بلاول بھٹو کی بی آر ٹی ایس منصوبے کی جلد تکمیل کی ہدایت


کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ سید اویس قادر شاہ کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی آر ٹی ایس منصوبے کی جلد تکمیل کی ہدایت دے دی ہے۔

ہفتے کے روز دونوں رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی۔ سید اویس قادر شاہ کو پارٹی چیئرمین نے ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کی ابتدائی تکمیل کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا تاکہ جلد از جلد شہر کے لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران ان کو صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبے بھر کے باقی تمام علاقوں میں نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرین لائن بس ریپیڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ (BRTS) چلائے گی۔

یہ منصوبہ در حقیقت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبے بھر کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہو گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس کلیدی منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور بنیادی طور پر تاخیر وفاقی حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی غیر ضروری رکاوٹوں کی وجہ سے ہے۔


متعلقہ خبریں