شائقین جلد اسد صدیقی کو فلموں میں دیکھیں گے


کراچی: مشہور اداکار اسد صدیقی نے کہا کہ انہیں اداکاری کا شروع سے شوق تھا، اس کے ساتھ ساتھ انہیں فلم میں کام کرنے کا بھی شوق ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام “کور پیج” میں میزبان ایشا نور سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے شائقین جلد انہیں فلموں میں کام کرتا بھی دیکھیں گے۔

اسد صدیقی نے بتایا کہ وہ داڑھی رکھنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ انہیں دیسی کھانے بہت پسند ہیں۔

اپنی نجی زندگی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد وہ بہت منظم ہو گئے ہیں اور مستقبل میں اپنی بیوی زارا نور عباس سے ساتھ کام کرنا چاہیئں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مارننگ شوز سے زیادہ ایوارڈ شوز کو پسند کرتے ہیں، چھٹی والا دن وہ آرام کرنے، کھانے پنیے اور فلمیں دیکھنے میں گزارتے ہیں۔

اداکار اسد صدیقی نے کہا کہ ان کی زندگی کی ایسی بہت سی باتیں ہیں جو لوگ نہیں جانتے جن میں سے ایک ان کی صبح 5 بجے اٹھنے کی عادت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا غم ظاہر کرنے کے بجائے اسے دل میں ہی دکھتے ہیں۔

موسیقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ گٹار اور ڈرم کافی اچھا بجا لیتے ہیں اور ان کے پسندیدہ گلاکار عاصم اظہر ہیں۔


متعلقہ خبریں