تعلیم کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عارف علوی


کراچی: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کراچی میں منعقد بین الاقوامی کانفرنس ’ ورلڈ آف ٹومورو‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی ذمہ داریوں میں تعلیم اور ان مسائل پر غور کرنا بھی شامل ہے۔ اپنے ذاتی تجربے سے اگاہ کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب سرکاری اسکولوں کی تعداد زیادہ تھی، تعلیم کے فروغ کے حوالے سے نجی اسکولوں نے اپنا کردار ادا کیا پر یہ کافی نہیں۔

صدر پاکستان کا ماننا ہے بالخصوص پارلیمان کو اس حوالے سے کچھ کرنا ہو گا اور ان بات پر غور کرنا ہوگا کہ یہ مسائل اب تک حل کیوں نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی معاشرے میں پیشہ ور ہونے کی حیثیت سے ان کو اپنے معاشرے کے مسائل کا احساس ہونا چاہیے۔

تقریب میں کئی اسکالرز، سماجی کارکن اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں موجودہ دور کے مسائل اور ان کے حل کے لیے بات چیت کی گئی۔

کانفرنس میں پینل کی گفتگو، تقاریر اور ورکشاپس شیڈول کی گئی ہیں۔

کانفرس کے دوسرے روز وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی تقریر ہوگی۔ اس کے علاوہ کئی ملکی اور غیر ملکی شخصیات کل تقریب سے خطاب کریں گے۔

اسی طرح سمن سعید، خالد احمد سمیت  میڈیا کے منسلک مشہور شخصیات میڈیا میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کے حوالے سے بات کریں گی۔

اس قبل صدرمملکت نے کراچی چیمبرآف کامرس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے نجی او حکومتی شعبوں کی اشتراکیت کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت کی جیب خالی ضرور ہے لیکن مستقبل میں دوست ممالک سے ملنے والے امدادی پیکجز کے بعد گرتی ہوئی معشیت کو کچھ سہارا ملنے کی امید ہے۔

اس موقع پرانہوں نے تاجروں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے نادرن بائی پاس کے ٹریک کو ڈبل کرنے اور لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لیے کھولنے کا عندیہ بھی دیا۔

تقریب کے اختتام پرصدر مملکت عارف علوی نے تجارتی میدان میں کامیابی حاصل کرنے والے تاجروں کو ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاجررہنما سراج قاسم تیلی نے کہا کہ الیکشن سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے تاجروں کے ساتھ جو وعدے کیے تھے اب وقت آگیا ہے کہ انھیں پورا کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں