان کے لیے ہوتی۔ لیکن جب یہی مناظر اسمبلی اجلاس میں ہیں تو وہ سب کے لیے کیوں۔ پیمرا کو اس بات کا بھی نوٹس لینا چاہیئے۔

عدالتی احکامات اور کراچی انتظامیہ
عدالت عظمٰی نے کراچی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران جو احکامات اورریمارکس دئیے اس سے کراچی کی موجودہ حالت کی آئینے کی طرح عکاسی ہوتی ہے، کراچی جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی عملی مثال بنا ہوا ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی بلکہ نظر یہ آتا ہے کہ حکومتی ذمہ داران ہی اس حالت کے ذمہ دار ہیں۔ زمینوں پر قبضے،ناجائز تعمیرات کی بھرمار نے راستوں حتٰی کہ بڑی،مرکزی شاہراہوں اور سنگنل فری ایکسپریس ویز کو بھی تنگ کردیا ہے۔ کراچی کے لوگ آرام سے سفر تک نہیں کرسکتے، سستے سفر کا تو تصور ہی نہیں، سرکلر ٹرین تو بڑی بات کراچی سے بسیں تک غائب کردی گئیں۔ انکروچمنٹ اور چھوٹی سواریوں کے باعث کراچی کاسمو پولیٹن شہر کے بجائے دنیا کی سب سے بڑی یعنی تین کروڑ کے نفوس کی کچّی آبادی کا منظر پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ دو سال سے کراچی کے لیے پانچ سو بسیں چلانے کے دعوٰے کیے جارہے ہیں، وزراء ٹرانسپورٹ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر آئیندہ دو تین ماہ میں بسیں سڑکوں پر لانے کا اعلان کرتے رہے ہیں، سالوں گزر گئے، دعوٰے کرنے والوں کو کوئی شرم نہیں آئی۔ آبادی کا دباؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی حکمرانوں کے پاس نہیں۔پولیس کی نگرانی میں کچی آبادیاں قائم اور ان میں تعمیرات معمول بن گیا ہے، سیاست داں اپنے ووٹ بنک کے چکر میں انھیں تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ عدالت عظمٰی کے حکم اور ریمارکس کے بعد حکمرانوں کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں اور پولیس کے پاس قبضہ مافیا کو جیل بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،کیا ایسا ہوگا ایک بڑا سوال ہے؟

عدالت عظمٰی نے چالیس سال پہلے والے کراچی کو بحال کرنے حکم دیا تھا، چالیس سال پہلے کراچی ایک مثالی شہر تھا جہاں راتیں جاگا کرتی تھیں اور دن معاشی سرگرمیوں میں میں صرف ہوتا تھا، ترقی کا پہیہ آگے کی جانب دوڑ رہا تھا، غیر ملکی ظاقتوں نے ایک سازش کے تحت مقامی ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر اسے تباہی سے دوچار کردیا۔ کراچی پاکستان کا وہ انجن ہے جس کی رفتار پاکستان کی رفتار ہوتی ہے، کراچی ملک کا بیورومیٹر رہا ہے، جب کراچی ترقی کرتا تھا تو پورا ملک ترقی کرتا تھا، کراچی کی معاشی سرگرمیاں ملکی معیشت کو مستحکم کرتی تھیں، ملک بھر کے لوگ تلاش معاش میں کراچی آتے تھے، تعلیمی ادارے علم کی روشنی پھیلانے میں آگے آگے تھے، علم کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے قیادت بھی پیدا کررہے تھے۔ اسی طرح تعلیم کے لیے طلبا ملک کے کونے کونے سے کراچی آتے تھے، ملک بھر کے اہل علم و دانش،ادیب و شاعر کی پزیرائی جو کراچی کرتا تھا اس کی مثال نہیں ملتی، مزدور،صنعت کار،تاجر سب کراچی کی گود میں سکون لیتے تھے حتٰی کہ سیاست بھی کراچی کے سوا کہیں نہیں پھل پھول سکتی تھی۔

غرض جتنا متحرک اور موثرکراچی اور اس کے لوگ تھے آج وہ دیکھنے کو نہیں ملتا۔ پورے ملک کے لیے ذریعہ روزگار بننے والا شہر آج خود روزگار کی تلاش میں ہے، آٹا چینی پھل سبزی مافیا نے عوام کے منہہ سے نوالہ چھین لیا ہے، تعلیم دینے والا تعلیم کے لیے ترس رہا ہے، علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے والے شہر کے لوگ دواؤں کو ترستے ہیں، وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتیں اور اس میں شامل لوگ اپنی جیبیں بھرنے کی مہارت رکھتے ہیں، شہر کی حالت سے انھیں کوئی سروکار نہیں۔ آج کراچی شہر جس بد حالی کا شکار ہے اس کا عکس پورے ملک میں نظرآتاہے۔ جب انجن ہی ناکارہ بنادیا جائے تو گاڑی کیا خاک چلے گی۔

گزشتہ تیس پینتیس سالوں سے سیاسی جماعتیں اور بدلتی حکومتیں کراچی شہر کی بربادی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہراتی آرہی ہیں لیکن مداوا کرنے میں کوئی پہل نہیں کررہا، دوسروں پرالزامات لگا کر اپنی لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہیں، عدالت عظمٰی نے کھل کر ایک ایک بات کی نشاندہی کی ہے۔ قبضے ختم کرانا،ناجائز تعمیرات روکنا،ناجائز تجاوزات کو ہٹانا اور غیر قانونی تعمیرات ڈھانا حکومتوں کا کام ہے لیکن یہ کام عدالتوں کو کرنا پڑ رہے ہیں، بعض مواقعوں پر تو حکومت نے عدالت کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی مگر عدالت کے باعلم ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوسکی، عدالت عظمٰی کراچی کے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ اس کی وجوہات اور ذمہ داران کا بھی تعین کرچکی ہے، اس کے حل کے حوالے سے بار ہا واضح ہدایات دے چکی ہے اور راستے بھی بتا چکی ہے لیکن حکومت اس پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔ ایک کان سے سنا دوسرے سے نکال دیا کے مصداق حکومتی اہلکار اپنا وقت پورا کرنے میں مصروف رہتے ہیں، اگلی پیشی پر کوئی بہانا تراش لینا ان کی روایت بن گیا ہے، کراچی کے مقدمات سے متعلق حالیہ سماعت میں حکومتی رویے نے عدالت کو یہ تک کہنے پر مجبور کردیا کہ شہر کا کوئی پرسان حال نہیں، پوچھیں تو کس سے، بلائیں تو کس کو، کوئی حکومت کام ہی نہیں کرنا چاہتی۔ چیف جسٹس جسٹس گلزاراحمد کا یہ کہنا کہ ایکشن لیا توسب فارغ ہوجائیں گے، یہ ایک انتہا ہے اس کے بعد کچھ نہیں۔ وفاقی حکومت،صوبائی حکومت، شہری حکومت،ڈی ایچ اے،کینٹونمنٹ،ریلوے،پی آئی اے،کے پی ٹی غرض کونسا ادارہ بچا ہے جو کہہ سکے اس نے کام بہتر انداز میں کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بہت ہی واضح انداز میں ناجائز قبضے ختم کرنے،تجاوزات ہٹانے،غیر قانونی تعمیرات ڈھانے کا حکم دیا ہے لیکن کیا انتظامیہ ایسا کر پائے گی؟ تاریخ گواہ ہے کہ عدالتوں کے حکم امتناع کے دوران کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کرلی گئیں، اب بھی خدشات بہت سے موجود ہیں کہ عوامی مفاد کامعاملہ سامنے لایا جاسکتا ہے،انتظامیہ ایسے اقدامات کر سکتی جس سے بے گنا لوگ لپیٹ میں آئیں پھر ان کی آڑ میں کارروائی معطل کردی جائے جیسے بعض علاقوں میں پتھارے ہٹادئیے گئے ہیں لیکن سڑک اب بھی خالی نہیں ہوئی، پتھاروں کی جگہیں رکشہ،کار اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ بنادی گئی ہے۔

یہ بھی گفتگو ہورہی ہے کہ صوبائی حکومت اور بعض بااثر سیاست دانوں کے کہنے پرانتظامیہ بعض بستیوں کو مسمار کرنے کی ایک عرصے سے کوشش کررہی ہے تاکہ اسے بلڈرز مافیا کو الاٹ کرکے اربوں کھربوں روپے کمائے، عدالتی حکم کی آڑ میں وہ اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کی کوشش کرے گی۔ لگتا ہے ہماری حکومتیں،انتظامیہ اور پولیس بھی احکامات پروف ہوچکی ہیں۔

تبدیلی معدوم، روایت برقرار
روایتی سیاست او روایتی حکومت نہ صرف شروع ہوچکی ہے بلکہ مستحکم بھی ہوچکی ہے، تبدیلی اور انقلابی تبدیلی کی باتیں اس روایتی سیاست اور روایتی حکومت کے بھاری پتھر کے نیچے کچلی جا چکی ہیں، بری حکمرانی، مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ صوبوں اور وفاق کے جھگڑوں کی روایت بھی عروج پر پہنچی ہوئی ہے ہمارے ملک کی ایک روایت یہ رہی ہے کہ وفاق اور کسی ایک صوبے کی حکومت آمنے سامنے ہوکر تصادم کی سی صورتحال سے دوچار رہی ہیں۔ بظاہرکبھی مالی معاملات ابھرے تو کبھی افسران کے تبادلے وجہ تصادم بنے لیکن حقیقت کچھ اور ہی رہی جس کی وجہ سے حکومتوں کے خلاف تحاریک عدم اعتماد لائی گئیں جو کبھی کامیاب تو کبھی ناکام رہیں۔ مقصد صاف تھا کہ ہر پارٹی نے بلا شرکت غیرے اکیلے ہی حکمرانی کے خواب دیکھے اس خواب کی تعبیر میں اتحادیوں کو بھی لارے لیے دیے جاتے رہے، یہی کچھ اب بھی ہورہا ہے۔

سیاستدانوں کی موجودہ نسل گزشتہ 30 برسوں سے یہی کچھ کررہی ہے، ان کے درمیان کچھ نہیں بدلا، حکومت بنانے کے لیے بدترین مخالفین کو ساتھ ملانا، پھر ان سے لاتعلق ہوجانا، پھر جب حکومت ڈگمگائے تواتحادیوں کے در کے چکر لگانا سیاستدانوں کا وتیرہ رہا ہے۔ دوسرا اہم وتیرہ اپنے مخلص اوردل جمعی سے کام کرنے والے ساتھیوں کو نظر انداز کرنا اوربستہ بند قسم کے بدعنوان لوگوں اور ”لوٹا قسم کے سیاست دانوں“کو حکومتوں میں شامل کرنا رہا ہے نتیجہ خراب حکمرانی،امن وامان کا مسئلہ،بدعنوانی میں اضافہ،قومی اثاثوں میں کمی،اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ایسا اضافہ کہ عام آدمی ترس جائے۔ یہ سب کچھ گزشتہ تیس سال سے ہو رہا ہے، ملک کی تقریباً تمام سیاسی جماعتیں حکومتوں کا حصہ رہی ہیں، کوئی ایک دعوٰی نہیں کرسکتی کہ ان کے دور میں مہنگائی ایک روپیہ بھی کم ہوئی ہو یا بدعنوانی کو روکا جا سکا ہو۔ آج ملک اور تین صوبوں میں پی ٹی آئی کی مخلوط حکومتیں ہیں پی ٹی آئی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے،روزگار کی فراہمی،مہنگائی روکنے کی سب سے بڑی دعویدار تھی۔ افسوس کہ اسی دور میں مہنگائی آسمان کو چھونے لگی اور روزگار ڈھونڈنے سے نہیں مل رہا سابقہ حکومتوں کی طرح یہ حکومت بھی اتحادیوں سے لاتعلق،افسران کے تبادلوں کے جھگڑے صوبائی حکومت ختم کرنے کی کوششوں میں لگی نظر آتی ہے۔

تن تنہا حکمرانی کا خواب یوں تو قیام پاکستان سے ہی دیکھا جانا شروع ہوگیا تھا لیکن سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد یہ خواب خواہش میں تبدیل ہوگیا اور پھر ہر ہتھکنڈہ اختیار کرکے خواہش پوری کی جانے لگی۔ 70 کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان میں اس وقت نیشنل عوامی پارٹی(نیپ) کی سردار عطاء اللہ مینگل اور کے پی اس وقت صوبہ سرحد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مولانا مفتی محمود کی سربراہی میں قائم مخلوط حکومتوں کو ختم کر کے گورنر راج لگا دیا، ملک میں طویل مارشل لا اور جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد کے بعد 1988 میں وفاق اور تین صوبوں میں بینظیر بھٹوشہید کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومتیں بنیں اور پنجاب میں میاں نواز شریف کی سربراہی میں صوبائی حکومت قائم ہوئی۔

شروع دن سے ہی وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما رہیں یہاں تک کہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کو پنجاب پہنچنے پر وزیراعلٰی نوازشریف کی جانب سے پروٹوکول نہیں دیا جاتا تھا دوسری طرف پیپلز پارٹی کے اتحادی خوش نہیں تھے، سندھ میں تواتحادی پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم جتھہ بند ہوکر آمنے سامنے آ گئے، کرپشن کی نت نئی کہانیوں کا آغاز بھی ہوا۔ آئی جے آئی بالخصوص مسلم لیگ ن کے سربراہ پنجاب کے وزیراعلٰی نواز شریف نے وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظم کی۔ گو کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی لیکن چند ماہ بعد پیپلز پارٹی کی حکومت بھی ختم ہوگئی۔ 1990 کے عام انتخابات کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومتیں وجود میں آئیں لیکن پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ کی سیاسی جنگ جاری رہی، سندھ میں پیپلز پارٹی کو اکثریت کے باوجود حکومت نہیں بنانے دی گئی۔ جام صادق کو حکومت بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے مدد کی دوسری طرف پنجاب میں غلام حیدر وائیں کی حکومت گرانے میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے خلاف میاں منظور وٹوکی مدد کی۔

1993 میں ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنی پنجاب میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں بننے دی اور مسلم لیگ ج کے میاں منظور وٹو کی حکومت بنانے میں ان کی مدد کی جبکہ کے پی میں مسلم لیگ ن کی سید صابر شاہ کی سربراہی میں حکومت بنی لیکن چند ماہ بعد ہی پیپلز پارٹی سید صابر شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی اور آفتاب شیرپاؤ کی سربراہی میں اپنی حکومت بنالی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان یہ محاز آرائی آج تک جاری ہے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ان کی حکومتوں کا حصہ بھی رہی ہیں اور ان کے ساتھ متصادم بھی رہی ہیں۔ ہر جماعت نے دوسری جماعت پر سوائے الزامات لگانے کے کوئی مثبت کام نہیں کیا، ملک عالمی سطح برے سے برے نمبرحاصل کرتا جا رہا ہے لیکن ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی سیاسی روایت اب بھی جاری ہے۔

آج 30 سال بعد بھی ایسی ہی صورتحال ہے، آج بھی صوبے اور وفاق آمنے سامنے ہیں، صوبائی حکومتیں گرانے کی باتیں ہورہی ہیں، آج بھی اتحادیوں کے درمیان دراڑیں پڑتی نظر آرہی ہیں اور آج بھی وزیراعظم اپنی حکومت بچانے کے لیے اتحادیوں کے در پر دستک دے رہے ہیں۔ وفاق کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے بعد اب بلوچستان کے اتحادیوں کی دراڑیں گہری ہوتی جا رہی ہیں۔ سندھ میں وسائل کی تقسیم سے شروع ہونے والے اختلافات آئی جی سند ھ کے تبادلے تک گہرے ہوگئے، اب چیف سیکریٹری کے تبادلے کی بات ہورہی ہے جبکہ گاہے بگاہے سندھ میں گورنر راج کی گونج بھی سنائی دینے لگتی ہے۔ پنجاب میں وزیراعظم عمران خان وزیراعلٰی بوزدار کے ساتھ ہیں جبکہ ان کے بڑے اتحادی جنھوں نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے اور نواز شریف کے معاملے پر عمران حکومت کا ساتھ دیا وہ پنجاب میں شدید ناراض ہیں، پی ٹی آئی کا ایک گروپ بھی بوزدار کی تبدیلی پر زور دے رہا ہے.

کے پی کے وزیراعلٰی بھی ارکان اسبملی کی خواہش کے بغیر وزیراعظم کی مدد سے بیٹھے ہیں, کے پی کے دووزرا کی برطرفی نے ساری صورت حال عیاں کردی, بلوچستان میں بھی اتحادی اپنا رنگ دکھا رہے ہیں, چاروں جانب کے اس روایتی دباؤ نے وزیراعظم عمران خان کو بھی روایتی حکومت کرنے پر مجبور کردیا, اپنی حکومت بچانے کے لیے ایک جانب انھوں نے ایک وفد ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد بھیجا تو دوسری طرف اختر مینگل سے بھی مذاکرات شروع کیے، سندھ کے وزیراعلٰی کو بھی ملاقات کا دیا اور اپنے اتحادی جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ملاقات کے لیے ان کے گھر بھی گئے۔ یہ سب وہ روایات ہیں جو ماضی کی حکومتوں کے سربراہان بھی اپنی حکومتیں بچانے کے لیے کرتے رہے ہیں لیکن پھر بھی ان کی حکومتیں بچ نہیں پائیں،تاہم روایت بر قرار رہی۔

بچوں کی حفاظت کیسے کریں؟
میں ابھی ایک بچے کے حوالے سے خبرپڑھ کر کچھ لکھنے کی ہمت کررہی ہوتی ہوں کہ ایسی ہی دوسری کوئی خبر میرے دل و دماغ پر برف جمادیتی ہے۔ کیا کریں، کس سے شکوہ کریں، کس طرح سے یہ مسائل حل ہوں گے، کم از کم میری فہم تو اس مقام تک نہیں جا پا رہی ۔

ابھی تھانہ شاہدرہ کی حدود میں سات سالہ انعم کے ساتھ زیادتی بات ہورہی تھی کہ مانسہرہ کے 10سالہ بچے کے ساتھ 100 بار زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا اور ابھی اس زخم پر کھرنڈ بھی نہیں آئے تھے کہ سوشل میڈیا پر نوشہرہ کی عوض نور۔۔۔۔۔ایک حسین اور کمسن شہزادی کی تصویر وائرل ہونا شروع ہوگئی ۔۔۔۔۔اور ایسا لگا کہ قلم اُٹھانے، سوچنے سمجھنے کی طاقت سلب ہوکر رہ گئی ۔

آٹھ سالہ عوض نور ‘ایسی خوبصورت اور معصوم بچی کے ساتھ کوئی ایسا کیسے کرسکتا ہے ؟ اس کے نرم و نازک گلے پر دباﺅ ڈالتے ہوئے ظالم کا دل نہیں کانپا ہوگا؟

شایدا یسے ہی لوگوں کے دلوں پر مہر لگائی گئی ہے۔ خود پر کی گئی زیادتی کا بدلہ لینے کیلئے ایک معصوم کے ساتھ زیادتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچی یقینا اس کو پہنچاتی تھی اسی لئے تو 18سالہ جلاد اسے بوتل پلانے کا لالچ دے کراپنے ہمراہ کھیتوں میں لے جانے میں کامیاب ہوا ہوگا، ہوش اسے اس وقت بھی نہ آیا جب بچی نے چیخ و پکار شروع کردی بلکہ گھبرا کر اس اس نے بچی کا گلا دباکر اس ظالم دنیا کی قید سے آزاد کردیا ۔ ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آگئی اور جب ملزم ابدار ولد عبد اللہ شاہ سکنہ پیر سچ زیارت کاکاصاحب اور شریک جرم 35سالہ رفیق کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو ابدار نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کر دیا اور کہا کہ اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کو بھی عدالت نے جیل بھیج دیا۔

میں نے بچی کے چچا ریاض علی شاہ کا ایک بیان پڑھا جس میں انہوں نے بچی کی تلاش کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ جب ہم بچی کو تلاش کررہے تھے تو ملزم بھی ہمارے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرتا رہا ۔ سمجھ میں نہیں آرہا کہ ملزم کے اس رویے کو بے خوفی کہا جائے یا خوف ۔۔۔۔ پھر میں نے اس مردود شخص کو اقرار جرم کرتے ہوئے بھی دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ لوگ اردگرد کھڑے ہوئے اس کی مووی بنارہے ہیں‘ ایک نے اس کا گریبان تھام رکھا ہے لیکن مجھے اس کے چہرے پر موت کا خوف نظر نہیں آیا۔اس کی ایک بہت بڑی وجہ ہے یعنی اسے پتا ہے کہ اسے چند سالوں کی سزا ہوگی، پھر وہ باہر آجائے گا اور یہی بنیادی سبب ہے اس مسئلے کی اس قدر شدت کا ۔ اگر زینب کے قاتل کو چوک پر پھانسی دے دی جاتی تو آج عوض نور اپنے گھر والوں کے ہنسی کھیلتی نظر آتی۔

بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیم”ساحل“ نے سال 2019 ءکے حوالے سے جو رپورٹ شائع کی ہے اس کے مطابق جنوری سے جون 2019 ءتک بچوں کے ساتھ زیادتی کے 1304 واقعات سامنے آئے جن میں سے 614 کیسوں میں زیادتی کرنے والا بچے کا رشتہ دار ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 203 واقعات میں بچوں کو ان کے اپنے ہی گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 300 واقعات میں رشتہ دار وں نے بچوں کو اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا، 12 بجے مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بنے، تین کو ملزم نے اپنے کام کرنے والی جگہ پرنشانہ بنایا جبکہ 162 واقعات کھلی جگہ جیسا کہ کھیت‘گلیوں اور جنگلوں میں پیش آئے۔

یادش بخیر ملک میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات، اغوا اور گمشدگی کے کیسوں کا موثر طریقے سے تدارک کرنے کے لئے یکم اکتوبر 2019 کو وزیر اعظم عمران خان نے ”میرا بچہ الرٹ“ کے نام سے دو ہفتوں کے اندر ایک خصوصی ایپلی کیشن تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ کسی بھی بچے کی گمشدگی کی صورت میں اس ایپلی کیشن پر کوائف کے اندراج کی صورت میں تمام تفصیلات صوبوں کے آئی جیز اور دیگر سینئر افسران تک فوری طور پر پہنچ سکیں اور فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ بتایا گیا تھا کہ یہ ایپلی کیشن ”پاکستان سٹیزن پورٹل“سے منسلک ہوگی تاکہ کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس میں پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے لیکن تین ماہ کے بعد بھی اس اپیلی کیشن کا کوئی اتا پتا نہیں ہے جو حکومتی سطح پر ایسے حساس معاملے کی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے ۔

اگر بات خیبر پختونخوا کی کریں تو یہاں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010 ءسے موجود ہے لیکن اس کے تحت اضلاع میں بننے والی چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں غیر فعال ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ ان کمیٹیوں کے تحت بننے والے تحصیل اور گاو ¿ں کے درجے کی کمیٹیاں سرے سے ہیں ہی نہیں۔ ایسے میں زیادتی اورجرائم کے بارے میں لوگوں تک آگاہی پہنچنا ممکن ہی نہیں۔

اس ضمن میں حکومتی کوتاہیاں اپنی جگہ ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ پاکستان میں لوگ جنسی تعلیم یا آگاہی کو بے شرمی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کا نام سننے کو تیار نہیں، اس ضمن میں کوئی بات کی جائے تو بہت سے لوگ شور مچانے لگتے ہیں اور نہ ہی اسکولوں کی سطح پر بچوں کو اس حوالے سے کوئی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اگرلوگوں کو جنسی تعلیم کے نام سے مسئلہ ہے تو چائلڈ پروٹیکشن ایجوکیشن نام رکھ کر بچوں کو اپنے بچاﺅ کے حوالے سے رہنمائی دی جاسکتی ہے۔

ہماری معاشرت اور ثقافت میں والدین اپنے بچوں سے ایسے موضوع پر بات کرنا معیوب سمجھتے ہیں جو نہایت غلط طرز عمل ہے۔ ماﺅں کو اپنی بیٹیوں اور باپ کو بیٹوں سے اس حوالے سے اپنے، اپنے طریقے سے بات کرنی چاہئے اور بچوں سے دوستی کریں تاکہ وہ اپنی ہر چھوٹی بڑی بات آپ تک پہنچائیں۔والدین کے سخت رویے کی وجہ سے اگر بچے اس طرح کے کسی فعل کے حوالے سے انہیں آگاہ کرتے ہوئے خوفزدہ رہتے ہیں اور حادثات رونما ہوجاتے ہیں۔

بات تھوڑی سی تلخ ہے لیکن قریبی رشتہ داروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔ بچوں کو رکشہ والوں کے ساتھ اور اسکول وینوں میں بھیجنا مجبوری ہے تو بچوں کو محتاط کریں، انہیں اچھے اور برے لمس سے آگاہ کریں اور گاہے بگاہے ان سے دریافت بھی کرتے رہیں۔

یاد رکھیں کہ بچوں کیلئے ہر وہ جگہ غیرمحفوظ ہے جہاں وہ تنہا ہوں۔ اعدادوشمار سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ گھروں میں ہونے والے واقعات میں زیادہ تر ماموں، چچا، قاری صاحب، اسکول وین کے ڈرائیور اور قریبی عزیز ملوث ہوتے ہیں، لہٰذا اعتبار کرنے میں احتیاط کریں ۔

یاد رکھیں کہ اگر ہم اپنے بچوں کی جانب سے لاپرواہی برتتے ہیں تو دنیا کا کوئی قانون اورآئین ہمارے بچوں کو محفوظ نہیں کرسکتا ۔ اگر اپنے بچوں کی حفاظت اگر کوئی کرسکتا ہے تو وہ ہم ہیں ۔ اپنی دلچسپیوں اور مصروفیات کو بچوں پر ترجیح نہ دیں۔اس حوالے سے ہر سطح پر، ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے خواہ وہ حکومت ہو‘ میڈیا ہو یا سول سوسائٹی۔ اس معاشرتی ناسور کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو ایک قدم آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا تب ہی کچھ بہتری کے آثار رونما ہوسکیں گے۔

مصنوعی بحران اور عوام
پاکستان میں بحران اور ٹائیمنگ کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے ایک خاص مدت کے لیے مصنوعی بحران پیدا کیے جاتے ہیں آہ و بکا مچائی جاتی ہے میڈیا بھی شریک بحران ہوجاتا ہے یہی صورت حال موجودہ آٹے، چینی اور دیگر اجناس کے بحران کی ہے ٹائیمنگ کے ساتھ یعنی مدت پوری ہونے پر اچانک بحران ختم ہو جاتا ہے بحران پر قابو پانے کے دعوے کیے جاتے ہیں شکر ادا کیا جاتا ہے اورمعمولات بحال ہوجاتے ہیں اس دوران عوام پر کیا گزری کوئی نہیں پوچھتا ہے ایک ماہ کے بحران میں عام آدمی کا بجٹ آؤٹ ہوجاتا ہے یعنی دگنا ہوجاتا ہے مڈل کلاس ہاتھ ملتے رہ جاتی ہے بچوں کے اسکول فیس سودا سلف میں خرچ ہوجاتی ہے مکان کرایہ تاخیر کا شکار ہوجاتا ہے قسطوں کی ادائیگی متاثر ہوجاتی ہے مصنوعی بحران انجام کو پہنچنے پر حکومتی نمائندے زور لگا کر چیخ رہے ہوتے ہیں بڑی مشکل سے اس بحران پر قابو پایا ہے اپوزیشن گلے پھاڑ پھاڑ کر چیخ رہی ہوتی ہے کہ حکومت کی نااہلی ہے،حکومت کی بدعنوانی ہے اسے جانا ہوگا۔

عوام ٹیبل ٹینس کی بال کی طرح کبھی حکومت اور کبھی اپوزیشن کو دیکھ رہی ہوتی ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ دونوں ایک ہی کھیل کھیل رہے ہیں کوئی جیتے یا ہارے فائدے میں دونوں ہی رہتے ہیں کیوں کہ حکومت اور اپوزیشن کے 80 فیصد لوگوں کا تعلق ذراعت سے ہے ایسے مصنوعی بحرانوں میں کسی نہ کسی طرح اور کہیں نہ کہیں وہ بھی مستفید ہوتے ہیں باقی 20 شہری سرمایہ دار بھی سیاست دانوں کے فنانسر ہوتے ہیں جو مصنوعی بحران کے ماسٹر مائنڈ ہوتے ہیں یہی کیفیت ہمارے ان مصنوعی بحرانوں کی ہے فائدے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی رہتے ہیں تیل نکلتا ہے تو بے چاری عوام کا۔ایک وقت تھا کہ چینی پر چار آنے بڑھنے سے ایوب خان کی حکومت کو جانا پڑگیا تھا آج دس روپے کی چیز سو روپے کردی جاتی ہے سیاسی جماعتوں کی کان پر جوں تک نہیں رینگتی آخری وقت میں میڈیا پرآکر حکومت کو برا بھلا کہہ کر سمجھتے ہیں کہ انھوں نے اپنا حق ادا کر دیا ایسا ہی کچھ ان دنوں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہورہا ہے یہ بحران عالمی بنک،آئی ایم ایف،امریکہ یا کسی اور کا نہیں یہ ہمارے اپنے ان لوگوں کا پیدا کردہ ہے جو لوٹ کھسوٹ پر ایمان رکھتے ہیں جن کے نزدیک ملک قوم عوام کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔

آٹے اور چینی کا بحران کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا عوام کو کوئی پہلی مرتبہ نہیں نچوڑا گیا یہ بار بار ہوتا ہے 1997میں میاں نواز شریف کی حکومت کے دوران بھی اسی طرح کا بحران پیدا کیا گیا تھا اس وقت کے پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سندھ سے زبردستی گندم پنجاب لے گئے احتجاج کرنے پر سندھ کے وزیر خوراک کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے پرویز مشرف کے دور میں چینی کا بحران پیدا کیا گیا اس وقت وفاقی وزیر جہانگیر ترین کا نام بحران پیدا کرنے والوں صف اول میں لیا جارہا تھا آج بھی ان کے نام کے ساتھ یہ بحران جوڑا جارہا ہے بات صرف ایک دو بااثر افراد کی نہیں ہے لگتا ہے ملک میں ایک ایسا کارٹل بنا ہوا ہے جس میں وزرا،بیوروکریسی،حکومتی فنانسر بزنس مین اور بڑے زمیندار شامل ہیں جو منصوبہ بندی کے ساتھ عوام کا خون نچوڑتے ہیں اور حکومتی خزانے خالی کرتے ہیں یہ بات زور دے کر کہی جارہی ہے کہ جولائی2019 سے فلور ملز ایسوسی ایشن حکومت کو لکھتی رہی تھی کہ گندم کی برآمدات بند کی جائیں اگر بند نہ کی گئی تو ملک میں گندم کا بحران پیدا ہوجائے گالیکن نہ پی ایم سیکریٹیریٹ نہ وزارت تجارت اور نہ ہی تاجروں نے اس پر کان دھرے ملکی قومی اور عوامی مفادات کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھا دیا گیا پاکستان وہ ملک ہے جس کی 80 فیصد معیشت ذراعت پر انحصار کرتی ہے اس ملک میں ٹماٹر 300 روپے کلو آٹا70 روپے چینی80 روپے دودھ 110 روپے دیگر اشیائے ضرورت دگنی اور چوگنی قیمتوں پر فروخت ہوں تو ملک کا نظام چلانے والوں کے علاوہ اپوزیشن کو بھی کیا کہا جاسکتا ہے سوائے اس کے کہ وہ خود اس منافع خوری کے حصہ دار ہیں۔

پاکستان میں گندم کی پیداوار ضرورت سے دگنا ہوتی ہے سوال یہ ہے کہ پھر یہ بحران کیوں؟ جیسا کہ تحریر کیا ہے کہ مصنوعی بحران ایک منصوبے کے تحت پیدا کیا گیا جب ملک میں ضرورت سے زیادہ گندم تھی تو وہ کہاں گئی کیا محکمہ شماریات نے حکومت بالخصوص وزارت تجارت کو نہیں بتایا کہ کتنی گندم ہے اور ضرورت کتنی ہے کتنی اور کب تک برآمد کی جاسکتی ہے اگر نہیں بتایا یہ سنگین جرم ہے وزارت تجارت نے کیسے بلا روک ٹوک برآمد کی اجازت دی اس کا سخت نوٹس لیا جانا چاہیے ذمہداروں کا تعین کرکے ملکی قوانین کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے اور عوام کی جیبوں پر چند دنوں جو ڈاکہ ڈالا گیا اس کا ازالہ کیا جانا چاہیے ملک میں اضلاع اور صوبوں کے درمیان گندم کی نقل و حرکت کا ایک مکینزم ہے اس کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا ذاتی مفاد کی خاطر پہلے گندم ایک خاص منافع کے ساتھ باہر بھیجی جاتی ہے پھر بحران کے نام پر باہر سے مزید مہیگی گندم درآمد کرلی برآمد اور درآمد دونوں میں منافع کمایا جاتا ہے اس طرح کے کام بااثر حکومتی نمائندوں کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا یوں لوگ کہہ رہے ہیں کہ ملک میں کوئی قانون نہیں کوئی نظام نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام ہے یہاں تک کہا جارہا ہے کہ مافیانظام چل رہا ہے۔سب سے بڑا المیہ عوامی سوچ اور انداز کا ہے جس کی قوت مزاحمت اور مدافعت کو ختم کردیا گیا ہے وہ بھی دو نمبری کے ذریعے اپنا بجٹ پورا کرنا چاہتی ہے سیاسی جماعتوں نے عوام کو جس طرح بے یارومددگار چھوڑا ہے اس نے ملکی نظام کو کھوکھلا کرنا شروع کردیا ہے ابھی تو عوام مختلف نعروں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں سے جڑے ہوئے ہیں خوف اس وقت کا ہے جب یہ عوام جن کے پاس کھونے لیے کچھ نہیں ہے از خود سڑکوں پر نکل آئے تو پھر کیا ہوگا۔

مہنگائی کا عفریت
کسی بھی حکومتی ذمہ دار کاغیر ذمہ دارانہ بیان پڑھ، سن کر مجھے صدمے کی حد تک حیرت ہوتی ہے، آج نجی ٹی وی پر صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کو یہ کہتے سن کر کہ وہ روٹی کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دیں گے البتہ روٹی کا وزن کم کیا جاسکتا ہے، میں اسی مقام حیرت سے ایک بار پھر گزری ۔

مطلب حد ہی ہوگئی۔ یہ انتہائی قابل مذمت بات ہے کہ حکومتی وزیر آئے دن عوامی بے بسی کا کا مذاق اڑاتے دکھائی دیتے ہیں، کوئی دو کے بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ دیتا ہے توکوئی تندوریوں اور ہوٹل والوں کو روٹی کا وزن کم کرنے کا مشورہ دیتا نظر آتا ہے اور یہاں ایک صاحب تو پیڑے کے وزن میں گراموں کے حساب سے تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کرچکے ہیں۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ اب واقعی غریبوں کی چیخیں نکل گئی ہیں کیوں کہ بنیادی اشیائے ضروریہ انہیں اپنی پہنچ سے باہر ہوتی نظر آ رہی ہیں، اس مسئلے نے عوام الناس کو کچھ اس بری طرح سے زچ کیا ہے کہ وہ لوگ جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ضمن میں خاموشی اختیار کرچکے تھے ایک بار پھر بولنا شروع ہوگئے اور سچ کہیں تو اُن کا بولنا بنتا بھی ہے کیوں کہ نئی حکومت کے دور میں ہر چیز مہنگائی کی حدوں تک جا پہنچی ہے یہاں تک کہ آٹا بھی 40 روپے سے چلتا ہوا 70 روپے تک آ پہنچا ۔

چلیں اسی حوالے سے بات کرتے ہیں گزشتہ دنوں لاہور میں آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی آٹے کی قیمت میں پہلے 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا، چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے گندم 2 ہزار روپے فی من ملتی ہے، فلور ملز کو وہی گندم 1350 روپے میں فراہم کی جاتی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کے فورمز کے شدید احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے معاملے کا کچھ نوٹس لیا تو ہے اور یہ بھی سنا ہے کہ وفاق نے رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب خدا ہی جانتا ہے کہ باقی فیصلوں کی مانند یہ بھی صرف باتیں ہی ہیں یا پھر واقعی ریاست مدینہ میں عوام الناس کے ساتھ کچھ بہتر ہونے جارہا ہے ۔ آٹے کے حوالے سے اس وقت صورتحال کچھ یوں ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب آٹے کی مختلف اقسام، دو اعشاریہ پانچ، فائن، چکی والے اور برانڈڈ آٹے کی قیمتوں میں گذشتہ چند ماہ کے دوران متعدد بار اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی سے متعلق رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک برس میں آٹے کی مجموعی قیمت میں 23 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے بعد مارکیٹ میں دستیاب 20 کلو آٹے کا تھیلا 15 کلو کا کر دیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق دسمبر 2019ء میں سالانہ تناسب سے عمومی مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ چار فیصد تھی۔ کھانے پینے کی اشیاءکی مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ 16 اعشاریہ نو فیصد رہی تھی۔

کنزیومر پرائس انڈیکس میں دسمبر 2018 کے مقابلے میں 12 اعشاریہ 42 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت جس صوبے میں آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ عمل میں آیا ہے یعنی پنجاب، یہ پاکستان کا وہ صوبہ ہے جہاں گندم کی پیداوار باقی صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہوتی ہے جب کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی فلور مل انڈسٹری اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے 80 فیصد گندم پنجاب کی اوپن مارکیٹ سے خریدتی ہے۔ پاکستان میں اندازاًسالانہ 25 ملین ٹن گندم پیدا ہوتی ہے تاہم گزشتہ برس بارش اور سیلاب کے سبب ایک لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جس سے گندم کی پیداوار بھی متاثر ہوئی۔ پنجاب میں گزشتہ سال گندم کی غیر معمولی پیداوار کی توقع کی جارہی تھی لیکن بارش کے سبب ایک لاکھ ایکڑ پر کاشت گئی گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ۔ اس صورتحال میں آٹے کی مہنگائی کی توقع تو تھی تاہم یہ تسلی بھی تھی کہ ایسی صورتحال میں حکومتی سبسیڈی عوام کا حق ہوتا ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستانی عوام نے موجودہ حکومت کی جانب سے اچھی خبروں کی آس چھوڑ دی ہے لیکن اتنی زیادہ مشکلات کا لوگوں نے تصور نہیں کیا تھا۔”ہمت “ ٹوٹ جائے تو ہار اور جیت کا سوال نہیں رہتا۔ اس وقت اشیائے ضروریہ کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ دودھ 100 سے 110 روپے فی کلو، بکرے کا گوشت 1300روپے فی کلو، گائے کا گوشت 800 روپے فی کلو، مرغی کا گوشت 250 سے 350 روپے فی کلو، تیل 230 روپے فی کلو سے، انڈے 135 روپے فی درجن سے، مسور کی دال 145 روپے فی کلو، مونگ کی دال 240 روپے فی کلو، چنے کی دال160 روپے فی کلو، ملکہ مسور 125 روپے فی کلو، ماش کی دال 240 روپے فی کلو، چینی 74روپے فی کلو ، پانچ کلو چکی کا آٹا 335 روپے جبکہ پانچ کلو سفید آٹا 305 روپے تک جا پہنچا ہے۔

سبزیوں میں ٹماٹر کی مہنگائی زبان زد عام ہے، دیگر سبزیاں یہاں تک کہ ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچیں بھی مہنگی ہیں۔ اس کے بعد سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے پیٹرول کی قیمت جس کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے جو اس وقت 114 روپے فی لیٹر سے زائد میں فروخت ہو کر ہر چیز کی قیمت کو بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔ زیر تذکرہ یہ تمام اشیاءایک عام گھرانے میں روز استعمال کی جاتی ہیں۔اس صورتحال میں اوسطاً 15000 سے 18000 کمانے والے ایک ایسے فرد کیلئے جس کے اُوپر گھر کے چار سے پانچ افراد کی ذمہ داری بھی ہو ماہانہ گزارا انتہائی دشوار ہے۔

تادم تحریر پاکستانی عوام گوناں گو مسائل کا کچھ اس شدت سے شکار ہیں کہ انہیں کسی اور جانب دیکھنے کا یارا ہی نہیں، ایسے میں اگر کسی بھی حکومتی ذمہ دار کی جانب سے ایسا مضحکہ خیز رویہ اختیار کیا جائے تو پڑھے لکھے نئے پاکستان کو چلانے والوں کو خود ہی سوچ لینا چاہئے کہ عوام کی جانب سے کیا ردعمل سامنے آئے گا؟

حکمراں طبقے کا کہنا ہے ”حوصلہ نہیں ہارنا “ صورتحال بہتر ہو رہی ہے، آنے والے دنوں میں اچھائی کی اُمید ہے اور عوام کے پاس ماسوائے ”صبر“ اور کوئی چارہ نہیں، بس یہی دعا کی جاسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی عوام کو اس کے صبر کا میٹھا پھل دیں ۔

سیاست، صحافت اور جوتے
برادر محترم خورشید احمد ندیم شاعر نہیں ہیں لیکن اُن کی مناجات میں خواجہ الطاف حسین حالی جیسا درد پیدا ہوگیا ہے،بس، یہی کہنے کی کسر رہ گئی تھی کہ سیاست پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے ورنہ تہمد اور بوٹ تک تو وہ پہنچ ہی گئے ہیں اور اب انھیں یہ خوف لاحق ہے کہ شرم کی وہ اوٹ جسے ازراہِ مروت وہ تہمد قرار دیتے ہیں، ذرا ڈھیلا ہوا تو جانے کس کس کے عیب سرِ راہ کھل جائیں۔ خورشید احمد ندیم جیسے نفیس اور سنجیدہ اصحابِ فکر کی گفتگو میں شہر آشوب کی ایسی کیفیت پیدا ہوجائے تو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہوجانا چاہئے۔ حالات کی سنگینی کی ایک سطح یہ ہے جس میں روسی رہنما خروشچیف کی طرح جوتا پاؤں سے نکل کرگفتگو کا حصہ بن جائے، خروشچیف تا فیصل واؤڈا یہ معاملہ سیاست دانوں تک محدود ہے لیکن اس معاملے کی ایک صورت اس سے نسبتاً مختلف ہے۔

برادرِ محترم مظہر عباس سے میرا نیاز مندی کا رشتہ ہے۔ صحافت میں وہ مجھ سے بہت سینئر ہیں، اگر چہ دونوں کے درمیان نظریات کے معاملے میں کچھ فاصلہ بھی ہے لیکن مجھے یہ تسلیم کرنے میں کبھی عار نہیں رہا کہ بالواسطہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا، یوں میرے لیے وہ بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تعلق کی ایک نوعیت برادر عزیز سلیم صافی سے ہے، انھوں نے اپنی خداداد صلاحیت اور محنت شاقہ سے گزشتہ ڈیڑھ دو دہائی کے دوران صحافت میں غیر معمولی مقام بنایا۔ دھوپ چھاؤں اپنی جگہ لیکن وہ ہمیشہ متواضع رہتے ہیں اور کبھی کبھی ایسا بھی کہا کرتے ہیں ہم لوگوں نے آپ لوگوں سے لکھنا سیکھا، یہ ان کی محبت اور کشادہ ظرفی ہے ورنہ وہ تو خود استاد کا درجہ رکھتے ہیں۔

حیرت ہونی چاہئے کہ گفتگو میں جوتم پیزاری کے معاملے میں ان دو شائستہ اور نفیس لوگوں کا ذکر کہا ں سے آگیا؟ یہ حیرت درست ہے لیکن موضوع کچھ ایسا آن پڑا ہے کہ بقولِ غالب بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بات جب مکمل ہو گی، میرے یہ دونوں بھائی بھی یقینا میرے ہم خیال بن جائیں گے۔ یہاں یہ امر بھی واضح رہنا چاہئے کہ میں نے مظہر عباس اور سلیم صافی کی مثالیں نہایت سوچ سمجھ کر اس لیے اختیار کی ہیں کہ یہاں مسئلہ زیادہ سنگین نہیں نیز دلیل کے ساتھ بات بھی ہو سکتی ہے، ورنہ تحریر سے آواز تک ہماری صحافت میں ایسی ایسی مثالیں موجود ہیں جن کے خیال ہی سے کراہت پیدا ہو جاتی ہے۔

ابھی دو ایک روز ہوتے ہیں، برادرم سلیم صافی نے اپنے ایک کالم میں میاں نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے، ان کے لیے کینہ پرور کے الفاظ استعمال کیے۔ کچھ عرصہ قبل مظہر بھائی نے بھی میاں صاحب کی مزاجی کیفیات کی وضاحت کے لیے اپنی گفتگو میں ان ہی الفاظ کا انتخاب کیا۔ لغت میں ان الفاظ کا مطلب ہے، دشمنی رکھنے والا، بیری یا دشمن۔ کچھ جگہوں پر اس کا مطلب بغض بھی بتایا گیا ہے۔ لکھنے والا جو کوئی بھی ہو،اگر وہ کسی شخص کی ایسی کیفیات کو بیان کرنا چاہے تو وہ ان میں سے کوئی ترکیب بھی استعمال کرسکتا ہے لیکن تہذیبی شعور ہمیں بتاتا ہے کہ جب ہم دوسرے الفاظ کو چھوڑ کر کینہ پروری جیسے لفظ استعمال کرتے ہیں تو بیان کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے، یعنی معاملہ قریب قریب گالی تک جا پہنچتا ہے۔ کیا سلیم صافی اور مظہر عباس میاں صاحب کو گالی دینا چاہتے ہوں گے؟ جیسا میں ان دونوں کے مزاج کو سمجھتا ہوں، یہ ناممکن ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ الفاظ و تراکیب کی تفہیم کا مسئلہ ہے اور تفہیمی معاملات ہمیشہ ذاتی ہوتے ہیں جن کا احترام کیا جانا چاہئے لیکن اس احترام کو برقرار رکھتے ہوئے یہ بحث ضرور کی جا سکتی ہے کہ منتخب کردہ الفاظ اور طرز گفتگو معاشرے پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ساٹھ کی دہائی میں جب کچھ مغربی ممالک، خاص طور پر امریکہ کے صدارتی انتخاب کے موقع پر بعض اخبارات کی سرکولیشن میں اچانک نمایاں کمی رونما ہوئی اور انتخابات میں بھی عوام کی دلچسپی میں کمی دیکھنے میں آئی تو رائے عامہ اور رجحانات کے بننے اور بگڑنے کے موضوعات پر کام کرنے والے سماجی سائنس دانوں نے اس موضوع پر کام کیا۔ تحقیق کا یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ نتیجہ ان تحقیقات کا بڑا دلچسپ نکلا۔ ان سائنس دانوں نے بتایا کہ جب ذرائع ابلاغ سیاست دانوں کی اپنے مخالفین کے بارے میں نامناسب اسلوب میں کی ہوئی گفتگو جوں کی توں اپنے صارفین (قارئین، سامعین وغیرہ) تک منتقل کر دیتے ہیں یا از خود زیر بحث افراد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایسے الفاظ استعمال کریں جنھیں نرم ترین الفاظ میں غیر پارلیمانی کہا جا سکتا ہو تو معاشرے میں میڈیا ملیس (Media Malaise) پیدا ہو جاتا ہے (میں نے اس اصطلاح کا ترجمہ ابلاغی اضطراب کیا ہے)۔

ابلاغی اضطراب کے دو فوری نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ اوّل، جو ذریعہ ابلاغ ایسی گفتگو کے فروغ کا ذریعہ بنے، اس سے لوگ فاصلہ کرنا شروع ہوجاتے ہیں جو ظاہر ہے کہ اس ادارے کی معاشی تباہی کا نکتہ آغاز بن جاتا ہے۔ دوسرے، ملک کے آئینی، سیاسی اداروں اور سیاسی شخصیات پر اس انداز تکلم کے نہایت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں کیوں کہ ان اداروں پر عوام کا اعتماد کمزور ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں انتخابی عمل میں عوام کی دلچسپی میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور وہ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکلنا پسند نہیں کرتے۔

کاش، ان موضوعات پر پاکستان میں بھی کچھ کام ہو پاتا لیکن اگر مغربی تحقیق کی روشنی میں پاکستانی صحافت اور سیاست کی زبوں حالی کا تجزیہ کیا جائے تو اس کی وجوہات کو سمجھنا مشکل نہیں ہونا چاہئے۔ ہمارے معاشرے میں سیاست اگر گالی کا متبادل ہے اور صحافی بہت بڑی تعداد میں بے روزگار ہو رہے ہیں تو اس کی ایک بڑی وجہ وہ چلن بھی ہے جو ان دونوں شعبوں میں اختیار کیا گیا۔ ہم بہت فکر مند ہیں کہ سیاست بے توقیر اور صحافت کی جڑیں کیوں کھوکھلی ہوئی جاتی ہیں؟ یہ فکر مندی بجا لیکن اس فکر کے ساتھ اب ہمیں ایک فکر اور بھی پال لینی چاہئے کہ دراصل یہ ہمارا اپنا ہی چلن ہے جس نے قومی زندگی اور آزادی اظہار کے مقدس حق کی مٹی پلید کر کے معاملات کو یہاں تک پہنچا دیا۔ یہ بحث طویل ہے اوربہت سے چشم کشا پہلو اپنے اندر رکھتی ہے جس پر متوجہ ہوئے بغیر ہمارے آزار کا چارہ ممکن نہیں۔

پش پندر کا بھارت
پشپندر کمار ایک بھارتی صحافی تھے، تھے میں نے اس لیے لکھا ہے کہ ان دنوں خود کو وہ صحافی کے بجائے ”پبلک فگر“ کہلوانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ایک زمانے میں کولیگ بھی رہے، اُن دنوں وہ نئی دلی میں ایک پاکستانی نیوز چینل کے نمائندہ ہوا کرتے تھے۔ وہ سیفما کے رکن تھے، کئی بار دلی پریس کلب کے صدر بھی منتخب ہوئے۔ اْس زمانے میں وہ جب بھی کبھی بھی پاکستان آئے، ان سے بے تکلفی کے ساتھ گپ شپ ہوا کرتی۔ وہ کہا کرتے تھے کہ یار، پاکستان اور بھارت کے بیچ جو جھگڑے ہیں، وہ سب سیاست دانوں کے پیدا کردہ ہیں، ورنہ فی الاصل جھگڑا تو کوئی نہیں۔ اس لیے آئیں،مل بیٹھیں۔ وہ صرف ایسا کہتے نہیں، ہمارے ساتھ مل بیٹھتے اور خوش دلی کے ساتھ گوشت کھاتے، حتیٰ کہ گائے کا گوشت بھی۔ ہم لحاظ کرتے اور گائے کے گوشت سے اجتناب کرتے تو اصرار کرکے منگواتے۔ وہ کہا کرتے، ہندوؤں کے ہاں گائے کا گوشت کھانے پر کوئی پابندی نہیں، اگر ہوتی تو مقدس کتابوں میں یہ کیوں لکھا ہوتا کہ گائے کا سر فقط برہمن کا حق ہے۔ وہ اس طرح کی گفتگو کر کے یقین دلا دیتے کہ جو کچھ وہ کہتے ہیں، اصل بھارت وہی ہے۔ وہ ہم سے کہا کرتے، آگے بڑھو، اس بھارت کے ہاتھ میں ہاتھ دو۔

”یار، بھارت کے باب میں ہمارے تجربات بہت تلخ ہیں“۔

ہم میں سے اس قسم کا کوئی سوال اٹھاتا تو کہتے، یہ اگر مگر چھوڑو۔ تمھارے ذہنوں پر تو ہر وقت اکھنڈ بھارت کا بھوت سوار رہتا ہے، ہم پر اعتماد کیوں نہیں کرتے؟

بھارت میں شہریت کا متنازع بل منظور ہوا تو اپنا جانا پہچانا پشپندر کماربہت یاد آیا، نیز اس کی اپنائیت بھری باتیں۔ آج اگر اس کی فیس بک کا سرورق دیکھیں تو اس پر لکھا ہے، اگر کوئی پاکستانی اپنی فوج کی بہادری کا دعویٰ کرے تو اسے پلٹن میدان یاد دلاؤ۔ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ہی ان کی ایک تقریر سننے کو ملی، اس تقریر میں انھوں نے مسلمان کو بخشا، اسلام کو اور نہ قرآن کو۔ پرانے اچھے دنوں جب ان سے ہلکا پھلکا بحث مباحثہ اور چھیڑ چھاڑ ہوا کرتی تھی، میں نے ایک بار ان سے کہا کہ پشی! تمھاری باتیں سر آنکھوں پر لیکن صدیوں کے تجربے نے اعتماد کا جو بحران پیدا کر دیا ہے، اس سے ہمت پیدا نہیں ہوتی۔ ایسی باتوں پر وہ ہمارا مذاق اڑایا کرتا۔ آج وہ پشپندر خواب و خیال ہو چکا ہے۔ اس کی کایا کلپ پر وہ سہانے دن اور اس کی دل کو چھو لینے والی باتیں یاد آئیں تو میں نے اسے ایک پیغام بھجوایا کہ اے پبلک فگر! وہ پرانا پشپندر کیا ہوا؟

یکن اس کی طرف سے کوئی جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا۔

اب چاہے کوئی کچھ بھی کہے، بھارتی قیادت یا کسی عام آدمی کی طرف سے میٹھی میٹھی باتیں سننے کو ملتی ہیں تو تحریک آزادی کے دن یاد آجاتے ہیں، خاص طور پر کانگریسی حکومت کے دن جب انگریز کی موجودگی کے باوجود رام راج کے شدت پسندانہ نظام کے قیام کی سر توڑ کوششیں کی گئی، یہاں تک کہ مسلمان طلبہ کو بندے ماترم پڑھنے اور ہندوؤں کے مذہبی عقیدے ڈنڈوٹ پر بھی مجبور کیا گیا۔ یا پھر نہرو سمیت وہ تمام کانگریسی یاد آتے ہیں جن کی شدت پسندی سے تنگ آکر ہندو مسلم اتحاد کے سفیر قائد اعظم ؒبھارت کی تقسیم کے قائل ہو گئے یا موہن داس کرم چند گاندھی یاد آتے ہیں جو زبان سے تو اہنسا کی مالا جپتے لیکن بہار میں مسلمانوں کے قتل عام پر مکر بھری خاموشی اختیار کر لیتے۔ یہی طرز عمل تھا جس نے برصغیر کے اتحاد پر یقین رکھنے والوں پر چودہ طبق روشن کردیے نیز یہ بھی واضح کیا کہ سر سیدؒ نے مسلمانوں کے اتحاد اور تعلیم کی بات کہی یاعلامہ اقبال ؒنے دو قومی نظریہ اور مسلمانوں کے علیحدہ اقتدار کا تصور پیش کیا تو اس کے پس پشت کیا حکمت کارفرما تھی اور وہ ایسی کیا بات جانتے تھے جو مولانا حسین احمد مدنی اور ان کے پیرو کاروں کی سمجھ میں نہ آسکی۔

دراصل یہ تنگ نظر ہندو قیادت ہی تھی جن کی عاقبت نا اندیشی اور تنگ دلی نے ہندو اور غیر ہندو کے درمیان تمیز میں شدت پیدا کر کے بھارت کو میدان جنگ بنا دیا۔ یہ تنگ نظری آج محض زندہ نہیں ہے بلکہ ایک عفریت بن کر عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ ہمارے ہاں نہ جانے کیوں ہندو مہاسبھا کی وارث بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس میں فرق کیا جاتا ہے،ہر دو کی فکر ایک ہی ہے بس حکمت عملی اور طریقہ واردات کا فرق ہے۔ بھارت کیا صرف بی جے پی کے دور ہی میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتا ہے؟ ہرگز نہیں، بھارتی قیادت کا یہ طرز عمل ڈاکٹر من موہن سنگھ کی کانگریسی حکومت کے زمانے سے جاری رہا ہے۔ آج جب بھارت نے کشمیر کے سلسلے میں حتمی قدم اٹھا لیا تو سمجھ میں آیا ہے کہ یہ سب ایک طے شدہ حکمت عملی کا حصہ تھا جو ایک تسلسل کے ساتھ جاری تھی۔

یہ جو شہریت بل میں مسلمانوں کے ساتھ ہوا ہے، یہ بھی تقسیم ہند سے پہلے کی ہندو ذہنیت ہی کا تسلسل ہے جس کا واحد مقصد یہ ہے بھارت میں ہندو عصبیت کا جن بیدار کر کے نام نہاد اکھنڈ بھارت کے خواب کی تکمیل کی جا سکے۔ مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اقدام، بابری مسجد کے مسئلے انصاف کے خون اور شہریت کا متنازع قانون، یہ سب کچھ اسی ایک نا آسودہ خواہش کی تکمیل کی کوششیں ہیں جو انشا اللہ نا آسودہ ہی رہیں گی۔ اس لیے بھارت سے کوئی گلہ کرنے کے بجائے ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنا عالمی، خاص طور پر علاقائی سیاست کا تناظر درست رکھا جائے۔ آخر میں پاکستانی دوستوں سے ایک گزارش کرنی ہے کہ ازراہ کرم وہ دو قومی نظریے کے غلط یا درست ہونے کی بحث میں الجھنے کے بجائے ذرا بھارت پر توجہ مرکوز فرما لیا کریں اور غور کر لیا کریں کہ ہندو انتہا پسند قیادت ہی ہے جس کی تنگ نظری نے ماضی میں بھی تباہی کا راستہ ہموار کیا اور بھی اس کے طرز عمل میں کوئی فرق نہیں آیا۔

ایم کیو ایم اور حکومتیں
سیاسی اور صحافتی حلقوں میں یہ گفتگو بڑے زور دے کر کہی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت روایتی ٹریک پر آنا شروع ہوگئی ہے یی ٹی آئی کی حکومت بھی اب Status quo یعنی جیسا ہے ویسے ہی چلنے دو والی صورتحال کی طرف تیزی سے گامزن ہے عمران خان جوStatus quo توڑنے کی بات کرتے تھے اب ان کی اس بات میں دم نہیں رہا ملک میں تواتر سے رونما ہونے والے واقعات صاف بتارہے ہیں کہ اب کوئی اور تبدیلی نہیں آئی گی سوائے حکومتی تبدیلی کے۔مجرموں اور ملزموں کی ضمانتوں پر رہائی سے لے کر نیب دائرہ اختیار میں کمی پارلیمینٹ سے آئینی اور قانونی ترامیم سے متعلق بلزکی واپسی،آئی ایم ایف اور بزنس مافیا کے دباؤپر اقدامات حکومت کی حالات کے ساتھ سمجھوتے کی نوید ہے ایک بڑا سیاسی عمل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کا وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان ہے اور حسب روایت اور حسب توقع وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر ایم کیو ایم سے رابطہ کرکے معاملات حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں تین رکنی کمیٹی بھی بنادی یہ صورتحال ماضی کا وہ تسلسل اور روایت ہے جب بات استعفوں سے شروع ہوکر اتحاد ختم ہونے تک جاتی تھی اور انجام حکومتوں کی تبدیلی ہوتا تھا، ایم کیو ایم کی حکومتوں شمولیت اور ان سے علیحدگی کی تاریخ32 برسوں محیط سے ایم کیو ایم کا ہر سیاسی حکومت کے ساتھ شمولیت اور علیحدگی کا تعلق رہا ہے چینلز پر نمودار ہونے والے بعض ”تجزیہ کار“اپنی سوچ کے مطابق یہ بات کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کا تو وتیرہ ہی یہی ہے لیکن کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ حکومتوں نے بھی یہی وتیرہ رہا ہے کہ کیے گئے وعدے پورے نہیں کرتے ایم کیو ایم ہی نہیں دوسری اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی یہی رویہ ہے حکومتیں بنانے اور وزارت عظمٰی اور صدارت کے ووٹ کے لیے آنکھ بند کرکے سارے مطالبات مان لیے جا تے ہیں تحریری معاہدے بھی کرلیے جاتے ہیں بعد میں اسلام آباد کی روایت کے مطابق سب کچھ بھلادیا جاتا ہے ایم کیو ایم دو مرتبہ پیپلز پارٹی اور دو مرتبہ مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومتوں میں شریک ہوئی درجنوں نکات پر مشتمل معاہدے بھی کیے لیکن ان معاہدوں پر عمل نہیں ہوایوں یہ اتحاد برقرار نہیں رہے اب پی ٹی آئی کے ساتھ بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے وجوہات بھی وہی ہیں جو ان پہلی حکومتوں کے ساتھ تھیں۔

معروضی صورتحال کے مطابق ایم کیوایم کے کنوینرنے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن ملک میں جاری صورتحال کے تناظر میں اگر تجزیہ کیا جائے پتہ چلتا ہے ڈیڑھ سال میں پی ٹی آئی کی حکومت بھی سابقہ سیاسی اتحادی حکومتوں کی طرح کراچی کے لیے اعلانات اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں کرپائی کراچی اور حیدرآباد میں گو کہ گزشتہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم کو کم سیٹیں ملیں کس طرح سیٹیں کم ہوئیں اس پر بہت بحث ہوچکی ہے سیٹیں ضرور کم ہوئیں ہیں لیکن سیاسی قیادت آج بھی ایم کیو ایم کے ہی نام ہے پی ٹی آئی نے زیادہ سیٹیں لے لی مگر سیاسی قیادت نہیں لے سکی لوگ آج بھی توقعات ایم کیو ایم سے ہی وابستہ کیے ہوئے ہیں اور جب ان کی توقعات پوری نہیں ہوتیں تو ان کا دباؤ ایم کیو ایم کی قیادت پر آتا ہے ایم کیو ایم یہ دباؤ اتحادی حکومت پر بڑھاتی ہے شنوائی نہ ہونے پر حکومت سے باہر آتی ہے ان کے پاس یہی ایک اختیارہوتا ہے جو وہ استعمال کرتے ہیں موجودہ صورتحال اسی نوعیت کی ہے۔اس سے اگلا قدم کیا ہوگا اس کو مولانا فضل الرحمٰن کے ان بیانات اور دعووں کے ساتھ جوڑا جارہا سے جس کے مطابق مولانا کا کہنا ہے کہ انھیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے حکومت کی اتحادی جماعتیں ایک ایک کرکے بد دل ہورہی ہیں ایم کیو ایم نے تووزارت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے بی این پی مینگل کے تحفظات بھی دور نہیں ہوئے ہیں ان کا بھی ایسا ہی فیصلہ کسی بھی وقت آسکتا ہے ادھر مسلم لیگ ق کی نظریں پنجاب کی وزارت اعلٰی پر ہیں،ایک طرف اتحاد کی ضرورتیں ہیں وعدے وعید ہیں جن پر عمل نہیں ہورہا دوسری طرف وزرا اور پی ٹی آئی کے راہنماؤں کے رویے ہیں جو کسی کو خاطر میں نہیں لاتے کہا جارہا ہے کہ ان میں بعض لوگ تو کسی کے اشارے پردانشتہ ایسی کوشش کرتے ہیں جس سے حکومت بدنام اور کام آسان ہو۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کو جن یقین دہانیوں کے بعد ختم کرایا گیا تھا لگتا ہے اس وقت شروع ہوچکا ہے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل مجرموں اور ملزموں کی ضمانتوں پر رہائی جیسے اقدامات، نیب قوانین میں نرمی،تاجر اور صنعت کاروں کو نیب کے دائرے سے باہر کرنا،آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی،گیس،پٹرول جیسی زندگی کی لازم ضروریات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرنا اور ذخیرہ اندوازوں کو کھلی چھوٹ دے کرکھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کا عام آدمی کی پہنچ سے دور کردینا ایک کمزورحکومت کی علامت سمجھا جاتا ہے اور شاید یہی وہ عوامل ہیں جن پر کہا جارہا ہے کہ مولانا کو دی گئی یقین دہانی پر عمل شروع ہوگیا ہے لیکن ان سب سے ہٹ کر ایک بڑا اور اہم عنصر پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دینا ہے جو درحقیقت مولانا فضل الرحمٰن کو کرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل درآمد سے روکنے کے مترادف ہے کیوں کہ اس سال انتخابات پیپلز پارٹی کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے اسی لیے پیپلز پارٹی کے راہنما ہر اس اقدام سے دور ہیں جو مولانا کرنے جارہے ہیں یہ روایت بھی ہے اور حالات بھی ایسے ہی ہیں کہ ایم کیو ایم اگر وفاقی حکومت میں نہیں رہتی تو دوسرے اتحادیوں کو بھی شہہ ملے گی یوں نئے انتخابات کا راستہ ہموار ہوگا اور پیپلز پارٹی یہ نہیں چاہے گی لہٰذا پیپلز پارٹی نے کئی باراتحاد ٹوٹنے اور ایک دوسرے کو منہہ بھر کر برا بھلا کہنے کے باوجود ایم کیو ایم کوحکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے تاکہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آئے، کہا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن مارچ تک یقین دہانیوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا انتظار کریں گے۔

نصف صدی کی صحافت
اردو کے کرشماتی افسانہ نگار انتظار حسین نے یادداشتوں کو ٹٹول کر کہانی بنا دیا تو ان پر ناسٹیلجیا کی پھبتی کسی گئی، خاص طور پر مغربی ادب سے خوشہ چینی کر کے اپنی تہذیب اور تجربے کو بیان کرنے والے ادیبوں نے۔ یہ بحث ہمارے ہاں عشروں چلی۔ جس پر ایسے ایسے خیالات ظہور میں آئے کہ حیرت ہوتی ہے، مثلا اسی ماضی پرستی کو بنیاد بنا کرایک جید صحافی نے جو خود بھی ادب کی وادی سے صحافت کی دنیا میں آئے، یہ سوال کیا کہ کیا آپ کی ماضی پرستی اور ایم کیوایم کی ہجرتی سیاست، سب ایک ہی پودے کی شاخیں ہیں؟ انٹرویو کے دوران غیر معمولی حد تک سنجیدہ رہنے والے انتظار حسین اس سوال پر مسکرائے، پھر سنجیدگی کے ساتھ کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ نہ میرے ادب کو سمجھ پائے ہیں اور نہ اُس طرز سیاست کو جس کی بنیاد ایم کیو ایم نے ڈالی۔

انتظار حسین نے یہ کہا اور خاموش ہوگئے۔ اچھے اور بڑے ادیب کی بھی پہچان یہی ہے کہ وہ الفاظ کے دریا نہ بہائے بلکہ اشارے کنائے سے وہ سب کچھ کہہ دے جو وہ کہنا چاہتا ہے۔ انتظار صاحب بھی کچھ ایسے ہی تھے۔ انہوں نے دفتر کے دفتر لکھ ڈالے لیکن جو بات بھی کہی، اختصار سے کہی اور خوب کہی۔ خیر انتظار صاحب کی ماضی پرستی سے بات نکلی اور دور جا نکلی۔ کہنا دراصل یہ ہے کہ یہ ماضی کے واقعات ہی ہوتے ہیں جن کی کشش انسان کو متوجہ کرتی ہے۔ صاحبان ذوق ماضی کے دریچوں میں جھانک کر ان سے لطف ہی نہیں لیتے، کچھ دیر خوابوں کی فضا میں ہی نہیں رہتے بلکہ گزرے ہوئے ان واقعات سے سبق بھی کشید کرتے ہیں۔

اس نصیحت کی بنیاد ادب بھی بنتا ہے اور ایسی تحریریں بھی جو ادب کی ذیل گاہے آتی ہیں، گاہے نہیں آتیں۔ یہی سبب رہا ہوگا کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے لوگ جب اپنی ذمہ داری ادا کرکے سبکدوش ہو جاتے ہیں تو اپنے اپنے تجربات کو سپرد قلم کر دیتے ہیں۔ یہ اپنے تجربات کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی ایک کوشش ہوتی ہے، بالکل ایسے ہی جیسے ایک باپ اپنی اولاد کو ترکہ اور اپنی روایات منتقل کر تا ہے۔ تحریری یادداشتیں ایک بڑی سطح پر ایک عہد کی اجتماعی یادداشت کو نسل نوتک منتقل کرنے کی ایک شعوری اور سنجیدہ کوشش ہوتی ہے۔

اردو صحافت کا دامن اس باب میں مفلسی کا شکار نہیں رہا۔ ہمارے بزرگوں نے اس سلسلے میں شاندار روایت قائم کی ہے، جیسے ڈاکٹر عبدالسلام نے ”رو میں ہے رخشِ عمر“کے عنوان سے ایک شاندار خود نوشت سپرد قلم کی جس کے مطالعے کے بغیر اُس عہد کو سمجھنا ممکن نہیں۔ ان کے بعد کی نسل میں سے محمد سعید اس میدان میں اترے اور ”آواز بازگشت“کے عنوان سے تحریک خلافت سے لے کر کر فیلڈ مارشل ایوب خان کے زمانے تک کے مشاہدات قلم بند کر دیئے۔ یہ کتاب ایسے حیران کن واقعات اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے کہ یقین نہیں آتا کہ ہمارے ملک میں کیسے کیسے کھیل کھیلے گئے ہیں۔ یہ کتابیں ایسی ہیں جن کے مطالعہ سے قاری کے سامنے نہ صرف تاریخی حالات کی ایک مختلف تصویر سامنے آتی ہے بلکہ نہایت آسانی کے ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھ میں آ جاتا ہے ہے کہ وطن عزیز مختلف حادثات سے کیسے دوچار ہوا؟ مثلاً متفقہ آئین کیوں نہ بن پایا۔ سویلین بالادستی کا مسئلہ کیسے پیدا ہوا۔ آئین شکنی کی روایت کے پسِ پشت کیا عوامل کا ر فرما تھے اور اس ملک پر جنگیں کیسے مسلط ہوئیں؟ ان معاملات میں تاریخ کی کتابیں اگر ایک نکتہ نظر پیش کرتی ہیں تواس کے مقا بلے میں اس نوعیت کی یا دداشتیں تصویر کا دوسرا رخ پیش کرتی ہیں۔ اگر معاملات کو سمجھنے کی نیت ہو نیز ان تجربات کے استفادے پرطبیعت آمادہ، تو نہایت اعتماد کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ یہ تحریریں ہی ہمارے دکھ کی شافی دوا بن سکتی ہیں۔

یادداشتیں قلم بند کرنے کی یہ روایت ہمارے ہاں ایک زمانے تک توانا رہی۔ ہمارے بزرگ اپنی ڈائری مرتب کرتے اور ان کی مدد سے قوم کواپنے اپنے زمانوں کی کھلی اور چھپی داستانیں ہم تک منتقل کردیتے۔ گزشتہ تین چار دہائیوں کے دوران صحافی برادری میں یہ روایت کمزور ہوئی ہے حالانکہ ہمارا ملک اس عرصے کے دوران جن بہت سے مسائل سے دوچار ہوا ہے اس زمانے کے بہت سے واقعات نے اُسے بنیا د فراہم کی ہے جیسے افغانستان کا تنازع، جنرل ضیاء الحق کا مارشل لا، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی، جنرل ضیا کے بعد جنرل پرویز مشرف تک کے حالات جن میں بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے ادوار بھی شامل ہیں اور کارگل کی مہم جوئی بھی۔ اس اعتبار سے یہ ایک بھر پور دور ہے۔ اس کے بعد جنرل پرویز مشرف اور اس زمانے کے واقعات ہیں جن کے بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ یہ پورا خطہ متاثر ہوا۔

اس پس منظر میں شدید ضرورت تھی کہ کوئی صحافی اس عہد کو قلم بند کرنے پر توجہ دے۔ بد قسمتی سے ہماری صحافت اس عہد میں جو مزاج اختیار کر چکی ہے اس کے پیش نظر بہ ظاہر یہی لگتا تھا کہ یہ عہد اپنے زمانے کی گو اہی دیے بغیر ہی گزر جائے گا لیکن برادر محترم حنیف خالد کا بھلا ہو کہ انہوں نے ہمت کر کے اپنے زمانہ صحافت کی بہت سی تفصیلات قلم بند کر ڈالیں۔

حنیف خالد ایک سیلف میڈ شخصیت ہیں جنھوں نے محنت اور جدوجہد سے اپنی دنیا آپ بنائی ہے۔ خواب دیکھنے والا ایک محنت کش زندگی کے کن مراحل سے گزرتا ہے اور جب وہ ان دیکھی دنیاؤں سے گزرتا ہے تو وہ کیا سوچتا اور محسوس کرتا ہے؟ یہ کہانی انھوں نے جس خوبی اور سادگی سے بیان کی ہے، وہ قابل داد ہے۔ جامعہ پنجاب حنیف خالد کی مادر علمی ہے۔ خاموش، محنتی اور کسی قدر شرمیلے حنیف خالد نے جب نیو کیمپس کی نہر میں کشتی رانی کرتے ہوئے لڑکے لڑکیوں کو دیکھا تو انھیں لگا کہ جیسے جنت تو یہی ہے۔ خودنوشتیں لکھنے والے لوگ اکثر اپنی اس طرح کی حیرتوں کو نہ صرف چھپا جاتے ہیں بلکہ اپنے فن افسانہ نگاری سے خود کو ہیرو کی حیثیت سے بھی پیش کرتے ہیں لیکن سچ لکھنے والے حنیف خالد کی طرح سے ہوتے ہیں۔

یہ کتاب مصنف کی ذاتی جدو جہد کی کہانی ہی بیان نہیں کرتی بلکہ بہت سے قومی رازوں کو بھی منکشف کرتی ہے۔ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن ہماری قومی زندگی کا ایک اہم اور افسوس ناک واقعہ ہے۔ اس بارے میں عالمی طاقتوں نے پروپیگنڈے کی جو گرد اٹھائی اس میں بہت سے حقائق دب کر رہ گئے۔ حنیف خالد سوال اٹھاتے ہیں کہ اسامہ بن لادن کے گردے تو فیل ہو چکے تھے اور ڈائلیسز کے بغیران کا زندہ رہنا ممکن ہی نہ تھا۔ ایک ایسے شخص کا ایبٹ آباد میں برسوں قیام کرنا کیسے ممکن ہے جہاں ڈائلیسز کی سہولت ہی نہ ہو؟ یہ سوال ایک جوابی منظر نامہ پیش کرتا ہے جو زمانہ ہواعالمی ریشہ دوانیوں کے بوجھ تلے دب چکا لیکن حنیف خالد نے یہ سوال اٹھا کر مؤرخ کے سامنے ایک نئی حقیقت پیش کر دی ہے۔

آبی ذخائر اور توانائی کے وسائل پاکستان کا ایک نہایت ہی حساس مسئلہ ہیں۔ ان معاملات کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں بہت کچھ شائع ہوتا رہتا ہے اور ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہ علاقائی اور مفاداتی سیاست کے شاخسانے ہیں لیکن کوئی یہ نہیں بتاتا کہ تھرکول پراجیکٹ کی ناکامی اور کالاباغ ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر میں اصل رکاوٹ وہ مافیا ہے جس کا دھندا بیرون ملک سے خام تیل کی درآمد ہے۔ آج کل ہمیں شکایت ہے کہ متعلقہ اداروں نے جامعات کی امداد میں کمی کیوں کردی؟ درست شکایت ہے لیکن یہ کوئی نہیں بتاتا کہ اس کا آغاز کب ہوا اور اس کا اصل سبب کیا ہے اور یہ کس حکمراں نے کب کہا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ ملک میں سرکاری سطح پر کوئی ایک یونیورسٹی بھی ہو۔ ایک طاقت ور وزیر نے ایسا کیوں کہا، اس کے پس پردہ کیا سازش کارفرما تھی؟ حنیف خالد نے ایسی بے شمار کہانیاں لگی لپٹی رکھے بغیر بیان کردی ہیں۔ وہ نوجوان کو صحافت کو بطور پیشہ اختیار کرنے پر کمر بستہ ہیں اور وہ محقق جو اس گزشتہ نصف صدی کی پرپیچ کہانیوں کو سمجھنا چاہتے ہیں، اس جہان حیرت سے گزرے بغیر اپنے کام کا حق نہیں ادا کرپائیں گے۔

سونے کی تاریخ
انسان کی سونے سے رغبت بہت عجیب و غریب ہے۔ کیمیائی طور پر یہ بہت غیر دلچسپ دھات ہے اور دوسرے عنصر کے ساتھ کم ہی ردِعمل دکھاتی ہے۔ تاہم دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں سونا واحد عنصر ہے جسے انسانوں نے ہمیشہ کرنسی کے طور پر استعمال کرنے کو ترجیح دی اور محفوظ مستقبل کیلئے اس کو ذخیرہ بھی کیا جاتا تھا لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ڈالر کی قیمت کو پر لگے تو سونا بھی پیچھے نہ رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھی تو پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 93 ہزار کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی۔ ماہرین کے مطابق سونے کی یہ اڑان یہیں نہیں رہے گی بلکہ یہ قیمت آئندہ چند روز میں ایک لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہے‘ایسے میں ذخیرہ کرنا تو درکنار ضرورت کے تحت سونے کی خریداری بھی ممکن نظر نہیں آرہی البتہ جن لوگوں کے پاس پیسہ ہے وہ آج کل سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور خالص سونا خرید رہے ہیں تاکہ آنے والے وقتوں میں اسے مہنگے داموں بیچ کر کر منافع کما سکیں۔

سونا ایک ایسی چیز ہے جوبینک کے لاکر میں رکھا جاسکتا ہے اور یہ وہ پیسہ ہے جسے ٹیکس گوشواروں میں بھی باآسانی چھپا یا جاسکتا ہے یعنی ظاہر نہ بھی کریں تو کوئی حرج نہیں۔ جن لوگوں کے پاس ایسا پیسہ ہے جو وہ اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کرنا چاہتے وہ اس سے سونا خرید کر بینک کے لاکر میں رکھ لیتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اسے بیچ کر اپنی مالی ضروریات پوری کرتے ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں تسلسل سے اضافے کی وجہ سے ایک جانب سونا عوام الناس کی پہنچ سے بالکل باہر ہوچکا ہے تو دوسری جانب سونے کے بیوپاریوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سونا اتنا مہنگا ہو چکا ہے کہ سارا ‘ سارا دن گزرنے کے باوجود کوئی خریدار نہیں آتا جس کے باعث ہمارا کاروبار تباہ ہوچلا ہے۔آج لوگ مصنوعی زیورات سے کام چلا رہے ہیں۔ شادی بیاہ جیسی اہم اور یادگار تقریبات میں لوگ مصنوعی زیورات کے استعمال پر مجبور ہیںلیکن ہم قومی معاملات سدھار نے میں بے بس ہیں یہ تو پھر بین الاقوامی معاملہ ہے‘ سونے کی قیمتوں کا اُتار چڑھاﺅ عالمی مارکیٹ سے منسلک ہے۔

چلئے آج ہم آپ کو مختلف ادوار حکومت کے تناظر میں سونے کی فی تولہ قیمت کے حوالے سے بتاتے ہیں۔ درج ذیل تفصیلات ثابت کرتے ہیں کہ بزرگوں کے اس کہے میں بے حد صداقت تھی کہ ”ہمارے زمانے میں سونا کوڑیوں کے مول بکا کرتا تھا“ مثال کے طور پر 1952 میں87 روپے فی تولہ‘ ہر گزرتے ہوئے سال میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا گیا 1953ء میں 91 روپے فی تولہ‘ 1954ء میں 97 روپے فی تولہ ‘1955 میں 103 فی تولہ ‘1956 میں 107 فی تولہ ‘ 1957 میں 111 روپے فی تولہ ‘1958 میں 114 روپے فی تولہ ‘ 1959 میں 133 فی تولہ‘ 1960 میں 131 روپے فی تولہ ‘1961 میں 135 روپے فی تولہ 1962 میں 135 روپے فی تولہ ‘ 1963 میں 124روپے فی تولہ ‘1964 میں 132 روپے فی تولہ ‘ 1965میں 123 روپے فی تولہ ‘1966 میں 134 روپے فی تولہ ‘ 1967 میں 138روپے فی تولہ ‘ 1968میں 138 روپے فی تولہ ‘1969میں 176روپے فی تولہ ‘ 1970 میں 154روپے فی تولہ ‘1971 میں 177روپے فی تولہ ‘1972میں 246روپے فی تولہ ‘1973میں 432 روپے فی تولہ ‘1974 میں 562 روپے فی تولہ ‘1975میں 714 روپے فی تولہ ‘1976 میں 535 روپے فی تولہ ‘ 1977 میں 597 روپے فی تولہ فروخت ہوا۔

اس کے بعد ضیا ءالحق کے دور یعنی 1978سے1987ءکے دوران سونے کی قیمت میں پانچ سے چھ گنا اضافہ عمل میں آیا ۔ 1978میں 714روپے فی تولہ ‘1979میں 1230روپے فی تولہ ‘ 1980 میں 2250روپے فی تولہ ‘1981میں 1920روپے فی تولہ ‘1982میں 1636روپے فی تولہ ‘1983میں 2244روپے فی تولہ ‘1984میں 2156روپے فی تولہ ‘1985میں 2123روپے فی تولہ ‘1986میں 2478روپے فی تولہ ‘1987 میں 3300روپے فی تولہ فروخت ہوا۔اس کے بعد جمہوری دور آیا اور سال1988میں سونا 3478روپے فی تولہ ‘1989میں 3275روپے فی تولہ ‘ 1990میں 3320روپے فی تولہ ‘1991 میں 3705روپے فی تولہ ‘1992 میں 3345 روپے فی تولہ ‘ 1993 میں 4127روپے فی تولہ ‘1994 میں 4700روپے فی تولہ ‘1995 میں 4722فی تولہ‘1996 میں 5500روپے فی تولہ ‘ 1997 میں 5100روپے فی تولہ ‘1998 میں 6150روپے فی تولہ ‘1999 6100فی تولہ تک پہنچی ۔

2000 سے سونے کی قیمت میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہوا یعنی اس سال سونا 6150روپے فی تولہ فروخت ہوا۔ اس کے بعد 2001میں 6550 روپے فی تولہ ‘2002 میں 7200فی تولہ ‘ 2003 میں 8300روپے فی تولہ ‘2004میں 9500روپے فی تولہ ‘2005میں 10600 روپے فی تولہ ‘ 2006 میں 13500 روپے فی تولہ ‘ 2007 میں 15200 روپے فی تولہ ‘2008میں 23500روپے فی تولہ ‘ یعنی 8سال میں چار گنا اضافہ عمل میں آیا۔ اب پیپلز پارٹی یعنی زرداری کے دور حکومت کی بات کرتے ہیں 2009میں 29500روپے فی تولہ ‘2010 میں 38500روپے فی تولہ ‘ 2011 میں 45800 سے لے کر54700روپے فی تولہ ‘2012 میں53700 سے 63300روپے فی تولہ 2013 میں62250 سے 49500 روپے فی تولہ ۔

اب شروع ہوتا ہے نواز شریف کا دور حکومت جس میں 2014 میں 47000 سے 50200 روپے فی تولہ ‘ 2015 میں 44450 سے 49000 روپے فی تولہ ‘2016 میں 44200 روپے سے 49800 روپے فی تولہ جبکہ 2017ءمیں 49600 سے56200 روپے فی تولہ رہا ۔

سونے کی قیمتوں نے 2018 میں آسمان کو چھونا شروع کیا‘ اس سال سونے کی قیمتیں 56200 روپے فی تولہ سے تجاوز کرتے ہوئے68000 روپے فی تولہ تک آئیں جبکہ 2019 میں 73430 روپے فی تولہ سے 85660 روپے فی تولہ تک آیا جبکہ نیا سال آتے آتے تادم تحریر سونے کی قیمتیں 93000 سے زائد ہیں جسے تاریخ کی بلند ترین سطح قرار دیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری کا غصہ
فواد چوہدری کہتے ہیں، ریاستی ادارے انھیں انصاف دلائیں یا الزام لگانے والے الزام کو ثابت کریں، ایسا اگر نہیں ہو گا تو پھر وہی ہوا جو مبشر لقمان کے ساتھ ہوا یا اس سے قبل سمیع ابرہیم کے ساتھ ہوا۔ گزشتہ چار پانچ برس کے دوران میں یہ ملک جن تجربات سے گزرا ہے، اس کے سبب فواد چوہدری نے بہت سی محبت اور بہت سی مخالفت کمائی ہے، اس بنا پر اس واقعے پر تالی بجانے والے بھی کم نہ ہوں گے اور کچھ ایسے بھی ہوں گے جو اس حادثے میں سیاسی مخالفین کی شرارت یا سازش تلاش کر لیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ ایک سنگین الزام کے رد عمل میں فواد چوہدری نے جو کچھ کیا، کوئی بھی خود دار، صاحب عزت، مضبوط اور خود اعتماد شخص یہی کچھ کرے گا لیکن کیا ایسا ہونا چاہئے؟

اس تکلیف دہ واقعے کے بعد اپنی ایک گفتگو میں فواد چوہدری نے قذف کی سزا کا ذکر کیا ہے۔ فواد چوہدری اپنی بات چیت میں عمومی روایت کے برعکس دینی معاملات زیر بحث نہیں لاتے، یہ روّیہ ان کی ذاتی ترجیحات اور انداز فکر کا ہے جس کا انھیں حق حاصل ہے لیکن اگر اس معاملے میں وہ قذف کی سزا کا ذکر کرنے پر مجبور ہوئے ہیں تو اس سے معاملے سنگینی کا احساس ہونا چاہیے۔ ہمارے ہاں سوچے سمجھے بغیر کسی کو مورد الزام ٹھہرا دینے کی جو قبیح روایت چل نکلی ہے، کسی بھی مہذب معاشرے میں جہاں آئین اور قانون کی عمل داری ہو، وہاں ایسی کسی صورت حال کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ فواد چوہدری درست کہتے ہیں کہ مغربی ممالک میں ایسا کرنے والوں کی جائیدادیں فروخت ہو جائیں۔

اس حادثے پر فواد چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے ایک جواں سال صحافی شہزاد اقبال نے انھیں تقریباً یہ طعنہ ہی دے دیا کہ بھائی، یہ وہی لوگ تو ہیں، کل تک جو آپ کے ہم خیال تھے اور آپ اور آپ کی قیادت ان کی صحافت کو درست صحافت خیال کیا کرتے تھے۔ پاکستانی سیاست اور صحافت کی روایت میں ایسے سوالات اور بحث برائے بحث میں مخاطب کو بے دست و پا کر دینے کے لیے اس طرح کے دلائل کچھ ایسے معیوب نہیں۔ ہمارے ہاں کوئی بھی ایسا نہیں جو دعویٰ کر سکے کہ وہ اس گنگا میں کبھی نہیں نہایا لیکن ہماری صحافت میں اس وقت جو صورت حال پیدا ہو چکی ہے، اس کے تناظر میں اس رویے سے گریز میں ہی بھلائی ہے۔

ہماری سیاست میں گالی گفتار کوئی نیا عنصر ہرگز نہیں۔ قیام پاکستان کے بعد ابتدائی برسوں میں زبان دراز ظالموں سے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نہ بچ پائیں، ستر کی دہائی میں مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی جیسی برگزیدہ ہستی کی بیٹیوں پر زبان طعن دراز کی گئی۔ نوے کی دہائی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی ایسی کردار کشی کی گئی کہ الاماں۔ اب یہ دور چل رہا ہے، شہزاد اقبال کی بالواسطہ تشخیص کے مطابق یہ صورت حال جیسے کو تیسا کا نتیجہ ہے۔ شہزاد اقبال صف اوّل کے تجزیہ کار کی حیثیت سے قومی زندگی میں رونما ہونے والے کسی بھی واقعے کے تجزیے کاحق رکھتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ اس واقعے کی سادہ توجیہ ہے کیونکہ اس طرزعمل کے اثرات زیادہ گہرے اور پیچیدہ ہیں۔ اسی طرح ایک غیرت مند جاٹ کی حیثیت سے فواد چوہدری کو بھی اپنی عزت پر ہاتھ ڈالنے والے کسی بھی شخص سے نمٹنے کا پورا حق حاصل ہے لیکن چوہدری صاحب جس مرتبے کی شخصیت ہیں، اس پس منظر میں اس واقعے کے اثرات محض دو افراد کے ذاتی جھگڑے تک محدود نہیں رہتے بلکہ اس کے اثرات نہایت پیچیدہ اور خطرناک ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ ان معاملات کا نہایت ٹھنڈے دل اور سنجیدگی کے ساتھ تجزیہ کیا جائے نیز یہ سمجھنے کی کوشش کی جائے کہ اس طرح کی صورت حال ریاست، ریاستی اداروں اور جمہوری عمل پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟

یہ ساٹھ کی دہائی کی بات ہے، امریکہ میں رائے عامہ کی سائنس کے دو ماہرین کرٹ لینگ اور گلیڈی لینگ نے صدارتی انتخابات کے دوران چلائی جانے والی انتخابی مہمات کے اثرات کا جائزہ لیا اور یہ دریافت کیا کہ اس طرح کی مہمات کے دوران ذرائع ابلاغ کے ذریعے جو پیغامات عوام کو دیے جاتے ہیں، وہ بھی عوام تک پہنچتے ہیں اور عوام اپنے اپنے رجحانات کے تحت انھیں رد یا قبول بھی کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی خود کار طریقے سے ایک اثر اس سے مختلف بھی ہوتا ہے۔ یہ اثر ریاست، جمہوریت، آئین، آئینی اداروں اور سیاسی شخصیات کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔ اس کا سبب الزامات، بدزبانی، تشدد اور تصادم سے متعلق اطلاعات اور خبریں ہوتی ہیں۔

مغربی معاشروں میں اس صورت حال کے دو فوری اثرات ریکارڈ کیے گئے ہیں، اوّل انتخابی عمل سے عوام کی دوری، پاکستان میں اس صورت حال کے نتائج کا تجربہ ہم نسبتاً مختلف انداز میں کرتے ہیں اور دوم، ذرائع ابلاغ کی بے توقیری اور عوام کی ان سے بے اعتنائی، موجودہ دور میں پاکستانی صحافت بھی ان ہی اثرات کا سامنا کر رہی ہے۔ رائے عامہ کی سائنس میں یہ موضوع نظریہ ابلاغی اضطراب (Media Maliase) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ بہت وسیع موضوع ہے، پاکستان کی صورت حال میں اس کی روشنی میں بہت کچھ کہا جا سکتا ہے لیکن صحافتی تحریروں میں زیادہ پیچیدہ اور تیکنیکی بحث کی گنجائش کم ہوتی ہے۔ اس لیے اہل دانش اور اہل حکم کم لکھے کو زیادہ جانیں اور اس گندگی کے سوتے خشک کرنے پر توجہ دیں ورنہ یہ کشیدگی صرف شخصیات کو متاثر نہیں کرے گی کیونکہ اس کی آنچ ریاست تک بھی پہنچ رہی ہے۔

عوام اور تاریخ
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو مہنگائی میں تواتر سے اضافہ ہی ہوا ہے، 1971 سے 2007 تک اس اضافہ نے تناسب کے اعتبار سے بمشکل سنگل ڈیجیٹ کو عبور کیا ہوگا لیکن 2007 کے بعد جیسے مہنگائی کو پر لگ گئے، کہیں ٹھہرنے کا نام ہی نہیں لیتی، اب تو یہ تین ڈیجٹ کی حدود میں داخل ہو گئی ہے، ہر حکمراں نے سابقہ حکمرانوں کو اس مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عوام کو سہانے خواب دکھائے مگر حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی حکومت یا حکمراں ایک فیصد بھی مہنگائی کم نہیں کرسکا، حالیہ دور میں معیشت کے حوالے سے بڑے بلند بانگ دعوے کیے گئے، احتساب کے عمل کو بھی تیز کیا گیا، احتساب کے ذمہ داروں نے بھی بڑے دعوے کیے، لیکن نتیجہ صفر ہی رہا، اب احتساب کے قوانین میں نرمی کرکے ان سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو حکمرانوں کے فنانسر رہے ہیں۔

گزشتہ 50 سالہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ہر حکومت نے سرمایہ داروں کے منافع میں اضافے کی پالیسیاں بنائی ہیں، تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ سرمایہ دار نے پیپلزپارٹی سے لے کر تحریک انصاف تک ہر پارٹی کی برسوں آبیاری کی ہے اور سرمایہ کا اصول ہے کہ اپنی رقم پر کئی گنا زیادہ منافع کمایا جائے۔ گزشتہ 50 سال کی حکومتوں نے انہیں سرمایہ کاری سے کئی گنا منافع دیا، آج بھی یہی ہورہا ہے۔ موجودہ حکومت کی آبیاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے لوگوں کی اہم عہدوں پر تعیناتی سے لے کر ان کی مرضی اور منشا کے مطابق مالیاتی پالیسی کی تشکیل موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

سرمایہ داروں کے مفاد میں پالیسی بنانا کوئی غلط بات نہیں، سرمایہ اگر ملک میں گردش کرے گا تو اس سے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ بد قسمتی یہ ہے کہ ہماری پالیسی میں بدانتظامی اور نااہلی یا پھر مسلسل بدعنوانی کے باعث یہ منافع انتہا کو پہنچ گیا اور اس پر ظلم یہ کہ منافع ملک سے باہر چلا گیا اور جارہا ہے۔ عوام دیکھتے ہی رہ گئے کہ شاید اب دن بدلیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا، بالاتر طبقات کے البتہ دن ہی نہیں راتیں بھی بدل گئیں۔ اشرافیہ کی جماعت میں نت نئے لوگ شامل ہونے لگے، حکومتی اور سرکاری ذمہ داران قومی اثاثوں کو ہڑپ کر گئے، عوام کی صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، پانی کی فراہمی کے لیے مختص رقوم بھی حکمرانوں کی جیبوں میں جانے کا عمل مسلسل جاری ہے، یوں یک نہ شد دو شد یعنی عوام دو پاٹوں کے بیچ پس رہے ہیں، یہ عوام ہی ہیں جو حکمرانوں کو مسند اقتدار تک پہنچاتے ہیں اور خود ان کے اقتدار تلے دب کر رہ جاتے ہیں۔

عوام نے ہردور میں ملکوں کی آزادی استحکام اورجمہوریت کے لیے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ عرب بہار کے دور میں مہینوں رات رات بھر قاہرہ کے چوراہے پر دھرنا ہو یا پھر پاکستان میں ڈی چوک اسلام آباد پر پی ٹی آئی کا چار ماہ طویل دھرنا،عوام ہی سب سے آگے تھے مگر بدقسمتی سے ہر دور اور ہر حکومت نے ان کے کردار کی نفی کی ہے اور آج بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ عوامی جدوجہد کا ثمر ہمیشہ بالا طبقات نے کھایا، سڑکوں پر گولیاں عوام نے کھائیں، لاشیں بھی عوام نے ہی اٹھائیں۔ لاٹھیاں عوام پر برسیں، جیلیں عوام نے بھگتیں، انتخابی جلسوں کی شان بھی عوام نے بڑھائی، یہاں تک کہ موسم کی سختیوں کی پرواہ کیے بغیر پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر لائینوں میں لگ کر ووٹ بھی دیے، نتیجے میں بالا طبقے ایوانوں میں پہنچے اور پھر ان ہی نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا۔

لیکن تاریخ خاموش نہیں رہتی، برسوں بعد بھی چیخ اٹھتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ وہ تاریخ پڑھی ہے جو حکمرانوں نے لکھی یا لکھوائی جس میں عوام کا کہیں ذکر نہیں لیکن اب ایسا نہیں، آج کے ڈیجیٹل دور میں عوام کی ساری جدوجہد منظر عام تو آ رہی ہے لیکن تاریخ کا باقاعدہ حصہ بنتی نظر نہیں آ رہی، ایک دن یہ ضرور تاریخ بنے گی، دنیا بھر میں عوام کی تاریخ مرتب کی جا رہی ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ عوام کا حقیقی اقتدار آنے میں دیر نہیں ہے۔

پاکستان میں بھی عوام کی تاریخ مرتب ہو رہی ہے، یہ جستجو ممتاز تاریخ داں ڈاکٹر مبارک علی نے کی ہے۔ سو زائد اپنی کتابوں میں انھوں نے برصغیر، ایشیا، یورپ، امریکہ اورافریقہ کے عوام کی جدوجہد کو اجاگر کیا ہے، پاکستان میں انھیں مورخِ عوام کے خطاب سے نوازا گیا۔

مورخِ عوام ڈاکٹر مبارک علی کی علمی خدمات کے اعتراف اور عوام کی تاریخ لکھنے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آرٹس کونسل میں انسٹیٹیوٹ آف ہسٹیریکل اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جسے سجانے میں ڈاکٹر جعفر احمد پیش پیش تھے جبکہ بیرون ملک اور اندرون ملک سے تاریخ نویسوں اور تاریخ بینوں نے نہ صرف ڈاکٹر مبارک علی کی خدمات کو سراہا بلکہ اس امر کا بھی اظہار کیا کہ جس طرح انھوں نے تاریخ مرتب کی ہے اس طرح کی تاریخ کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے۔ خو د ڈاکٹر مبارک علی نے دنیا کے مختلف ممالک میں عوام کی تاریخ کو ترتیب دینے کے لیے ہونے والی تحقیق پر روشنی ڈالی۔

یہ تو ایک علمی اور تاریخی بحث ہے جو ہوتی رہے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکمراں طبقات آج بھی عوام کی تاریخ مسخ کرنے اور ان کے تاریخی فیصلوں کو اپنے حق میں کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ عوام کی جدوجہد کے بغیر حکمرانوں کی کامیابی ممکن نہیں ہے اور عوام اب اس جدوجہد کا ثمر اپنی زندگی کی خوشحالی صورت میں چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام بھی اب اپنی جدوجہد کا ثمر چاہتے ہیں، وہ اب طفل تسلیوں پر گزارا نہیں کریں گے۔ پاکستان کے عوام گزشتہ پانچ دہائیوں سے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں، ان کی چوتھی نسل بھی ہاتھ میں کشکول لیے ہوئے ہے، انھیں عالمی بنک، آئی ایم ایف، منی لانڈرنگ اور آف شور کمپنیوں جیسے الفاظ سے کوئی سروکار نہیں، انھیں روزگار، تین وقت کی روٹی اور بچوں کا محفوظ مستقبل چاہیے۔ دوسری صورت میں آج کے عوام جب اپنی تاریخ خود مرتب کریں گے تب بہت دیر ہوچکی ہوگی۔

ہوا بدلنے کے آثار
کوئٹہ کا ایک سفر کبھی نہیں بھولتا، ریل گاڑی اسٹیشن پر پہنچی تو مسافروں نے اس پر ہجوم کیا۔ اُن زمانوں میں اوّل ٹرین پر سوار ہونا، پھر اس میں جگہ بنانا جان جوکھوں کا کام تھا۔ خوش قسمتی سے جنھیں جگہ مل جاتی، وہ آنے والوں کا راستہ بند کر دیتے۔ گاڑی کے اندر جہاں بیٹھنے کی جگہ ہوتی، لوگ باگ ایک دوسرے پر چڑھے دکھائی دیتے۔ کوئی جگہ بنانے کی کوشش کرتا تو پہلے سے بیٹھے ہوئے لوگ اُسے کاٹ کھانے کو دوڑتے۔ بیچ کی طویل راہداری، نشستوں کے درمیان تھوڑی سی جگہ، غرض اندر داخل ہونے نیز باہر نکلنے کے کسی مقام پر بھی تل دھرنے کو جگہ نہ ملتی۔ گزشتہ برس ڈیڑھ برس کے دوران میں اپنے دیس کے جو حالات بنے، ان کی وجہ اس بھولے بسرے سفر کی یاد بار بار آئی لیکن اب جب سے ہواؤں کا رخ بدلا ہے، اس یاد سے منسلک ایک اور یاد بھی سر اٹھانے لگی ہے۔

سفر طویل ہو، کم ازکم اتنا کہ آپ کو اس دوران میں بار بار کھانا تناول کرنا پڑے، پانی کے انتظام کے لیے کچھ زحمت اٹھانی پڑے، اس کے علاوہ بھی جو انسانی ضروریات ہیں، ان کی تکمیل کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑے، کیا جائے۔ یہ سفر کچھ ایسا ہی تھا۔ ستر، اسی یا زیادہ سے زیادہ سو کلو میٹر گزرے ہوں گے کہ ایک نئے مشاہدے نے دنگ کر دیا۔ گاڑی کے مختلف حصوں میں وہ جو آپا دھاپی تھی، بے چینی تھی اوربے ثباتی کا احساس تھا، کسی ان دیکھی کوشش بلکہ نظام کے تحت سکون میں بدل گیا، کچھ اس طرح کہ سفر کی اس کیفیت میں بھی قیام جیسی صورت دکھائی دینے لگی۔ وہ لوگ جو قدرے عمر رسیدہ اور نسبتاً پڑھے لکھے تھے، انھوں نے اپنے بیگ ٹٹولے اور ان میں سے کوئی اخبار، رسالہ یا کتاب برآمد کی، ٹانگیں سیدھی کیں، تکیے سے ٹیک لگائی اور پڑھنا شروع کر دیا جو عورتیں پکی عمر کی تھی، ان کے بیگوں سے اون کے گولے برآمد ہوئے اور ان کے پر کار ہاتھوں میں میکانکی رفتار سے سلائیاں حرکت میں آ گئیں۔

بڑی بوڑھیوں کے درمیان کھسر پھسر شروع ہوگئی اور لڑکیوں بالیوں کے بیچ گپ شپ اور جواں سال ماؤں نے بچے گود میں لے کر اوڑھنی سے انھیں ڈھک لیا۔ ٹرین کے ایسے مناظر جس کسی نے بھی دیکھے ہوں گے، مجھے یقین ہے کہ اس کے دل کے دریچوں پر پھیلے صفحات پر یہ تصویریں ہمیشہ کے لیے مرتسم ہو گئی ہوں گی۔

کسی جادوئی حقیقت کی طرح جب میں نے یہ منظر دیکھا تو پاس بیٹھے اپنے پیارے دوست امجد نواز وڑائچ سے کہا کہ امجد بھائی! کچھ دیر قبل کتنی بے سکونی تھی، اب کیسا سکون ہے جیسے یہاں کبھی کوئی پریشانی تھی ہی نہیں۔ اُن دنوں امجد بھائی ایسے تھے کہ انھیں دیکھ کر کرنل شفیق الرحمن (مرحوم جنرل بن کر ریٹائر ہوئے لیکن جب تک انھیں کرنل نہ کہا جائے، ان کی شوخی بھری تحریرں کا تصور ہی ذہن میں نہیں آتا) کا ایک کردار ذہن میں آجاتا جس کے بارے میں وہ لکھا کرتے تھے کہ وہ زیر مونچھ مسکراتا ہے۔ میرا جملہ سن پر ان کی نوعمری کے باوجود گھنی مونچھیں پھڑپھڑائیں، مسکراہٹ واضح تھی۔ وہ مسکرائے اور ایک بات کہی۔

اپنے اس دوست کی باتیں اور دوران گفتگو مثالیں سن کر ہم لوگ حیران ہوا کرتے اور سوچتے کہ ایسی باتیں انھیں کیسے سوجھتی ہیں۔ یہ بات تو بہت بعد میں جا کر اس وقت سمجھ میں آئی جب چوہدری شجاعت حسین صاحب سے ملنے اور انھیں سننے کا موقع ملا کہ نجیب الطرفین جاٹو ں کو اللہ نے ایک ایسا ملکہ عطا کیا ہے کہ وہ اچانک منہ میں آنے والی کسی کہاوت، کسی پنجابی ٹپے یا ایسے ہی کسی جملے اور بعضے کسی تمثیل سے ایسی بات کہہ دیتے ہیں جسے سمجھنے کو بعض اوقات زمانے لگ جاتے ہیں۔ امجد کی مونچھیں پھڑپھڑائیں تو بالکل چوہدری شجاعت ہی انداز میں انھوں نے کہا کہ فاروق بھائی، یہ جو بوری ہوتی ہے نا بوری، بوری دیکھی ہے کبھی؟ اس میں جب سامان ڈالتے جاتے ہیں اور بورا بھرتے بھرتے لگتا ہے جیسے اس کا دامن سمٹ گیا اور سامان اس کی گنجائش سے بڑھ کر باہر نکل آیا، ایسی کیفیت میں دانش مند بورے کو ہلاتے جلاتے ہیں، ایسے میں اس کا دامن کچھ وسیع ہوتا ہے اور سامان اس میں سماتا چلا جاتا ہے۔ تو میرے بھائی، اس ٹرین کو بھی اسی بورے کے موافق سمجھ۔۔۔ امجد بھائی نے دانش کے موتی لٹائے اور ایک بار پھر زیر مونچھ مسکرانے لگے۔

مجھے لگتا ہے کہ قوموں کی زندگی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ نئے آنے والے خوب شور مچاتے ہوئے آتے ہیں، جتنا بس چلتا ہے اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہیں، کسی کو نہ چھوڑنے کی بات کہتے ہیں لیکن ٹرین جب سو ڈیڑھ سو کلو میٹر کا سفر کر چکتی ہے تو بہت کچھ اپنے ٹھکانے پر آنے لگتا ہے۔ عمران خان نے گزشتہ بدھ کی شام وزیر اعظم ہاؤس میں ملک کے سینئر بیوروکریٹ جمع کیے اور انھیں احتساب کی نفیسات نیز حکمت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ نیب آرڈیننس کا نفاذ اس لیے ضروری ہو گیا تھا کہ اس ملک کی مشینری خوف زدہ ہو چکی تھی، اس لیے کار مملکت کا چلنا ممکن نہیں رہا تھا۔

ہماری سیاست کے بورے کے دامن کی کشادگی کا ایک اور اشارہ بیرسٹر فواد چوہدری کے سخن سے بھی ملتا ہے۔ ہمارے ان بیرسٹر صاحب کی شخصیت بھی خوب رنگا رنگ ہے۔ ایک زمانے میں اُن کی گفتار میں اتنا زور و شور تھا کہ ان کے مقابلے کی آرزو میں کئی نامور از قسم دانیال عزیز اور طلال چوہدری ڈھیر ہوئے لیکن خدا کی قدرت دیکھئے کہ خود ان پر آنچ تک نہ آئی۔ ایسے ہی معاملات میں کہا جاتا ہے، وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی۔

اللہ کی قدرت سے جب ان کی جماعت حکومت میں آگئی تو ہمارے یہی بیرسٹر صاحب ایک نئے آہنگ کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے۔ وہ احتساب کا خوش کن نعرہ بلند فرماتے اور حزب اختلاف کے تلملانے پر کہا کرتے، جنہاں کھادیا ں گاجراں، ڈھڈ انہاں دے پیڑ۔ یعنی جن لوگوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہے، اب وہ اپنے کرتوتوں کی سزا پائیں۔ اب اِنہی شعلہ نوا بیرسٹر صاحب کی زبان کوثر تسنیم سے دھلی محسوس ہوتی ہے اور وہ فرما رہے ہیں کہ دیکھئے، ہم نے اب ہوش کے ناخن نہ لیے تو سمجھئے، مستقل تو ہم سے روٹھ گیا۔ اس سے قبل خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنایا تو انھوں نے ایک پھر خدا لگتی بات کہی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ادارے مل بیٹھ کر اپنے اپنے دائرہ کار کا تعین کریں اور طے کرلیں کہ ان کی خلاف ورزی نہیں کرنی۔ اب جو عمران خان نے اوّل کراچی میں تاجروں اور اس کے بعد اسلام آؓاد میں بیوروکریٹوں کو جمع کر کے احتساب کی اڑتی ہوئی دھول کو بٹھانے کی بات کہی ہے، وہ بھی ہواؤں کے اسی بدلتے ہوئے رخ کی نشان دہی کرتی ہے۔

اس کایا کلپ پر حزب اختلاف ہو، وہ فدائین ہوں جو راشن لے کر مخالف کی ایسی کی تیسی کر دینے کی خداداد صلاحیت رکھتے ہوں، وہ سب نہایت آسانی کے ساتھ منہ کھول کے کہہ سکتے ہیں کہ اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے یا زیادہ سخت الفاظ میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ انھیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوا ہے تو عقل بھی ٹھکانے آ گئی ہے۔ بات یہ ہے کہ جو جس انداز میں سوچتا ہے، اسی طرح ردعمل کا اظہار بھی کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جذبات کی چڑھی ہوئی آندھی جب اترتی ہے اور معاملات ٹھکانے پر آتے ہیں تو سمجھ دار لوگ ایسے ہی حقیقت پسندی سے کام لیتے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ دیگر اہل معاملہ بھی خیر کے کام میں اہل خیر کا ساتھ دیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔ مجھے لگتا ہے، خدا کرے ایسا ہی ہو، کہ یہ جو حزب اختلاف نے فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں اضافے کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ غیر مشروط تعاون کا فیصلہ کیا ہے، اس کے پس پشت بھی یہی فکر کار فرما ہے۔

بابائے قوم کی معطر یادیں
قومیں اپنے قائدین کو کیسے یاد رکھتی ہیں، یہ دیکھنا ہو تو واشنگٹن چلیے۔۔۔۔ دریائے پوٹامک کے کنارے۔ یوں تو یہ دریا شہر میں جگہ جگہ سامنے آتا ہے اور اپنی بہار دکھاتا ہے لیکن جارج واشنگٹن میموریل کی بات الگ ہے۔ اُس روز جب میں وہاں پہنچا تو دھوپ چھاؤں کے بیچ آنکھ مچولی کا سماں تھا، اس پر بادل مستزاد جو دریا میں اترنے والی سیڑھیوں پر اوپر تلے دل موہ لینے والی ترتیب میں کھڑے نغمہ سرا مغنیوں پر سایہ فگن تھے۔ سرخ وردی پوش ان نونہالوں کی نگاہوں کے عین سامنے وہ فیصل آباد کی گمٹی جیسا چبوترہ تھا جس کے بیچوں بیچ دیو قامت سیاہ سنگی کرسی پر حضرت جارج واشنگٹن براجمان تھے، پس، میں نے ان جواں سال گلوکاروں کو ان کے حال پر چھوڑا اور اس قوم کے بزرگ کی جانب بڑھا۔

امریکی اپنے باپ کو جتنا بڑا سمجھتے ہیں، اس کی نشست اور خود اس کا مجسمہ بھی اتنا ہی بڑا بنایا ہے، اس کے سامنے، آگے پیچھے اور دائیں بائیں کھڑے لوگ ویسے ہی لگتے ہیں جیسے پھولے ہوئے پروں والی ایک گولڈن مرغی کی پناہ میں اس کے چوزے۔ یہ منظر کچھ ایسا ہے دیکھنے والا، خواہ وہ کوئی بھی ہو متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا، اس مسافر نے بھی یہ منظر دل کے البم پر منتقل کیا لیکن متاثر وہ ایک اور چیز سے ہوا۔

جارج واشنگٹن کی یادگار جس نے ڈیزائن کی، وہ صرف صاحبِ ذوق ہی نہیں کوئی صاحب علم اور نظریاتی بھی ضرور رہا ہو گا، تبھی تو جو کوئی زائر، مسافر یا سیاح اس عمارت میں جاتا ہے، کوئی نہ کوئی تحفہ لیے بغیر نہیں لوٹتا۔ وہ اگر آثار قدیمہ، تعمیرات کے علم یا فن مجسمہ سازی کا دلدادہ ہو تو یہاں موجود تمام مظاہر پر اس امریکی بزرگ کے افکار اور اقوال کی چھاپ بھی موجود ہے، چاہے تو آنکھوں کے راستے دل و دماغ میں اتار لے،چاہے ان سے روشنی پکڑ کر اپنا راستہ سیدھا کر لے۔ اور اگر آپ کو سووینیر اکٹھے کرنے کا شوق ہے تو وہ بھی دستیاب ہیں لیکن اس بزرگ کے کسی نہ کسی پیغام کے ساتھ۔ میں نے یہ سوچا تو ایک گونہ حسرت کے ساتھ سوچا کہ میرے قائد اعظم کا مقام تو دنیا کے عظیم ترین قائدین میں بھی ممتاز ہے۔ ان کا کردار، ان کے افکار جس کسی کی نگاہ سے بھی گزرے، ان کا گرویدہ ہو گیا۔ یہ سب ہوا لیکن از خود ہوا یا پھر کسی کی کسی انفرادی کوشش سے ہوا، ہم نے بابائے قوم کے افکار و خیالات سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے کیاکبھی کوئی منظم کوشش بھی کی؟

سچ یہ ہے کہ یہ سوال دل میں ایک ہوک کی طرح اٹھا اور سینہ فگار کر گیا لیکن یہ سال کچھ ایسا بابرکت رہا ہے کہ بابائے قوم کے افکار و نظریات اور ان کے طرز زندگی کے بارے میں ایک دو نہیں اکٹھی پانچ کتابیں منصہ شہود پر آئی ہیں۔ یوں بابائے قوم کی زندگی کا وہ کون سا گوشہ ہے جو ریکارڈ پر نہیں، ان کے سوانح نگاروں کا کام بھی سونے میں تولنے کے قابل ہے لیکن بہت سا کام بکھرا ہوا بھی تھا۔ مثلا ًکسی صحافی یا اہل دل نے تحریک پاکستان کے کسی گم شدہ یا معروف کارکن سے ملاقات کی اور ان کے مشاہدات ریکارڈ کردیے یا قائد اعظم کے رفقائے کار اور مسلم لیگ کے قائدین نے اپنی ملاقاتوں، مشاہدات اور تجربات قلم بند کردیے، ایسی بے شمار تحریروں کے ساتھ حادثہ یہ ہوا کہ کسی اخبار یا رسالے میں شائع ہو کے ایک آدھ بار سامنے ائیں پھر طاق نسیاں ہو گئیں۔

تحریک پاکستان اور بابائے قوم کے ایک عاشق زار ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے سوچا کہ بانی پاکستان کے بارے اگر کہیں کوئی ایک آدھ مضمون، کوئی واقعہ حتیٰ کہ کوئی واقعہ بھی کہیں شائع ہوا ہے تو اسے تہہ خانوں میں پڑے اخبارات کے فائلوں سے نکل کر قوم کے سامنے آنا چاہئے۔ انھوں نے یہ سوچا اور اس کام میں جت گئے۔ نتیجہ یہ نکلا ہے کہ قائد اعظم کی معطر یادیں،قائد اعظم کی منور یادیں،قائد اعظم کی پائندہ یادیں،قائد اعظم کی رخشندہ یادیں اورقائد اعظم کی تابندہ یادیں کے ملتے جلتے عنوانات کے تحت یادوں کی ایک کہکشاں مرتب ہو کر قوم کے سامنے آگئی ہے۔اس طرح اپنے بزرگوں کے افکار کی ترویج کے سلسلے میں جس محرومی یا خلاکا احساس دیار غیر میں جاکرہوتا تھا، اس میں کمی کی ایک بامعنی صورت پیدا ہوئی ہے۔

یوں، بابائے قوم کی سال گرہ اور یوم وفات پر اخبارات میں سال میں دو مرتبہ باقائدگی سے بہت کچھ شائع ہوتا ہے لیکن اس مواد کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس طرح کی خصوصی اشاعتوں میں ایک طرح کی میکانکی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے لہٰذا ہر بار وہی کچھ پڑھنے کو ملتا ہے جو پہلے بھی نگاہ سے گزر چکا ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں چشم دید واقعات کے بیان سے نہ صرف تازگی پیدا ہوجاتی ہے بلکہ اس میں ایک ایسا تنوع بھی ہوتا ہے، رسمی اورمیکانکی تحریریں جس سے محروم ہوتی ہیں۔

قائد اعظم کی سیاست اور اصول پسندی کے بارے میں بہت کچھ لکھا گیا۔ان تحریروں سے وہی مسئلہ پیدا ہوا جو بزرگ اور عبقری شخصیات کے بیان میں پیدا ہوجاتا ہے یعنی انھیں گوشت پوست کے انسان سے اوپر اٹھا کر ان کے بارے میں ایک غیر انسانی قسم کا تاثر پیدا ہوجاتا ہے۔ بدقسمتی سے بابائے قوم کے بارے میں بھی ایسا ہی ہوا اور ہم نے جب یہ جانا وہ قاعدے قوانین کی پابندی پر زور دیتے ہیں تواس کے ساتھ ہی یہ تاثر بھی لیا کہ وہ انسانی محسوسات کو بھی نظر انداز کر دیا کرتے ہوں گے لیکن شخصی یادوں اور تذکروں کا کمال یہ ہے کہ ان میں انسان کی عظمت کا بیان بھی نازک انسانی کیفیات کے ساتھ ہوتا ہے، یوں عظمت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود بھی انسان؛انسان ہی رہتا ہے۔یہ کتابیں اس طرح کی کیفیات اور محسوسات کا خزینہ ہیں۔

قائد اعظم ایک بار آرام کے لیے فدامحمد خان صاحب کے ساتھ قبائلی علاقے میں ان کے آبائی گھر گئے۔ دوران سفر گاڑی میں پہاڑی علاقے کی ٹھنڈی محسوس کرکے میزبان نے گاڑی کا شیشہ چڑھا دیا تو قائد مسکرائے اور فرمایا کہ اسے کھول دو۔ اگرچہ میں بیمار ہوں لیکن اس کے باوجود میں اس تازگی اور خنکی سے محروم نہیں رہنا چاہتا۔ ایک بار کسی نے تحریک پاکستان کے لیے عطیہ دیا تو اسے جمع کرانے کے لیے وہ خود بینک پہنچ گئے۔ وہاں جاکر انھیں یہ معلوم ہوا کہ دو مسلمانوں کے سوا سارا عملہ ہندوؤں پر مشتمل ہے تو مقامی قیادت کو اس پر متوجہ کیا اور ہدایت کہ صرف سیاست کے ہو کر نہ رہ جاؤ، نوجوانوں کے کیرئر بھی توجہ دو تاکہ قیام پاکستان کے بعد زندگی کے مختلف شعبوں میں افراد کار میسر آسکیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ڈاکٹر ندیم شفیق ملک کی مرتب کردہ یہ کتابیں ہمارے سامنے بابائے قوم کی اصل تصویر پیش کرتی ہیں، یوں ان کے ساتھ ہماری محبت میں گہرائی،گیرائی اور معنویت پیدا ہوجاتی ہے۔بابائے قوم کی سال گرہ پر یہ پانچ کتابیں قوم کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے۔

کتاب کم قیمت ہو، بیان سادہ اور دل نشین ہوتو اور کیا چاہئے، اب اگر تو ڈاکٹر صاحب ایک زحمت اور بھی کر ڈالیں، جارج واشنگٹن کی طرح مزار قائد پر بھی ان خوش نما تحفوں فراہمی کا بندو بست کردیں،اس طرح واشنگٹن میموریل کی طرح مزار قائد کے ظاہری حسن کے ساتھ ساتھ معنوی حسن میں بھی اضافہ ہوجائے گا اور جو صاحب دل بھی مزار قائد پر اپنی عقیدت کا نذرانہ لے کر جائے گا،ان کے افکار قائد کا تحفہ لے کر لوٹے گا، بالکل ایسے ہی جیسے مولانا روم کے مزار پر جانے والے والے عقیدت مند اپنی اپنی زبان میں مثنوی کا تحفہ لے کر لوٹتے ہیں۔

دوسرا رخ
محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کو ہم سے بچھڑے ایک سال اور گزر گیا۔ مجھے یاد ہے جب لیاقت باغ کے جلسے کے بعد محترمہ کو نشانہ بنایا گیا تو میں چند کلومیٹر کے فاصلے پر راولپنڈی میں ہی موجود تھا، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسا کوئی بہت ہی قریبی شخص ہم سے بچھڑ گیا ہو۔ بھٹو خاندان سے محبت اور سیاسی عقیدت بچپن سے ہی گھر میں دیکھی۔

والد صاحب نے ایک سرکاری ملازم ہونے کے باوجود ضیاء دور میں بھی کبھی بھٹو صاحب کی حمایت کرنا نہ چھوڑی، ہمارے گھر میں بھٹو صاحب اور محترمہ کی تصاویر آویزاں تھیں۔

بحیثیت صحافی آپ کو اکثر اپنے جذبات کو نظرانداز کر کے خبر رپورٹ کرنی پڑتی ہے اور میرا تعلق صحافیوں کی اس نسل سے ہے جنھیں پہلے روز سے ہی دھماکوں ، خود کش حملوں اور جنگوں کی خبریں رپورٹ کرنی پڑیں ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے صحافی تھوڑے کم حساس ہو جاتے ہیں، اپنے جذبات کو ایک طرف رکھ کرخبر کو رپورٹ کرنا ان کی زندگی کا معمول بن جاتا ہے۔

لیکن دو مواقع ایسے آئے جب میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور خبر کی تفصیل نکالنے بجائے میری آنکھوں سے آنسو نکلے، ایک جب دو برس تک اسرائیلی فوج کے گھیرے میں رہنے کے بعد یاسر عرفات کو علاج کے لیے رامااللہ کے صدارتی کمپاؤنڈ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا گیا تو نہ جانے کیوں مجھے یہ لگا کہ کئی عشروں تک فلسطینیوں کی آزادی کی جنگ لڑنے والا یاسر عرفات شاید کبھی اب اپنی زندگی میں فلسطین کی سرزمین پر قدم نہ رکھ سکے، اور پھر ہوا بھی ایسے ہی ، فرانس سے یاسرعرفات کی میت ہی واپس آئی۔

دوسری بار میں زاروقطار تب رویا جب محترمہ ہلاکت کی خبر ٹی وی پر دیکھی۔ اگرچہ مجھے کافی برس قبل ہی یہ احساس ہوگیا تھا کہ بھٹو خاندان کی جو سیاسی عقیدت ہمیں بچپن سے سکھائی گئی ہے اس کی بدولت ہم ایک عرصے تک ان کی اقتدار کی جنگ کو عوام کے حقوق کی جنگ سمجھتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود محترمہ اور بھٹو خاندان کے لیے نرم گوشہ ہمیشہ دل میں رہا۔

محترمہ کی برسی کے موقعے پر ایک بار پھر انھیں ہر طبقعے کے لوگ خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں محترمہ ایک بہترین سیاست دان تھیں جن کی سیاست کا مقصد اپنی جماعت اور اپنے خاندان کو اقتدار میں رکھنا تھا، جب وہ اس دنیا سے گئی تو اپنی وصیت میں اپنے شوہر آصف زرداری ، جنھیں وہ اپنی حیات میں پارٹی معاملات سے دور رکھتی تھیں ، کو پارٹی کر سربراہ بنا گئیں۔

محترمہ کو حقیقی خراج تحسین ہم تبھی پیش کر سکتے ہیں جب ہم ان کی اصل کامیابیوں کو اجاگر کریں۔ بھٹو خاندان اور محترمہ کی جنگ نہ جمہوریت کے لیے تھی اور نہ ہی عوام کے حقوق کی خاطر تھی، یہ ایک اچھے سیاست دان کی طرح اپنے خاندان اور جماعت کو اقتدار میں رکھنے کی جنگ ہے، بھٹو صاحب سے لے کر محترمہ تک اور جنرل ایوب سے لے کر مشرف کے این آر او تک اس خاندان نے یہ جنگ خوب لڑی ہے۔ اب بلاول بھی یہ جنگ احسن طریقے سے لڑ رہے ہیں۔

نیا عمرانی معاہدہ
الیکٹرانک میڈیا نے پاکستان کی ہر خاتون و مرد، ہر نو جوان، بزرگ کو ایسا تجزیہ کار بنا دیا ہے کہ ایک بار وہ کوئی موقف اختیار کرلیں تو اس سے ہٹتے نہیں ہیں، ان کی لغت میں کوئی رائٹ، کوئی لیفٹ یہاں تک کہ کوئی یو ٹرن نہیں۔ ان لوگوں کے درمیان یوں تو برسوں سے ہر موضوع پر گفتگو بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے لیکن آج کل جو موضوع زیر بحث ہے وہ خاصا اہم اور حساس ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مفاہمت اور مصالحت کی پالیسی پر عمل شروع ہو گیا ہے، نظریہ ضرورت کو توہماری عدلیہ نے دفن کردیا ہے، پرویز مشرف کو سنائی جانے والی سزا اور آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے عدلیہ کے فیصلے ثبوت کے طور پر پیش کیے جارہے ہیں لیکن این آر او یعنی مفاہمت اور مصالحت کی سیاست اس کی جگہ جڑ پکڑتی نظر آرہی ہے۔

این آر او کی سیاست پرویز مشرف نے شروع کی، آصف زرداری نے جاری رکھی، میاں نواز شریف نے پس پشت ڈالا اور عمران خان نے واشگاف انداز اور لہجہ میں کہا اور متواتر کہا کہ وہ این آر او نہیں دیں گے۔ اپوزیشن این آراو چاہتی ہے اسی لیے وہ ملک میں سیاسی ماحول خراب کررہی ہے لیکن کچھ ہفتوں سے تسلسل کے ساتھ رو نما ہونے والے واقعات بتا رہے ہیں کہ این آر او پر خاموشی سے عمل شروع ہو چکا ہے۔ بحث یہ بھی ہو رہی ہے کہ ”پاکستان میں کونسا نظام ہے“؟ پاکستان میں کوئی نظام نہیں، نہ کوئی جمہوریت ہے، نہ ماشل لا ہے، نہ ہی اسلامی نظام یا کمیونزم کا نظریہ رائج ہے۔ من مانیاں ہیں، پیسہ کا زور ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا نظام ہے۔

عوام کے درمیان جاری بحث میں مذکورہ نکا ت پر زور رہتا ہے یہ گفتگو گھروں کی بیٹھکوں سے چائے خانوں، شادی بیاہ کی تقاریب سے جنازوں اور بازاروں سے دفاتر تک ہر جگہ سنی جا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا ان کی اس بحث کے لیے ابلاغ کا بڑا کردار ادا کررہا ہے جو چند لوگوں کی گفتگو کو عالمی سطح پر لے جارہا ہے۔ ریٹائرڈ آرمی چیف پرویز مشرف کوخصوصی عدالت سے سنائی جانے والی موت کی سزا اگر نظریہ ضرورت کا خاتمہ ہے تو سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت پر رہائی، سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی علاج کی غرض سے بیرون ملک روانگی کی اجازت سمیت د یگر سیاسی رہنماؤں کی ضمانتوں پر رہائی کے تازہ ترین معاملات این آر او کے سوا اور کیا ہوسکتے ہیں؟

کہا جارہا ہے کہ جس پرویز مشرف کے دور میں ترقی ہوئی، مہنگائی کنٹرول میں رہی، پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالرزکے لین دین میں استحکام رہا، وہ غدار قرار پایا اور جن (آصف زرداری، نواز شریف) کے ادوار میں لوٹ کھسوٹ کو پر لگ گئے تھے، قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں، من مانی کو عروج ملا، زمینوں پر قبضے ہوئے اور ترقیاتی فنڈز خورد برد ہوئے ان لوگوں کو آزاد چھوڑدیا گیا ہے۔ اس قسم کے بحث و مباحثہ کو صحافتی زبان میں چنڈو خانہ کی خبر کہا جاتا تھا، پرنٹ میڈیا کے دور میں جب کبھی اس قسم کی کوئی خبر سامنے آتی تو سینئر صحافی فورا کہتے تھے کہ آ گئی چنڈو خانہ کی خبر۔

آج چنڈو خانہ کا کردار سوشل میڈیا احسن طریقے سے ادا کررہا ہے سوشل میڈیا کو یہ راہ دکھانے والا ہمار الیکٹرانک میڈیا ہی ہے، اب تو سوشل میڈیا نے الیکٹرانک میڈیا کے بھی بخیے ادھیڑنا شروع کردیے ہیں۔ نتیجے میں ملک میں سیاسی استحکام، معاشی نظام، حکومتی رٹ، سماجی معاملات یہاں تک کہ میڈیا سب کچھ اتھل پتھل ہو کر رہ گیا ہے، قومی اداروں کے ٹکراؤ کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، سنجیدہ حلقوں میں غور کیا جارہا ہے کہ نظریہ ضرورت اور این آراو کے مضمرات سے جتنا نقصان ہو چکا اسے برداشت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ سوچنا یہ کہ آئندہ ایسی صورت حال سے کیسا بچا جائے، اس کے لیے کیا کیا جائے۔

ایک جانب سے نئے عمرانی معاہدے کی بات بھی آ رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اداروں کے اختیارات اور ان کے آپس میں روابط پر ازسرنو گفتگو ہو اور اداروں کی حدود کے تعین کے ساتھ ساتھ ایک کی دوسر ے کے معاملات میں مداخلت روکی جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جو حالات ہمارے ملک کے ہو گئے ہیں اور انٹرنیٹ کا دور ہے ایسے میں نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت تو ہے لیکن یہ یاد رہے کہ نئے عمرانی معاہدے کا مقصد صرف اداروں تک محدود نہیں ہوتا، یہ معاملہ آئین میں بڑی تبدیلیوں تک جا پہنچتا ہے اور بعض صورتوں میں نئے آئین تک۔

دوسرے ہزاریے کی پہلی صدی کے پہلے دو عشروں نے پاکستان کو بہت کچھ سوچنے اور بہت کرنے پر مجبور کردیا ہے پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں کئی قومیں آباد ہیں جن کی بود باش زبان، ثقافت الگ الگ ہیں، ان کے درمیان ہم آہنگی اور یگانگت ہی ملک کو استحکام دے سکتی ہے۔ فوج کے حکومت میں آئینی کردار کے حوالے سے بھی بات کی گئی، پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام کی باتیں ہمارے ملک کی سیاست میں ہوتی رہیں، اسی طرح مزید صوبوں کا قیام، دہشت گردی، طالبان فیکٹر سے پیدا صورت حال، مشترکہ مفادات کی کونسل، فنانس کمیشن جیسے معاملات ایک نئے عمرانی معاہدے کے متقاضی ہیں۔

بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، بھارت میں مسلمانوں کی امگریشن پر پابندی، پڑوسی ممالک سے تعلقات میں آنے والا اتار چڑھاؤ، سی پیک کے بعد چین اور امریکہ سے تعلقات کی نوعیت بھی ہمیں اپنی خارجہ پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لینے پر مجبور کرتی ہیں۔ وہ باتیں جو قوم کو ایک لڑی میں پرو سکیں، ایسے اقدامات اور ایسے ہی معاہدے کی ضرورت ہے۔