مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق شکایت سیل قائم


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے مظاہروں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف شکایت سیل قائم کیا ہے۔

اتوار کے دن وزارت داخلہ نے ملک میں حالیہ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق ایک شکایت سیل قائم کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کیں کہ شہری مظاہروں کے نام پر نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کریں اور شکایات سیل کو ارسال کریں۔

ترجمان وزارت داخلہ کا مزید بتانا تھا کہ شہری اپنا پیغام ہم تک پہچانے کے لیے 03315480011 پر ویڈیوز اور تصاویر شئیر کر سکتے ہیں۔

ویڈیو اور تصاویر فراہم کرنے والوں کا نام اور نمبر صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور انکی پہچان عیاں کیے بغیر نقصان کرنے والے شہریوں کے کلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں