یونان: ویسٹ نائل وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہو گئی


ایتھنز: یونان میں تیزی سے پھیلنے والی خطرناک بیماری ‘ویسٹ نائل وائرس’ سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی۔

ژنہوا کے مطابق یونان میں اس مہلک بیماری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بیماری کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے نے ژنہوا کو بتایا کہ رواں برس اب تک 44  افرد اس مرض کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ادارے کے مطابق مرنے والے مریضوں کی عمر 63  سال سے زائد تھی جبکہ ویسٹ نائل وائرس میں مبتلا نو افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے پانچ انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک تمام لیبارٹریوں سے حاصل کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق  رواں برس یکم نومبر تک کل 312 افراد میں اس وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جبکہ ان میں سے 238  کیسز میں دماغی امراض کی بھی تشخیص کی گئی ہے۔ جن میں دماغی سوزش اور معذوری قابل ذکر ہیں۔

ادارے کے مطابق ان مریضوں میں سے صرف 74 افراد ایسے تھے جن میں معمولی دماغی امراض کے اثرات پائے گئے۔

یونان میں ویسٹ نائل وائرس کا پہلا کیس 2010 میں سامنے آیا تھا جبکہ اس سال 262  افراد میں اس کی تشخیص کی گئی ہےجبکہ اب تک  35 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اس مرض کے باعث پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں