وٹامن ڈی کی کمی کورونا وائرس کےخطرات میں اضافے کا سبب


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کورونا کے خلاف مدافعت کم کر دیتی ہے۔

امریکی ماہرین کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے کورونا وائرس لگنے اور مریض کے مرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ملکہ الزبتھ اسپتال فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور انگلینڈ میں یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیہ کی تحقیق میں 20 یورپی ممالک کا ڈیٹا جمع کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ جن ممالک کے شہریوں میں وٹامن ڈی کی سطح کم تھی وہاں اموات کی شرح بھی زیادہ رہی ہے۔

تحقیق کے مطابق جن افراد نے وٹامن ڈی سپلیمنٹ لیا ان میں چیسٹ انفیکشن پچاس فیصد کم ہوا ہے۔ کورونا وائرس  میں وٹامن ڈی سانس کے انفیکشن کو روکنے اور انفیکشن کے مدافعتی نظام کے ردعمل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا کہ سوئٹزرلینڈ ، اٹلی اور اسپین میں عمر رسیدہ افراد میں وٹامن ڈی کی کمی کے سبب اموات کا خطرہ زیادہ تھا۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی اکثریت میں وٹامن ڈی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وٹامن ڈی ایک ہڈیوں کو مضبوط ور مدافعتی نظام کو طاقت ور بناتا ہے۔ دھوپ میں انسانی جسم قدرتی وٹامن ڈی پیدا کرتا ہے لیکن اسے مچھلی، انڈے کی زردی اور پنیر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں