بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ریکارڈ چھین لیا


دبئی: پاکستانی بلے باز بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے اس وقت چھینا جب وہ  دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بیٹنگ کر رہے تھے۔

ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ اپنے کریئر کے 27ویں میچ میں انجام دیا تھا جبکہ بابر اعظم نے ایک میچ پہلے ہی یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

7 چوکوں اور 2 بلند وبانگ چھکوں سے سجی اس اننگ میں بابر اعظم نے صرف 58 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔

بابر تین میچوں کی اس سیریز میں 126 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں اور سیریز کے بہترین بلے باز اور بہترین کھلاڑی کے اعزازات حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اعظم اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین میں سے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کر کے  اس فارمیٹ کے لیے آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگئے تھے اور اب بھی اس فہرست میں سب سے اوپر براجمان ہیں۔

 


متعلقہ خبریں