مولانا سمیع الحق کون تھے؟



اسلام آباد: مولانا سمیع الحق پاکستان کے مشہور مذہبی اسکالر، عالم دین اور سیاست دان تھے۔ مولانا دار العلوم حقانیہ کے مہتمم اور سربراہ بھی تھے۔

مولانا سمیع الحق دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین اور جمیعت علما اسلام کے (سمیع الحق) گروپ کے امیر بھی تھے۔

وہ سینیٹ کے رکن بھی رہے ہیں اور متحدہ دینی محاذ کے بھی بانی ہیں جو پاکستان کے چھوٹے مذہبی جماعتوں کا اتحاد ہے۔

مولانا سمیع الحق 18 دسمبر 1937 میں اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محترم کا نام مولانا عبد الحق تھا۔

انہوں نے 1946 میں دار العلوم حقانیہ میں تعلیم شروع کی جس کی بنیاد ان کے والد محترم نے رکھی تھی۔

وہاں انہوں نے فقہ، اصول فقہ، عربی ادب، منطق، تفسیر اور حدیث کا علم سیکھا۔

ان کو عربی زبان پر عبور حاصل تھا لیکن ساتھ ساتھ پاکستان کی قومی زبان اردو اور علاقائی زبان پشتو پر بھی عبور رکھتے تھے۔

تحریک طالبان پاکستان کے پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کو غیر اسلامی قرار دینے پر اور لوگوں کو اسے اپنے بچوں کو پلانے سے روکنے پر مولانا سمیع الحق صاحب نے 9 دسمبر، 2013 کو پولیو کے حفاظتی قطروں کی حمایت میں ایک فتوٰہ جاری کیا تھا۔

اس فتوے کے مطابق ’مہلک بیماریوں کے خلاف حفاظتی قطرے ان کی خلاف بچاؤ میں مددگار ہوتے ہیں اور یہ بات تحقیق سے ثابت ہو چکی ہے جس کو نامی گرامی طبی ماہرین نے منعقد کیا ہے اور اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے کسی بھی طرح سے مضر نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں