پرتشدد احتجاج کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا، فواد چوہدری 


لندن: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فی الوقت حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اسے صرف فائر فائیٹنگ کہا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی مسئلے کا عارضی حل نکالا گیا ہے لیکن انتہاپسندی اور پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا مستقل حل ڈھونڈنا ہو گا کیونکہ حکومت مسائل کےمستقل حل کےلیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصرکےخلاف اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ حل مستقل اور دیرپا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کےخلاف اقدامات کرنےکی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملک کی بقا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ حکومت اس طرح کے مسائل سے نمنٹنے کے لیے مکمل حکمت عملی بنا رہی ہے۔

واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بیان  تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے معاہدے کے بعد آج سامنے آ یا ہے۔

فواد حسین چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت موثر اقدامات کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے خلاف بھی مضبوط پالیسی بنانا ہوگی کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے اوراس پر کام جاری ہے لیکن موجودہ صورتحال میں حکومت جو قدم اٹھایا ہے وہ اس مسئلے کا مستقل علاج نہیں ہے لیکن ملکی بقا اور استحکام کے لیے ایسا کرنا ضروری تھا۔


متعلقہ خبریں