کپاس جلد خوراک کا حصہ ہو گی


واشنگٹن: امریکہ میں تبدیل شدہ کپاس اگانے کی اجازت دے دی گئی ہے جسے بطورخوراک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہے۔

امریکہ کی وزارت کاشت کاری، حیوانات و حیاتیات کی صحت نے تبدیل کی گئی کپاس کی کاشت پرعائد پابندی کو ہٹا دیا ہے۔ اس تبدیل کی گئی کپاس کا بیج ٹیکسس اور ایلبیما اے انڈ ایم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

اس کے پہلے بھی کپاس کو حیوانوں کے لیے خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن عمومی طور پر بھیڑ، بکریوں اور مویشیوں کو کپاس بطورخوراک دی جاتی ہے تاہم عام کپاس ایک کیمیکل گوسیپول کی وجہ سے انسانوں کی خوارک کے لیے مناسب نہیں۔

اس بیج کو تیار کرنے والے سائنس دان کریتی راٹھور کا کہنا ہے کپاس کی اس کیمیکل بنانے کی صلاحیت ختم کرکے اس کو انسانوں کی خوراک کے لیے کابل استعمال بنا دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کپاس کا تیل نکال لیا جائے تو انسان اس کو کھا سکتے ہیں۔ تیل کا استعمال بھی کھانا بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر ایس ہوا تو ایشیا اور افریقہ کی غذائیت کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں