وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیلے بیچنے والے ریڑھی بان کی فریاد سن لی



لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ دنوں تحریک لبیک کے احتجاج کے دوران کیلے فروخت کرنے والے ریڑھی بان بچے کو تلاش کر کے مالی امداد کی۔

آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے غریب ریڑھی بان لڑکے کے کیلے اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیر اعلیٰ پنجاب حرکت میں آئے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے غریب ریڑھی بان بچے کو تلاش کیا، بچے کو کیلوں کی قیمت ادا کی اور مالی امداد بھی دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ نے ریڑھی کو مظاہرین کی پہنچ سے دور کرنا چاہا اور کیلے لوٹنے والوں کی منتیں کی لیکن اس کی ایک نہ سنی گئی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ایک دوسری ویڈیو میں بچے کا کہنا تھا کہ میں پانچویں جماعت میں پڑھتا ہوں، میں روزانہ شام میں کیلے بیچنے جاتا ہوں، احتجاج والے دن اسکول سے چھٹی تھی اسی لیے میں صبح کیلے فروخت کرنے گیا، بچے کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے میرے کیلے اٹھائے تو میں ریڑھی بچا کر گھر واپس لے آیا۔

والد کے ساتھ مل کر پانچ بہن بھائیوں کی کفالت کرنے والے غریب ریڑھی بان کی پکار وزیر اعلیٰ پنجاب نے سنی اور اسے مالی معاونت فراہم کی۔


متعلقہ خبریں