ڈولفن فورس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ورثا کا احتجاج


لاہور: ڈولفن فورس کی فائرنگ سے لاہور کے علاقے سبزازارمیں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد ورثا نے بابو ثابو انٹرچینج پراحتجاج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ورثا پر قابو پانے کے لیے پولیس نے مسلح افراد کی مدد حاصل کی جن کا تعلق پاکستان پیپلز پاڑٹی کے رہنما آصف ناگرا سے بتایا  جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب سبزہ زار کے علاقہ میں  ڈولفن فورسز نے عمیر نامی شخص پر فائرنگ کردی جس کے باعث  وہ ہلاک ہوگیا۔

ذرائع نے کہا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مسلحہ افراد، ایس پی اقبال ٹاون سید علی اور پولیس کی  بھاری نفری کی موجودگی میں غیر قانونی اسلحہ اٹھائے  سر عام گھومتے رہے۔

واقعہ کی فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولفن اہلکارعمیر نامی شخص پر فائرنگ کر رہے ہیں اور وہ ان  کے آگے بھاگ رہا ہے۔

فوٹیج سے یہ واضح ہے کہ ڈولفن اہلکار نے عمیر کا تعاقب کیا جبکہ فوٹیج میں ڈولفن اہلکار کو عمیر پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں