اسٹاک مارکیٹ میں510.13 پوانٹس کی کمی


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ میں 510.13 پوانٹس کی کمی ہوئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 510.13 پوانٹس کمی کے ساتھ 41493.96  کی سطح پر بند ہوا۔

آج بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔ کاروبار کے اغاز کے بعد پانچ منٹ کے اندر ہی مارکیٹ میں 350 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔

پیر کے روز مارکیٹ دن بھر شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور ایک وقت میں کے ایس سی 100 انڈیکس میں 950 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ 42000 کی نفسیاتی سطح بھی برقرار نہیں رکھ سکی اور انڈیکس 42000 کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 510.13 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 41493.96  کی سطح پر بند ہوئی ۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں 338 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ کاروبار کے دوران پہلےسیشن میں تیزی کے بعد انڈیکس 42 ہزارکی سطح عبور کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں