پاکستان کے لیے کھیلیں، پاکستان کے ساتھ نہیں،محسن خان


اسلام آباد: پاکستانی کرکٹرمحسن حسن خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہیے پاکستان کے ساتھ نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام کور پیج میں بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں صلاحیت کی کمی نہیں لیکن با صلاحیت افراد کو موقع نہیں دیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں کئی اچھی ٹیمیں گزری ہیں لیکن 1992 میں عمران خان کی کپتانی میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم سب سے بہترین تھی۔

جب محسن خان سے سوال کیا گیا کہ وہ کرکٹ کی جانب کیسے آئے تو ان کا کہنا تھا کہ اسکول اور کالج سے ہی  وہ کھیلوں کے بہت شوقین تھے پر بعد میں کرکٹ میں آگے بڑھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ماجد خان اور نیول گواشکر جیسے کھلاڑی ان کے پسندیدہ رہے ہیں ۔

محسن نے بتایا کہ اپنے فارغ وقت میں وہ ٹیلی وژن دیکھتے ہیں جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت پیش رفت آئی ہے۔


متعلقہ خبریں