پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکا امکان

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سوموار کے روز بلوچستان کا گرم ترین مقام لسبیلہ رہے گا جہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تربت، آواران اور واشک کا درجہ حرارت  35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، جہلم، گجرات، لاھور، سیالکوٹ اور قصور کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ پنجاب کے باقی تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔ سوموار کے روز بھی پنجاب اور کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا اندیشہ ہے، ضلع ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا خدشہ ہے جہاں کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں سوموار کے روز درجہ حرارت کم سے کم 19 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔


متعلقہ خبریں