ڈولفن فورس کی فائرنگ: جاں بحق نوجوان کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

لاہور: سبزہ زار میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا لیکن مقتول عمیر کے خلاف ڈولفن اہلکاروں پر حملے کی رپورٹ درج کر لی گئی۔

سبزہ زار میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے مقتول نوجوان کے ورثا نے چیف جسٹس پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

دوسری جانب جہاں ڈولفن فورسز کے ہاتھوں ذہنی معذور نوجوان کے قتل کی ایف آئی ار اب تک درج نہیں کی گئی وہیں اسی معاملے میں ڈولفن اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور مقتول پر اہلکار کے اوپر چھریوں کے وار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
https://urduhumnews.wpengine.com/latest/100978/

غم سے نڈھال مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ملزموں کو بچانے کے لیے معاملے کو خراب کر رہی ہے۔

عمیرکی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا تو گھر کے لیے گوشت لینے نکلا تھا پر اب اس کی واپسی کبھی نہیں ہو گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ بس انصاف چاہتی ہیں۔

لواحقین نے چیف جسٹس پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں