نئی دہلی میں ہزاروں سکھ مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

فوٹو: نیو یارک ٹائمز


ممبئی: بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہزاروں سکھ مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور 1984 کے فسادات کے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ برادری نے مطالبہ کیا کہ 1984 کے فسادات میں ملوث قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور سکھوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نام نہاد جمہوریت کی علم بردار بھارتی حکومت اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔

واضح رہے کہ 1984ء میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کی خود ان ہی کے سکھ باڈی گارڈز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سکھوں کے خلاف پھوٹ پڑنے والے فسادات میں تقریباً چار ہزار سکھ ہلاک ہوگئے تھے، ان فسادات میں بھارتی فوج نے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر بھی چڑھائی کی تھی۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے پولیس اور مرکزی حکومت کے بعض اہلکاروں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ رواں سال کے آغاز میں بھارتی سپریم کورٹ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کی درخواست پر 186 کیسز کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں