سائبر حملے، متعدد بینکوں کی اے ٹی ایم کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل


کراچی: ملک میں سائبر حملے کے خطرات کی وجہ سے مزید پاکستانی بینکوں نے اے ٹی ایم کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردی ہیں۔

عالمی ادائیگیاں معطل کرنے کی خبر ’کرب آن سیکورٹیز‘ نے اپنی ویب رپورٹ میں دی ہے جس میں بتایا گیا کہ دو بینکوں نے اپنے صارفین کو معطلی کرنے کے لیے ایس ایم ایس بھی ارسال کردیا ہے۔

ایس ایم ایس میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن موبائل بینکنگ کو 3 نومبر سے تکنیکی بنیادوں کے سبب دو روز کے لیے بند کیا جائے گا۔

کرب آن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر کو سائبر چوروں کے بازار جوکر اسٹیشن پر کچھ نیا ڈیٹا فروخت ہوا ہے، ڈیٹا جمع ہونے کے دوسرے روز ایک پاکستانی بینک کے بیرونی ادائیگیوں کے انتظام پر سائبر حملہ سامنے آیا تھا جسے یہ ڈیٹا فروخت کیے جانے کی ایک کڑی بتایا جارہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پہلے تین بینکوں کی جانب سے اے ٹی ایم سے عالمی ادائیگیاں بند کر دی گئی تھیں۔

پاکستان میں کمرشل بینک کے پیمنٹ کارڈز کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر اسٹیٹ بینک نے ایکشن لیتے ہوئے بینکوں کو ہدایات جاری کی تھیں۔


متعلقہ خبریں