ہانگ کانگ: کورونا کامریض صحتیابی کے بعد دوبارہ وائرس میں مبتلا

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ہانگ کانگ میں کورونا سے صحت یاب مریض میں پہلی بار دوبارہ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق متاثرہ مریض چار ماہ پہلے کورونا کے مرض سے مکمل صحت یاب ہوگیا تھا۔
ہانگ کانگ میں 33 سالہ شہری کو اپریل میں کووڈ-19 سے صحت یاب قرار دے کر ہسپتال سے واپس بھیج دیا گیا تھا، لیکن ان کا 15 اگست کو اسپین سے براستہ برطانیہ واپسی پر دوبارہ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچا جائے۔ صرف ایک مریض کے کورونا میں دوبارہ مبتلا ہونے پر کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔

کورونا میں دوبارہ مبتلا ہونے کے کیسز بہت کم ہیں اور ضروری نہیں یہ مہلک ثابت ہوں۔ کورونا سے متاثرہ افراد میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں جو اس وائرس کو دوبارہ جسم میں پھیلنے سے روکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریض کے بولنے سے بھی کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، برطانوی ڈاکٹر

طبی جریدے ‘کلینکل انفیکشس ڈیزیز’ میں اشاعت کے لیے منظور ہونے والے تحقیقی پرچے میں کہا گیا ہے کہ مریض اس سے قبل صحت مند تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ شکار ہونے والے مختلف وائرس کے اقسام میں سے ایک سے متاثر تھے اور دوسری مرتبہ متاثر ہونے کے لیے بدستور علامات موجود رہیں۔

قبل ازیں چین کے ماہر وبائی امراض وانگ کوئیانگ نے کہا تھا کہ ابتدائی طور پر اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 سے 15 فیصد ہے۔

چین میں جو مریض دوبارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ان کے پھیپھڑوں میں وائرس بدستور موجود تھا لیکن جسم کے دیگر حصوں سے حاصل کردہ نمونوں میں وائرس سامنے نہیں آیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں