امریکی فنکاروں کی وسط مدتی انتخابات کے لیے مہم


لاس اینجلس: امریکی فنکاروں کی جانب سے وسط مدتی انتخابات سے قبل لاس اینجلس میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ تقریب ووٹرٹرن آؤٹ مہم کا حصہ ہے  اور اس کا مقصد لوگوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا تا کہ الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ  زیادہ سے زیادہ ہوسکے۔

پیرکو منعقد ہونے والی اس ’ ٹیلی تھان‘ میں ملک کے 50 سے زائد ناموراور مزاحیہ اداکار اور یوٹوبرز شرکت کریں گے جبکہ تقریب کے انعقاد میں میشل اوبامہ کا ادارہ ’وین وی آل ووٹ‘ بھی شامل ہے۔

رائٹرز کے مطابق ان فنکاروں میں ایک مزاحیہ پروگرام کی میزبان چیلسی ہینڈلربھی شامل ہیں۔ جو ایک برس قبل اپنا نیٹ فلیکس شو منسوخ کرکے سماجی کارکن بنے۔

چیلسی کا کہنا تھا کہ اس ملک کے نوجوان شاید یہ سمجھتے ہیں کہ ملکی صورتحال کا حل تلاش کرنا ان کے بزرگوں کی ذمے داری ہے اور وہ ہی اس کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اس بات کا احساس نہیں کہہ ان کے ووٹوں سے ملک کا مستقبل جوڑا ہوا ہے۔

ایجنسی کے مطابق امریکی سہ ماہی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے اور اس میں بھی 18 سے 29 سالہ ووٹرز کی تعداد صرف 25 فیصد ہوتی ہے۔

رائٹرز نے بتایا کہ اس عمر کے افراد کا 44 فیصد حصہ ڈیموکریٹس کی حمایت کرتا ہے۔

عممومی طور پر وسط مدتی انتخابات  ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہونے کی وجہ سے حکومت اور عام انتخابات پر زیادہ اثرانداز نہیں ہوتے لیکن اگر ان الیکشنز میں  ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ ہوا تو ان انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی سیاسی جماعت کے عام انتخابات میں جیتے کے امکان بڑھ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں