امن کی کوششوں کا اختیار غیروں کو نہیں دینگے،اشرف غنی


افغانستان: افغان صدر اشرف غنی نے واضح کیا ہے کہ طالبان کو ہتھیار چھوڑنا ہوں گے اور غیر ملکیوں سے رابطے توڑکر اپنے ملک واپس آنا ہوگا۔

انہوں نے صوبہ پکتیا میں قبائلی عمائدین اورمذہبی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک میں خود امن قائم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے تاہم کسی اور کو حد سے زیادہ اختیارات نہیں دیں گے۔

افغان صدر نے دعویٰ کیا کہ طالبان گروپ انٹر افغان امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ بھی امن چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات کو سمجھے کہ پرامن افغانستان خود اس کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کی کوششوں کے اختیارات کسی باہر والے کو نہیں دے سکتے ہیں۔

افغان نشریاتی ادارے کے مطابق افغان صدر نے صوبہ پکتیا میں تعمیر ہونے والے نئے گورنرہاؤس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی و سول حکام اور سیکیورٹی فورسز کے افسران بھی موجود تھے۔

افغان صدر کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اپنے دورہ پکتیا میں انہوں نے صوبے کے معززین، اساتذہ، مذہبی اسکالرز، خواتین اور نوجوانوں کے نمائندہ وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔


متعلقہ خبریں