ایان علی کا کیس کی ازسرنو پیروی کا اعلان


لاہور: ماڈل ایان علی نے کیس کی تفتیش پر سابق صدر آصف علی زرداری کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) اور رحمان ملک کے بھائی خالد ملک پر نئے سوالات اٹھا دیئے ہیں جبکہ انہوں نے کیس کی ازسرنو پیروی کا اعلان بھی کیا۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی نے سوشل میڈیا پر بیان جاریا کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپرعائد تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان پر عائد کیے گئے منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات میں کوئی  سچائی نہیں۔ ماڈل نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کیسز کی ازسرنو پیروی کا بھی اعلان کیا۔

ایان علی نے بتایا کہ وہ چار سالوں سے شدید اذیت ناک حالات سے گزر رہی ہوں لیکن اب سب کچھ ان کی برداشت سے باہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پراس وقت میں اکیلی نہیں تھی بلکہ میرے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پی اے اور رحمان ملک کے بھائی بھی موجود تھے لیکن پھر بھی نہ تو ان دونوں کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی میری ایف آئی آر میں ان  کا کوئی ذکر ہے۔

ائیرپورٹ ویڈیو کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر اس وقت میں اکیلی نہیں تھی بلکہ میرے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پی اے اور رحمان ملک کے بھائی بھی موجود تھے۔ نہ تو ان دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی میری ایف آئی آر میں ان دونوں کا کوئی ذکر ہے۔

ماڈل نے سوال اٹھایا کہ ان دونوں افراد کو تفتیش کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔ ایان علی نے کہا کہ تمام کیسز کی ازسر نو پیروی کا آغاز کروں گی پہلے صحت کی خرابی اور ذہنی کیفیت ے باعث درست طرح سے کیسز کی پیروی نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی وکلا تبدیل کیے اورایک بار پھر تمام کیسز کے وکلا بدلنے کا فیصلہ کررہی ہوں۔

پاکستانی ماڈل نے اس بات کا اظہار کیا کہ میری ذات نے پاکستان اور پاکستانیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ لوگ جو باتیں کر رہے ہیں، بہت جلد ان سب کو جواب دوں گی۔ صحیح وقت آنے پر میرے جوابات افواہیں پھیلانے والے سب لوگوں کو چپ کرا دیں گے۔


متعلقہ خبریں