چینی کمپنی نے امریکی الزامات کی تردید کردی

چینی کمپنی فوجیان جنہوا نے امریکی الزامات کی تردید کردی|humnews.pk

شنگھائی: چپ بنانے والی سرکاری چینی کمپنی  نے امریکی محکمہ انصاف  کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کوئی ٹیکنالوجی چوری نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے جمعرات کے روز چینی کمپنی، تائیوان کی الیکٹرونکس کمپنی اور تین افراد پر تجارتی راز چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ ان سب کی جانب سے امریکی کمپنی مائیکرون ٹیکنالوجی کی ڈیٹا محفوظ کرنے والی ڈیوائس سے متعلقہ تحقیق اور ڈویلپمنٹ کی معلومات حاصل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔

اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں چینی کمپنی نے کہا ہے کہ تمام الزامات بےبنیاد ہیں کیونکہ ہمارے اداراے میں کسی دوسری کمپنی کی ٹیکنالوجی چوری کرنے کی اجازت نہیں۔

http://امریکا نے سرکاری چینی کمپنی سے درآمدات روک دیں

چینی کمپنی کے مطابق امریکی کمپنی مائیکرون فوجیان جنہوا کی ترقی کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے اور ہروہ طریقہ بروئے کار لاتی ہے جن سے فوجیان کو نقصان پہنچایا جاسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی ہمیشہ انٹلیکچوال پراپرٹی رائیٹس کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ فوجیان جنہوا کے خلاف کاروائی امریکہ اور چین کے مابین جاری تجارتی محاذ آرائی کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں