ہم نیوز - Ramadan

روزہ، تزکیہ نفس کا مظہر
اسلامی عبادات میں روزے کا ایک مرکزی مقام اور بنیادی اہمیت ہے، اِسے ارکانِ دین میں تیسرا رُکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

درحقیقت، روزہ صبر و ضبط اور تزکیہ نفس کا بہترین مظہر ہے، یہ ایک ایسی عبادت ہے، جس کا تصور الہامی اور غیر الہامی مذاہب کی تاریخ میں ملتا ہے۔

قرآنِ کریم میں ارشادِ ربّانی ہے”اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بنو۔“ (سُورۃ البقرہ / 183)

ارکان اسلام کے پانچ بنیادی ستون

قرآنِ کریم کی اِس ہدایتِ ربّانی سے یہ معلوم ہُوا کہ روزے کا حقیقی مقصد تقویٰ کا حصول ہے، جب کہ تقویٰ اور پرہیز گاری اسلامی عبادات کی بنیادی رُوح ہے۔ قرآنِ کریم اور احادیثِ نبویؐ میں کم و بیش ہر عبادت اور نیک عمل کا بنیادی مقصد ”تقویٰ“ ہی کو قرار دیا گیا ہے۔

خود کو خواہشاتِ نفس کی پیروی سے روکنا، نفس کے بے لگام گھوڑے کو لگام دینا اور دِین کی اتّباع میں مصروفِ عمل رہنا روزے کی حقیقی رُوح ہے، جو درحقیقت تقویٰ اور پرہیزگاری کے حصول کے بعد ہی ممکن ہے۔

اِس سلسلے میں رسولِ اکرم ﷺ کا یہ ارشادِ گرامی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ”روزہ ڈھال ہے، لہٰذا روزہ رکھنے والا نہ بے ہُودہ بات کرے اور نہ جاہلوں والے کام کرے، اگر کوئی اُس سے جھگڑا کرے یا بُرا بھلا کہے، تو وہ کہہ دے کہ ”مَیں روزے دار ہُوں۔“ رمضان المبارک میں عموماً ایسے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں کہ لوگ راہ چلتے ایک دوسرے سے اُلجھ پڑتے ہیں، بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بسا اوقات نوبت دست و گریباں ہونے تک پہنچ جاتی ہے۔

سفر کرتے وقت یا خریداری کے موقع پر جس عجلت اور بے صبری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، یہ بھی ضبطِ نفس کے منافی عمل اور روزے کی حقیقی رُوح کے برخلاف ہے۔ آپؐ نے ایک موقعے پر تاکید کے طور پر دو مرتبہ ارشاد فرمایا ”اُس پروردگار کی قسم، جس کے قبضے میں میری جان ہے، روزہ دار کے مُنہ کی بُو اللہ تعالیٰ کے ہاں مُشک کی خُوش بُو سے زیادہ عُمدہ اور پاکیزہ ہے، (اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے) ”وہ (روزہ دار) اپنا کھانا، پینا اور شہوت میری وجہ سے چھوڑتا ہے، روزہ تو میرے لیے ہے اور مَیں ہی اس کا بدلہ دُوں گا اور ایک نیکی کا اجر دس گُنا ہے۔“(بخاری/ الجامع الصحیح)

صحابی رسولؐ، حضرت سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ”جنّت کے دروازوں میں ایک خاص دروازہ ہے، جسے”باب الرّیّان“ کہا جاتا ہے، اس دروازے سے قیامت کے روز صرف روزے داروں کا داخلہ ہوگا، اُن کے سِوا اس دروازے سے کوئی اور داخل نہیں ہوسکے گا، اُس دن پُکارا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ بندے! جو اللہ کے لیے روزے رکھا کرتے تھے(اور بُھوک پیاس کی تکلیف اُٹھایا کرتے تھے)، وہ اُس دن پکار پر چل پڑیں گے، اُن کے سِوا اس دروازے سے کسی اور کا داخلہ نہیں ہوسکے گا۔ جب وہ روزے دار اس دروازے سے جنّت میں پہنچ جائیں گے، تو یہ دروازہ بند کردیا جائے گا پھر کسی کا اس سے داخلہ نہیں ہوسکے گا۔“ (صحیح بخاری)

ایک اور حدیثِ قدسی حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ”ابنِ آدم کے ہر عمل کا ثواب بڑھتا رہتا ہے، اُسے ایک نیکی کا ثواب دس گُنا سے سات سو تک ملتا ہے اور اس سے زائد اللہ جتنا چاہے، اُتنا ملتا ہے، مگر روزے کے متعلق اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ”وہ تو میرے لیے ہے اور مَیں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ روزہ دار اپنی خواہشات اور کھانا پینا میری وجہ سے چھوڑتا ہے۔ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں، ایک خوشی اُسے افطار کے وقت ملتی ہے اور ایک خوشی اپنے ربّ سے ملاقات کے وقت ملے گی، روزہ دار کے مُنہ کی بُو اللہ کے ہاں مُشک کی خُوش بُو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔“ (ابنِ ماجہ، السنن، باب فضل الصّیام)

چوں کہ تقویٰ اور پرہیزگاری روزے کی حقیقی رُوح ہیں، تو اگر اِن عظیم مقاصد کا حصول نہیں ہوتا، تو یہ سمجھا جائے گا کہ گویا روزہ رکھا ہی نہیں گیا، یا یہ کہا جائے گا کہ جسم کا روزہ تو ہوگیا مگر رُوح کا روزہ نہیں ہُوا۔

اِس حقیقت کی وضاحت کے لیے رسولِ اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کا ارشادِ مبارک پیشِ نظر رکھا جائے کہ آپؐ نے فرمایا ”جو شخص روزہ رکھ کر بھی جھوٹ اور فریب کے کام نہ چھوڑے، تو اللہ کو اس کی ضرورت نہیں کہ انسان اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔“

رسالتِ مآبﷺ کے ارشادِ گرامی”روزہ ڈھال ہے۔“کا بھی یہی بنیادی تقاضا ہے، ورنہ محض بھوکے پیاسے رہنے سے روزے کے حقیقی تقاضے پورے نہیں کیے جا سکتے۔چناں چہ، معلمِ کتاب و حکمت، نبی رحمت ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے”روزہ ڈھال ہے اور جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو، تو وہ اپنی زبان سے بے ہودہ بات نہ نکالے اور نہ شور ہنگامہ کرے اور اگر کوئی اس سے گالم گلوچ کرے یا لڑائی جھگڑے پر آمادہ ہو، تو اُسے چاہیے کہ وہ یہ کہہ دے کہ”مَیں تو روزے سے ہوں۔“(بخاری و مسلم)

جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا، عمان حکومت نے اعلان کر دیا

رسولِ اکرم ﷺ کا یہ فرمانِ گرامی ہمیشہ پیشِ نظر رہنا چاہیے کہ آپؐ نے ارشاد فرمایا”جس شخص نے روزہ رکھنے کے باوجود جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہیں چھوڑا، تو اللہ کو اس سے کوئی دل چسپی نہیں کہ وہ بھوکا اور پیاسا رہتا ہے۔“(صحیح بخاری)

ایک موقعے پر آپؐ نے ارشاد فرمایا ”کتنے ہی بدقسمت روزے دار ہیں کہ جنہیں اپنے روزے سے سِوائے بھوک پیاس کے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور کتنے ہی (رمضان کی بابرکت راتوں میں) قیام کرنے والے ہیں (تراویح پڑھنے والے ہیں) جنھیں اپنی تراویح سے سِوائے جاگنے کے اور کچھ ہاتھ نہیں آتا۔“

ارکان اسلام کے پانچ بنیادی ستون
ارکانِ اسلام وہ پانچ بنیادی ستون ہیں جن پر دینِ اسلام کی عمارت قائم ہے۔

ان میں کلمہ شہادت (توحید و رسالت کی گواہی، دوسرے نمبر پر نماز، تیسرے نمبر پر زکوٰۃ (صاحبِ نصاب پر) چوتھا رمضان کے روزے اور پانچواں رکن حج (صاحبِ استطاعت کے لیے) ہے۔

یہ اعمال ہر مسلمان پر واجب ہیں، کلمہ شہادت (ایمان): اللہ کو ایک ماننا اور حضرت محمد ﷺ کو اللہ کا رسول تسلیم کرنا، یہ اسلام میں داخلے کی بنیاد ہے۔

نماز (نماز): دن میں پانچ مرتبہ اللہ کی عبادت کرنا، جو بندے اور رب کے درمیان تعلق قائم کرتی ہے۔

زکوٰۃ (صدقہ): سال میں ایک بار صاحبِ نصاب مسلمانوں کا اپنے مال کا مخصوص حصہ (2.5%) ضرورت مندوں کو دینا، جو مال کی پاکیزگی کا ذریعہ ہے۔

روزہ (صوم): رمضان المبارک کے مہینے میں صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور خواہشاتِ نفسانی سے رکنے کا نام روزہ ہے۔

”رمضان المبارک“ کا استقبال اس طرح کیجیے..!

حج (زیارت): زندگی میں ایک بار صاحبِ استطاعت (مالی اور جسمانی طور پر) افراد کا بیت اللہ (مکہ) کی زیارت کرنا، یہ پانچوں ارکان اسلام کی عملی بنیاد ہیں اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

”رمضان المبارک“ کا استقبال اس طرح کیجیے..!
رحمتوں بھرا مہینہ رمضان المبارک کل شروع ہونے کو ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اس ماہِ عظیم کی قدر اور اس میں اعمال صالحہ کی توفیق عنایت فرمائے۔

اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں انسان بنایا اور پھر ختم المرسلینﷺ کی امت میں پیدا فرماکر اپنی بے بہا نعمتوں سے نوازا، ہماری ہدایت اور فلاح دارین کے لیے اپنے کلام پاک قرآن مجید کا نزول فرمایا۔

رمضان المبارک اِسلامی سال کا نواں مہینہ ہے، اسی مہینے میں کفر و اسلام کے مابین تاریخ ساز معرکہ غروہ بدر پیش آیا۔ اسی ماہ مبارک میں فتح مکہ کے بعد سرورِ کائنات ﷺ اپنے تقریباً دس ہزار صحابہ کرام ؓ کے ساتھ مکہ معظمہ میں تشریف لائے۔

یہ ماہ مبارک بڑی ہی برکتوں والا ہے، کیوں کہ اس میں اللہ رب العزت نے اپنے لافانی کلام قرآن مجید کو نازل کیا۔ارشاد خداوندی ہے ”رمضان کا مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا“۔ (سورۃ البقرہ)

بروایت حضرت سلمان فارسیؓ رسول اکرمﷺ نے ماہِ شعبان کے آخری ایام میں صحابہ کرامؓ کو خصوصی طور پر جمع فرما کر اپنے خطاب خاص میں رمضان المبارک کی عظمت و فضیلت سے آگاہ فرمایا، رمضان المبارک میں رحمتِ خداوندی جوش میں ہوتی ہے، اس میں ایک رات (شب قدر) ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے۔

اس ماہ میں نوافل کا ثواب غیر رمضان میں فرض ادا کرنے کے برابر ہے جب کہ اس میں ایک فرض ادا کرنے کا ثواب غیر رمضان سے ستّر فرض ادا کرنے کے مساوی ہے۔

اس ماہ کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت کا ہے، دوسرا مغفرت کا ہے اور آخری حصہ جہنم کی آگ سے رہائی کا ہے، اس لیے رسول پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اس ماہ میں اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے کلمہ طیبہ اور استغفار کثرت سے پڑھا کرو، جنت کی طلب اور جہنم کی آگ سے پناہ مانگا کرو۔

چنانچہ رحمت دو عالم، ختم المرسلینﷺ کی ہدایت بالا اور متعدد دوسری روایات میں منقول اسوہ حسنہ کی اتباع میں ہم سب کو اس عظیم بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں سے مستفید ہونے اور گناہوں کی معافی مانگنے کے لیے اپنے روزانہ کے معمولات میں کچھ تغیر کرکے درج بالا اذکار کو شامل کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

رمضان المبارک کا چاند نکلنے پر دو رکعت نماز نفل ادا کریں اور اللہ تعالیٰ سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے اس کے کرم اور رحم کی دعا کیجئے۔

رمضان میں روزانہ زیادہ سے زیادہ قرآن پاک پڑھنے کا اہتمام کیجئے، کلمہ طیبہ کا ورد کثرت سے کیجئے، کثرت سے استغفار پڑھ کر اللہ سے گناہوں کی معافی مانگیں۔

اس رحمتوں بھرے مہینے میں اللہ تعالیٰ سے جنت کی طلب کیجئے، اللہ کریم کے حضور جہنم کی آگ سے پناہ مانگیں۔

سب سے طویل روزے کہاں اور مختصر کن ممالک میں ہوں گے؟

رمضان المبارک میں فرض روزے، پنج گانہ نمازیں اور مسنون تراویح بغیر عذر شرعی ہر گز نہ چھوڑیں، اللہ تعالیٰ کی رحمتوں میں سے وافر حصہ حاصل کرنے کے لیے نماز عشاء، تراویح کے بعد انتہائے سحر سے پہلے مسنون نمازِ تہجد پڑھنے کی عادت ڈالیں۔

پنجگانہ نمازوں کے علاوہ مسنون نوافل، اشراق، چاشت اور اوّابین بھی پڑھنے کی کوشش کیجئے، ہرفرض نماز کے بعد جہاں تک ہوسکے، مسنون اذکار بھی پڑھیں۔

رمضان المبارک میں معدے کے مریضوں کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری؟
رمضان المبارک کے دوران معدے کی سوزش یا پیپٹک السر کے مریضوں کو روزہ رکھتے وقت خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بیماریاں بیکٹیریا کے انفیکشن، سگریٹ نوشی، درد کش ادویات کے طویل استعمال، زیادہ کھانے اور مرچ مصالحے دار، چکنائی والی یا تیزابی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے پیدا ہوسکتی ہیں۔

ان امراض کی عام علامات میں معدے کا درد، سینے کی جلن، پیٹ پھولنا، ڈکار آنا، تیزابیت اور اوپری پیٹ میں جلن یا درد شامل ہیں۔ طویل وقت تک معدہ خالی رہنے سے یہ علامات بڑھ سکتی ہیں، جس سے بعض افراد کے لیے روزہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

روزہ رکھنے سے پہلے کن باتوں پر غور کریں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ مریض کو حالت کی شدت کے مطابق ہی روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا جانا چاہیے۔ سحری چھوڑنا معدے میں تیزابیت بڑھا سکتا ہے۔ اس لیے سحری ضرور کی جائے۔ سحری میں چائے اور کیفین والے مشروبات سے پرہیز بہتر ہے۔ کیونکہ یہ جسم میں پانی کی کمی اور معدے کی جلن بڑھا سکتے ہیں۔

روزہ آہستگی سے افطار کرنا معدے کو اچانک تیزابیت سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ کھجور اور پانی سے افطار کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے، ہلکے سوپ یا پھلوں کے ہلکے مشروبات بھی ہاضمے کے لیے مفید ہیں۔

افطار میں متوازن غذا استعمال کی جائے جس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، سبزیاں اور پھل شامل ہوں۔ تلی ہوئی، مرچ مصالحے دار، بہت نمکین یا میٹھی اشیاء سے گریز کیا جائے۔

کن غذاؤں سے پرہیز ضروری؟

چکنائی والی، تلی ہوئی اور تیز مرچوں والی غذائیں، کھٹی اشیاء اور ترش پھل جیسے لیموں، مالٹا اور گریپ فروٹ معدے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پراسیسڈ اور ڈبہ بند غذائیں اور زیادہ چینی والی اشیا بھی تکلیف بڑھا سکتی ہیں۔

سگریٹ نوشی معدے کی سوزش اور السر کی بڑی وجہ ہے۔ اس لیے رمضان کو سگریٹ چھوڑنے کے موقع کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کون سی غذائیں بہتر رہتی ہیں؟

کھجور، کیلا اور بادام جیسی غذائیں معدے کے لیے نسبتاً ہلکی ہوتی ہیں۔ اور توانائی بھی فراہم کرتی ہیں۔ تلی ہوئی اشیا کے بجائے ابلی یا اوون میں بیک کی گئی غذائیں بہتر انتخاب ہیں۔

پانی اور ادویات کی اہمیت

افطار سے سونے تک مناسب مقدار میں پانی پینا ضروری ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ معدے کی ادویات ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق عموماً سحری کے وقت لینا بہتر رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی، متوازن اور اعتدال والی غذا، مناسب پانی کا استعمال اور صحیح اوقات میں کھانا، معدے کے مریضوں کو رمضان میں نسبتاً آسانی کے ساتھ روزہ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

سب سے طویل روزے کہاں اور مختصر کن ممالک میں ہوں گے؟
کن کن ممالک میں روزے کا دورانیہ مختصر اور کونسے ممالک میں طویل ہو گا ، اہم تفصیل سامنے آ گئی۔

دنیا کے مختلف ممالک میں روزوں کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سال دنیا میں سب سے طویل دورانیے کے روزے کہاں اور مختصر دورانیے کے روزے کن ممالک میں ہوں گے؟ اگر نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

رمضان 2026 میں مختلف مسلم ممالک میں روزوں کےاوقات میں فرق متوقع ہے، ابتدائی دنوں میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے ہو گا، جبکہ مہینے کے آخر تک یہ 13 گھنٹے کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔

ملک میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟متوقع تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں رمضان کے دوران روزے کا دورانیہ موسم اور جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، سمیت خلیجی ریاستوں میں دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ برطانیہ، جرمنی سمیت یورپ کے مختلف حصوں میں براعظم کے بلند عرض بلد کی وجہ سے مسلمان طویل روزے رکھیں گے۔

رمضان المبارک اور ذیابیطس کے مریض
سفر اور مرض عموماً عارضی ہوتے ہیں مگر کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں، ان میں ذیابیطس بھی ایسا ہی مرض ہے۔

ذیابیطس کے مریض ماہِ رمضان کیسے گزاریں اس بارے میں گفتگو سے قبل ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ذیابیطس کا مرض ہوتا کیا ہے اور اس کی وجہ سے انسان کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذیابیطس ایک دائمی نوعیت کا مرض ہوتا ہے، جس میں خون کے اندر شکر یا گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ذیابیطس کا مرض جسم کے دوسرے حصوں کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے جن میں دل، خون کی نالیاں، آنکھیں، گردے اور اعصاب شامل ہیں۔ ہمارے وجود کی بقاء کے لیے گلوکوز کی موجودگی لازمی ہے۔

اس سے ہمارے جسم کی نشوونما ہوتی ہے، ہمیں ضرورت کے مطابق توانائی حاصل ہوتی ہے اور زندگی کا سفر آگے بڑھتا ہے۔ ذیابیطس کے مرض میں انسان کو بہت سی شکایات اور علامات لاحق ہو سکتی ہیں مثلاًپیشاب کی زیادتی (خصوصاً رات کے وقت)، پیاس کی شدت، وزن میں کمی، نظر کے مسائل، بھوک کی زیادتی، شدید تھکاوٹ، زخموں کا ٹھیک نہ ہونا، خشک جلد، ہاتھ اور پاؤں کا سُن ہو جانا یا ان میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہونا، بار بار جراثیم کا حملہ اور قوت مدافعت میں کمی۔

ذیابیطس کی اقسام

ذیابیطس کی دو اقسام ہیں، ان دونوں اقسام کا فرق ہمیں معلوم ہونا چاہیے کیونکہ اسی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ ذیابیطس کے مریض کو روزہ رکھنا چاہیے یا نہیں۔

ٹائپ 2 ذیابیطس میں لبلبہ انسولین بنانا ترک کر دیتا ہے یا بہت کم انسولین بناتا ہے، انسولین ایک ہارمون کا نام ہے جس کی پیداوار لبلبے کے مخصوص خلیات میں ہوتی ہے۔ انسولین کے ذریعے خوراک میں گلوکوز کی مقدار کو قابو میں رکھا جاتا ہے۔ انسولین کے زیر اثر گلوکوز جسم کے مختلف خلیات میں داخل ہو کر توانائی فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

ٹائپ 2 ذیابیطس میں لبلبہ انسولین بناتا ہے مگر کم مقدار میں، دوسری طرف انسانی جسم کے خلیات میں مدافعت پیدا ہو جاتی ہے اور ان پر انسولین کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں خون کے اندر گلوکوز کی مقدار مسلسل بڑھتی رہتی ہے۔

ٹائپ 1 ذیابیطس کا علاج صرف انسولین کے ذریعے ہوتا ہے اور انسولین انجکشن یا پمپ کے ذریعے زیرِ جلد فراہم کی جاتی ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس کا علاج منہ کے راستے دی جانے والی ادویہ سے کیا جاتا ہے جبکہ ورزش اور غذا کی طرف خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے۔ بعض صورتوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو دیگر ادویہ کے ساتھ انجکشن کے ذریعے انسولین بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو ڈاکٹر روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دیتے، کیوں کہ ان مریضوں کو کئی مرتبہ انسولین کے انجکشن لینے پڑتے ہیں اور عموماً کھانے سے قبل لینے ہوتے ہیں۔ یہ مریض انجکشن کے بعد کچھ نہیں کھائیں گے تو شدید نقاہت اور کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا ان مریضوں کو روزہ نہیں رکھنا چاہیے۔

ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر کے مشورے سے روزہ رکھ سکتے ہیں مگر دواؤں کی مقدار اور اوقات میں تبدیلی کی ضرورت ہو سکتی ہے، ذیابیطس کے صرف ان مریضوں کو روزہ رکھنا چاہیے جن کا مرض قابو میں ہو اور خون میں گلوکوز کی مقدار غیر متوازن نہ ہو۔

اگر خون میں گلوکوز کی مقدار 300 ملی گرام سے بڑھ جائے تو روزہ توڑ دینا چاہیے۔ ہمارے جسم کا نظام کچھ اس طرح ہے کہ سحری کے آٹھ گھنٹے بعد گلوکوز کی مقدار کو حدود میں رکھنے کے لیے ذخیرہ شدہ توانائی کا استعمال شروع ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں گلوکوز کی کمی یا زیادتی واقع ہو سکتی ہے۔ اسی طرح پانی کی شدید کمی بھی ہو سکتی ہے۔

ہدایات

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں پانی کا زیادہ استعمال کریں، مگر میٹھے مشروبات سے گریز کریں۔ ویسے تو ذیابیطس کے مریضوں کو پورے سال ہی غذا کا خیال رکھنا ہوتا ہے مگر روزوں کے دوران خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

ضرورت سے زائد یا غیر صحت بخش غذائیں کھانے سے وزن بڑھنے اور خون میں گلوکوز کی مقدار غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ انہیں ایسے کاربوہائیڈریٹس یا نشاستے استعمال کرنے چاہئیں جن میں فائبر (ریشہ) زیادہ ہو۔

مثلاً چکی کے موٹے آٹے کی روٹی اور گہرے رنگ والی ڈبل روٹی، جو کا دلیہ بھی صحت بخش ہوتا ہے۔ دالیں، پھلیاں، سبزیاں اور پھل بھی زیادہ استعمال کرنے چاہئیں۔ لحمیات یا پروٹین کے لیے مچھلی، مرغی اور انڈے کھانے چاہئیں۔

افطار کے وقت زیادہ میٹھی اور چکنائی والی اشیاء سے گریز کرنا چاہیے۔ ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ کھجور سے روزہ افطار کیا جائے مگر ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کھجور میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے اس لیے دو تین کھجوروں پر قناعت کرنی چاہیے۔

ذیابیطس کے مریض رمضان میں درج ذیل ہدایات پر عمل کریں

روزے کے دوران خون میں گلوکوز کی مقدار کا معائنہ کرتے رہیں خصوصا ان اوقات میں: سورج نکلنے سے قبل، سورج نکلنے کے دو گھنٹے بعد، ظہر کے وقت، سورج ڈوبنے سے قبل اور رات کے وقت سونے سے قبل۔

ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو روزہ نہیں رکھنا چاہیے، وہ مریض جو روزہ رکھنے کے شدید خواہش مند ہوں انہیں ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ اگر ان کی انسولین کے اوقات اس طرح متعین کیے جا سکتے ہوں کہ روزے کے دوران خون میں گلوکوز کی مقدار غیر متوازن نہ ہو تو ایسی صورت میں وہ روزہ رکھ سکتے ہیں۔

ماہِ مبارک میں مناسب آرام بھی ضروری ہے۔ رات کی نیند کم ہونے سے خون میں گلوکوز کی مقدار غیر متوازن ہو سکتی ہے، اگر جسم میں پانی کی شدید کمی یا ڈی ہائیڈریشنہو تو روزہ توڑ دینا چاہیے۔

ٹائپ 2 ذیابیطس کے بہت سے مریض انسولین استعمال کرتے ہیں، انہیں اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے انسولین کی مقدار اور اوقات کا دوبارہ تعین کرنا چاہیے۔

شدید جسمانی مشقت کرنے والے ذیابیطس کے مریضوں کو روزہ نہیں رکھنا چاہیے، ذیابیطس کی مریضہ اگر حاملہ ہو تو اسے روزہ رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ذیابیطس کے کئی مریض دیگر جسمانی عوارض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ مثلاً دل، خون کی نالیوں اور گردے کے امراض۔ ایسے مریضوں کے لیے روزہ رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔

ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت
ماہِ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں اور سب سے مقدس مہینہ ہے، جس میں قرآن نازل ہوا اور مسلمانوں پر روزے (صوم) فرض کیے گئے۔

یہ رحمت و مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں شیطان کو قید کیا جاتا ہے، جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور جہنم کے بند کر دیے جاتے ہیں۔ یہ روحانی تربیت، صبر، اور عبادات (نماز، تراویح، تلاوت) کا وقت ہے۔

ماہِ رمضان بابرکت مہینہ ہے، اس ماہ مقدس کی چند خاص باتیں

فضیلت: یہ مہینہ تمام مہینوں کا سردار (سید الشہور) ہے جس میں ایک نیکی کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

فرضیت: قرآن مجید میں ارشاد ہے: ”تم میں سے جو کوئی یہ مہینہ پائے، اسے چاہیے کہ وہ اس کے روزے رکھے“۔

شبِ قدر: رمضان المبارک میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جسے شبِ قدر کہتے ہیں۔

مقصد: روزے کا مقصد تقویٰ (پرہیزگاری) حاصل کرنا اور نفس پر قابو پانا ہے۔

اعمال: سحری، افطاری، تراویح، قرآن کی تلاوت، صدقہ و خیرات اور اعتکاف اس ماہ کے خاص اعمال ہیں۔

رمضان میں مسلمان صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے رکے رہتے ہیں۔

رمضان 2026: صدقۂ فطر اور فدیہ کی نئی رقوم مقرر
متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے رمضان المبارک 2026 کے لیے صدقۂ فطر، فدیہ اور دیگر شرعی ادائیگیوں کی سرکاری رقوم مقرر کر دی ہیں۔

یہ فیصلے وزارتِ اقتصادیات اور سیاحت کے تعاون سے کی گئی فیلڈ پرائس اسٹڈی کے بعد جاری کیے گئے۔

کونسل کے اعلامیے کے مطابق صدقۂ فطر فی شخص 2.5 کلو چاول یا اس کی نقد قیمت 25 درہم مقرر کی گئی ہے۔

روزہ نہ رکھ سکنے والے افراد کے لیے فدیہ ایک مسکین کو 3.25 کلو گندم یا 20 درہم فی دن کے حساب سے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ فدیہ کھانا کھلانے کی صورت میں بھی یہی رقم لاگو ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ رمضان کا روزہ جان بوجھ کر توڑنے کا فدیہ 1,200 درہم مقرر ہے جو 60 مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ حج یا عمرہ کے دوران کسی ممنوعہ عمل کے ارتکاب پر فدیہ 120 درہم ہوگا جو چھ مستحقین کو دیا جائے گا۔

کونسل نے ایک افطار کھانے کی کم از کم قیمت 20 درہم بھی مقرر کی ہے۔

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ نئی پیش گوئی سامنے آ گئی

ترجمان فتویٰ کونسل کا کہنا ہے کہ ہر صاحبِ حیثیت مسلمان مرد اور عورت پر صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے۔ زکوٰۃ الفطر رمضان المبارک میں مستحقین کو دی جاتی ہے اور اس کی ادائیگی رمضان کے دوران عیدالفطر کی نماز سے پہلے تک کی جا سکتی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ادائیگیاں زکوٰۃ فنڈ، امارات ریڈ کریسنٹ اور متحدہ عرب امارات میں تسلیم شدہ خیراتی اداروں کے ذریعے انجام دیں۔

آمدہ رمضان میں روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے؟
رمضان المبارک 2026 کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں روزے کے دورانیے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جو موسم اور جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث ایک ملک سے دوسرے ملک میں مختلف ہوں گی۔

پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ماہِ رمضان کے آغاز پر روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا، جو مہینے کے اختتام تک بتدریج بڑھ کر ساڑھے 13 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔

دیگر مسلم ممالک میں بھی رمضان 2026 کے دوران روزے کے اوقات مختلف ہوں گے۔ ابتدائی دنوں میں کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے رہنے کا امکان ہے، جو ماہ کے آخر تک بڑھ کر 13 گھنٹے تک جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چونکہ رمضان 2026 موسمِ سرما کے اختتام اور شمالی نصف کرے میں بہار کے آغاز کے قریب آئے گا، اس لیے دن کی روشنی کے اوقات پورے مہینے میں بتدریج بڑھتے جائیں گے، جس کے باعث رمضان کے آخری ایام میں روزے نسبتاً طویل ہوں گے۔

روزے کے دورانیے میں ملکوں کے درمیان فرق کی بنیادی وجہ جغرافیہ ہے۔ خطِ استوا کے قریب واقع ممالک میں دن اور رات کے اوقات نسبتاً متوازن رہتے ہیں، جب کہ شمالی یا جنوبی عرضِ بلد والے علاقوں میں موسمی تبدیلیاں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بیشتر مسلم اکثریتی ممالک میں رمضان کے آغاز پر دن نسبتاً چھوٹے ہوں گے اور روزے کا دورانیہ آہستہ آہستہ بڑھے گا۔ مصر میں روزے کا وقت تقریباً 12 گھنٹے 40 منٹ سے شروع ہو کر ماہ کے اختتام تک 13 گھنٹے تک پہنچنے کی توقع ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان سمیت خلیجی ریاستوں میں بھی روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم مختلف شہروں میں غروبِ آفتاب کے اوقات کے باعث معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

شمالی افریقہ کے ممالک مراکش، الجزائر اور تیونس میں بھی طول البلد اور مقامی غروبِ آفتاب کے اوقات کے باعث روزے کے دورانیے میں ہلکا سا فرق متوقع ہے۔

یورپ میں، خاص طور پر برطانیہ، جرمنی اور اسکینڈینیویا کے ممالک میں بلند عرضِ بلد کی وجہ سے مسلمان نسبتاً طویل روزے رکھیں گے، جو مشرق وسطیٰ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہوں گے، اگرچہ 2026 میں یہ دورانیہ انتہائی طویل نہیں ہوگا۔

امریکا کے شہر نیویارک میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 گھنٹے رہنے کا امکان ہے، جو مارچ کے اوائل میں بڑھ کر 13 گھنٹے یا اس سے کچھ زیادہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک 2026 کی تاریخ کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں اکتوبر 2025 میں کیے گئے فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع ہے، تاہم سعودی عرب میں 29 شعبان کو رویتِ ہلال کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ملک میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟متوقع تاریخ سامنے آگئی
ملک بھر میں شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد اسلامی مہینے کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

شعبان المعظم 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہوگا، جبکہ شعبان کے 30 دن مکمل ہونے کی صورت میں رمضان المبارک کا آغاز 20 فروری 2026 سے ہوگا۔

رمضان کے لئے شفاف اور سودمند پیکج تیارکیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان حسبِ روایت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، جو ماہِ شعبان کے اختتام پر اجلاس منعقد کر کے شہادتوں کی روشنی میں چاند دیکھنے کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مذہبی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ہی سرکاری سطح پر رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی۔