لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید ہو گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید خاتون کا تعلق آزاد کشمیر کے بھمبر سیکٹر سے تھا، منزہ بی بی دو بچوں کی ماں تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا  اور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر حکومت پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی کے قریب آباد پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر کے وسط میں بھارتی فوج کی سفاکی سے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں شہری عبدالرؤف شہید ہوگیا تھا۔

شہید شہری اپنے مویشی لے کر جا رہا تھا کہ بھارتی فوج کی گولی کا نشانہ بنا۔

اس واقعے سے چن روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس کے باعث منڈال سیکٹر میں ایک خاتون شہید ہوگئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق 2018 میں بھارتی فورسز نے 400 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔ جس کے نتیجے میں 32 معصوم شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں