قومی ادارہ صحت کا ایک اہم اور کامیاب پروگرام تسلیم کرلیا گیا


اسلام آباد:قومی ادارہ صحت کے پراجیکٹ “ڈویلپمنٹ آف انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم IDSRS کو پبلک ہیلتھ لیبارٹریز نیٹ ورک PHLN اور ورک فورس ڈویلپمنٹ کے ساتھ فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام FELTP کی منتقلی کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ پراجیکٹ ،منصوبہ بندی کمیشن، حکومت پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام PSDP کے ذریعے منظور کیا گیا ہے۔ پبلک ہیلتھ لیبارٹریز کے نیٹ ورک اور ورک فورس کو مضبوط بنانے سمیت سرویلنس کے نظام کوبہتر کرنے کے اس پراجیکٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف نیشنل پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ IANPHI کی جانب سے ایک اہم اور کامیاب پروگرام تسلیم کیا گیا ہے۔

I IANPHI کا سالانہ اجلاس 1-3 دسمبر 2021 کو منعقد ہوا۔ میٹنگ کے دوران، IANPHI کے رکن اداروں کے صحت سے متعلقہ شاندار منصوبوں اور پروگراموں کے انتخاب پر روشنی ڈالی گئی۔ جس میں سے فی خطہ ایک اہم پراجیکٹ کا انتخاب کیا گیا۔ IANPHI کےایشیا ریجنل نیٹ ورک سے، NIH پاکستان کے IDSRS پراجیکٹ کو خطے کے ایک اہم پروگرام کے طور پر منتخب کیا گیا۔

IANPHI کی سالانہ جنرل اسمبلی نے صحت کی عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے NIH کی کوششوں کو تسلیم کیا، جیسا کہ صحت عامہ کے بڑے چیلنجوں، جیسے COVID-19 ، وبائی امراض اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششیں ۔

NIH نے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس IDSRS پر عمل درآمد شروع کیا، جو کہ بین الاقوامی صحت کے ضوابط (2005) کے تحت قومی صحت عامہ کی نگرانی اور رسپانس سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے شواہد پر مبنی حکمت عملی ہے۔ یہ پروگرام ابتدائی طور پر 11 اضلاع میں شروع کیا گیا،جبکہ IDSRS کو حال ہی میں 26 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔ IDSRS کو پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تین اجزاء میں سے ایک کے طور پر قومی صحت عامہ کے لیبارٹری کے نظام اور افرادی قوت کی ترقی کے ساتھ بھی شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں