اسٹاک مارکیٹ میں 338 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 150 پوائنٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان برقرارہا، گزشتہ روزانڈیکس میں بہتری نہ آسکی تاہم آج مارکیٹ میں پہلےسیشن میں تیزی کے بعد انڈیکس 42 ہزارکی سطح پرآگیا جبکہ کاروباری ہفتے کا اختتام 338 پوائنٹس اضافےسےہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغازمیں ہی انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 633 پر آگیا تاہم بعد میں کچھ بہتری آئی اور انڈیکس 41 ہزار 800 کی سطح عبور کر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 55,232,560  شیئرز کا کاروبار ہوچکا تھا جن کی مالیت پاکستانی روپے میں 3,334,457,493  رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 93.95 پوانٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ  41743.31  کی سطح پر بند ہوئی۔

بدھ کے روز مارکیٹ میں 40 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر بہتری کا رحجان رہا اور کاروباری حضرات کافی پر اعتماد دکھائی دیے۔


متعلقہ خبریں