علامہ خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر ہینڈل بلاک


اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر ہینڈل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث بند کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس سے قبل ٹوئٹر انتظامیہ سے کہا گیا تھا کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردے تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ انتظامیہ نے درخواست مسترد کردی تھی۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک تقریب سے خطاب میں کچھ دیر قبل کہا تھا کہ حکومت کو اصل چیلنج سوشل میڈیا سے ہے۔

وفاقی وزیرنے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے علامہ خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر ہینڈل بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں