عمر اکمل پی ایس ایل 4 میں لاہور قلندرز کا حصہ نہیں ہوں گے

عمر اکمل پی ایس ایل4 میں لاہور قلندرز کا حصہ نہیں ہوں گے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: جارح مزاج  بلے باز عمر اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی ایس ایل سیزن 4 کے ڈرافٹس سے قبل لاہور قلندرز نے عمر اکمل اور سنیل نارائین کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حوالے کردیا ہے۔

اس بات کا اعلان کوئٹہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا۔

ان کے بدلے میں کوئٹہ کی ٹیم کے فاسٹ بولر راحت علی اور نوجوان آل راؤنڈر حسان خان لاہور کا حصہ ہوں گے۔

سیزن 4 سے قبل دونوں فرنچائز کے درمیان اس ٹریڈ ڈیل کو پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے۔

سنیل نارائین 2017 کے ایڈیشن میں پی ایس ایل کا حصہ بنے اور انہوں نے گزشتہ 2 ایونٹ لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

عمر اکمل پی ایس ایل کے اہم بلے بازوں میں شامل ہیں جہاں وہ 20 میچز میں 138 رنز کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 556 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ افسر سمین رانا نے ٹیم انتظامیہ اور مداحوں کی جانب سے عمر اکمل اور سنیل نارائین کو قلندرز کے لیے خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسپینر حسان خان اور فاسٹ باؤلر راحت علی کو لاہور قلندرز میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ڈاکٹر ندیم عمر نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ نارائین ایک جادوگر اسپینر ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میچ ونر ہیں، جبکہ عمر اکمل پاکستان کے جارح مزاج بیٹسمین ہیں جن کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی


متعلقہ خبریں