ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا استعمال ترقی کے لیے اہم ہے، صدر مملکت

نیوزی لینڈ فائرنگ: صدر مملکت کا اریب اور ذیشان کے اہل خانے سے اظہار تعزیت

فائل فوٹو۔–


کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا استعمال ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں بین الاقوامی کانفرنس ” A World of Tomorrow Re-Imagined ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف قوم کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے اور اس کے لیے ہم کوششیں کر رہے ہیں جب کہ پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو نئے دور کے مطابق تعلیم کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے جب کہ نجی شعبہ کو بھی نادار افراد کے لیے تعلیم کی فراہمی پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے کے لئے حکومت اور نجی شعبے کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہو گی۔ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن ہم اس کے جواب میں بہت کچھ نہیں کر سکے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے سرکاری اسکولوں کی بہتری کے لئے بہت کام کیا۔


متعلقہ خبریں