محمد عامر ذوالفقار خان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات


اسلام آباد: پولیس سروسز گریڈ 21 کے آفیسر محمد عامر ذوالفقار خان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیے گئے ہیں۔

محمد عامر ذوالفقارخان اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن میں بطور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) اپنی خدمات سر انجام انجام دے رہے تھے۔

کیبنیٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مر ذوالفقار خان آنسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بھی رہ چکے ہیں.

عامر ذوالفقار خان پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں.

عامر ذوالفقار خان ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان اور دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں.

عامر ذوالفقار خان پریزیڈنٹ پولیس میڈل اور قائد اعظم پولیس میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے.

آج ہونے والی آئی جی اسلام آباد تبادلہ از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ میں آئی جی جان محمد نے پیش ہو کر کہا کہ وہ اپنے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔

اس پر عدالت نے تبادلے کے حکومتی نوٹیفکیشن کی معطلی کا حکم واپس لے لیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کی اجازت ملنے کے بعد آئی جی اسلام آباد جان محمد نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔

ان کی جگہ عارضی طور پر ڈی آئی جی وقار چوہان نے ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کا نوٹس معطل کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تین دن میں جواب طلب کرلیا تھا۔

سیکرٹری داخلہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ نہیں کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو جوابدہی کے لیے سپریم کورٹ طلب کیا تھا۔

ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کررہی تھی کہ آئی جی اسلام آبا جان محمد کو اس لیے تبدیل کردیا گیا ہے کیوں کہ انہوں نے ایک حکومتی وزیر کی کال نہیں اٹھائی تھی۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جھوٹی خبروں کی تردید کے لیے بنائے گئے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اس خبر کی تردید بھی کی گئی تھی۔

جھوٹی خبر کی تردید کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کی سمری تین ہفتے پہلے وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی تاہم مصروفیت اور بیرون ملک ہونے کے سبب سمری کی منظوری میں تاخیر ہوئی۔


متعلقہ خبریں