حکومت ریاستی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، رضا ربانی

پاکستان کی فنانشنل اور معاشی صلاحیت غیر ملکی سامراج کو بیچ دی گئی، رضا ربانی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت ریاستی عملداری قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور مظاہرین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سڑکیں اور شاہراہیں بند کی گئیں، ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور حکومتی عہدیداروں کو سرعام دھمکیاں دی گئیں، اس  کے باوجود حکومت ان شر پسند عناصر سے معاہدہ کرکے انہیں ہیرو بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا یہ بات بہت خطرناک ہے کہ ریاست اپنے ہی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ تین دن تک ملک کو جنگجوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا اوراب انہیں وار لارڈز کے لیے ریاستی قوانین کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نزدیک حکومت اپنی ذمہ داریاں درست انداز میں نہیں نبھا سکی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی نظام درہم برہم کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جانا چاہیے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ تحمل و برداشت پر مبنی جذبوں کو فروغ دیا جائے تاکہ ملک میں قانون کی بالادستی کا تصور اجاگر ہوسکے۔


متعلقہ خبریں