بھارت میں ایپل آئی فون کی خرید و فروخت میں کمی

شہری نے آئی فون چھیننے کی وجہ بتا دی

بینگلور: انڈسٹری ریسرچ کمپنی کاونٹر پوائنٹ کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخری حصے (تیسرے کواٹر) میں بھی ایپل کے آئی فون کی سیل کم رہے گی۔

کپمنی نے بتایا کہ  یہ پہلا ایسا موقع ہے جس میں چار سالوں کے دوران  پورا  ایک سال آئی فون کی سیل کم رہے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی کمپنی کیوپرٹینو بھی بھارت کی 1.3 بلین آبادی میں اپنی مصنوعات کی سیل کے حوالے سے مشکلات کا شکار نظر آرہی ہے۔

ایپل نے کم سیلز کی پیشن گوئی کے حوالے سے  کچھ ابھرتی ہوئی منڈیوں پر تنقید کی جس کے بعد کاونٹر پوائنٹ کو بھی مرکزی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے کواٹر کی سیلز رپورٹ شائع ہونے کے بعد ایپل کے سی ای او ٹم کوک کا کہنا تھا کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ چوتھے کواٹر میں بھی سیلز کم ہی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک ماہ طویل دیوالی کی چھٹیاں الیکٹرونکس کی سیل کے تناظر میں انتہائی اچھا موقع ہوتی ہیں اس کے باوجود چوتھے کواٹر میں بھی سیلز کم رہیں۔


متعلقہ خبریں