بجٹ میں کمی امن مشن کے منصوبوں کو متاثر کررہی ہے،ملیحہ لودھی


واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ صوبدیدی فنڈز میں کٹوتی سے امن مشن کے منصوبوں پر اثرات پڑ رہے ہیں۔

جنرل اسمبلی کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن سیاسی حل اور ثالثی کے ذریعے لایا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اس وقت تک امن قائم نہیں کیا جاسکتا جب تک تنازع کی جڑ کو نہ پکڑا جائے۔

قیام امن میں پاکستانی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پاکستان نے کئی جنگ زدہ علاقوں میں اپنی فوج بھیج کر امن لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اس وقت پاکستان کے 2 لاکھ افراد اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔

بین الاقوامی امن میں پاکستانی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی برادری کو بتایا کہ بین الاقوامی امن عمل لانے میں پاکستان کے 156 فوجی جوان شہید ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں