ہیکرز کا حملہ، فیس بک صارفین کا ڈیٹا فروخت کے لیے پیش

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے81 ہزار صارفین کی معلومات چرا کر فروخت کے لیے پیش کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے یوکرین، روس، برطانیہ، امریکہ اور برازیل کے شہریوں کا ڈیٹا چوری کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس 12 کروڑ فیس بک  صارفین کا ڈیٹا ہے۔

ہیکرز نے چوری کیے گئے ڈیٹا کا 8 فیصد فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔

فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا ہیک کیے جانے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی سیکیورٹی پر سمجھوتا نہیں ہوا،ہم نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔

فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا فروخت کرنے کا معاملہ گزشتہ ماہ منظرعام پر آیا جب ایف بی سیلر نامی ایک اکاؤںٹ کی جانب سے پیشکش کی گئی تھی وہ فیس بک صارفین کا ذاتی مواد فروخت کررہا ہے۔

نامعلوم اکاؤنٹ نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ اس کے پاس 12 کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 2.2 ارب صارفین روزانہ کی بنیاد پر فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ فیس بک اس سے قبل بھی ہیکنگ کے الزامات کا شکار بنتی آئی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے گزشتہ ماہ صارفین کی سیکیورٹی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں