یوگنڈا: ملازمین کے لیے ایبولا ویکسین مہم کا آغاز


کمپالا: ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو میں ایبولا کی وبا پھیلنے کے بعد سرحدی علاقوں میں یوگنڈا نے محکمہ صحت میں کام کرنے والے افراد کو ایبولا کی ویکسین دینے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

یوگنڈا کی وزیر صحت  کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون کے ساتھ یوگنڈا کو 2100 ایبولا ویکسین فراہم  کردی گئی ہیں جبکہ مزید ویکسین فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

یوگنڈا کے پانچ سرحدی علاقوں میں 3000 محکمہ صحت کے ملازمیں کو ایبولا کا خطرہ لاحق ہے۔ یوگنڈا کی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں ایبولا کی وبا نہیں تاہم کانگو کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئیں ہیں۔

اس سے قبل  گنی اور کانگو میں  ایبولا ویکسین کامیابی سے استعمال کی گئی ہے۔  ایبولا ایک وبائی مرض ہے جس میں موت کا امکان 50 سے 89 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں