روس 9 نومبر کو افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کرے گا


ماسکو:  روس نو نومبر کو افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس میں افغان طالبان اور افغان حکومت اپنے وفود بھیجیں گے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات میں افغان حکومت اور طالبان نے اپنے اپنے وفود بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ طالبان اپنے وفد کو بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کے لیے بھیجیں گے۔ تاہم افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک مذاکرات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

فغان وزارت خارجہ کے ترجمان صبغت اللہ احمدی کا کہنا ہے کہ روسی حکام کے ساتھ کانفرنس کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔  صبغت اللہ احمدی نے کہا ہے کہ ابھی کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ مزاکرات میں امریکہ ، بھارت، ایران، پاکستان، چین اور وسط ایشیا کی پانچ  سابق سوویت ریاستوں کو دعوت دی گئی ہے ۔ روس نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری بحران کا سیاسی حل کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں