فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کا سعودی عرب میں کامیاب پریمیئر


ریاض: پاک فضائیہ کے اشتراک سے بنائی گئی مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا گزشتہ روز سعودی عرب میں کامیاب پریمیئرہوا۔

سعودی عرب میں پاکستان کی پہلی کمرشل فلم ’ پرواز ہے جنون‘ کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی نے شرکت کی اس کے علاوہ ہم ٹی وی نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی بھی فلم کی پریمیئرکی تقریب کا حصہ بنے۔

پرواز ہے جنون کے ریاض میں منقعد پریمیئر میں سعودی وزیر برائے قومی ثقافت، سعودی وزیر برائے قومی ورثہ، ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔

ہفتے کے روز سعودی دارحکومت ریاض میں ہوئے فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کے پریمیئر کی تصاویری جھلکیاں


متعلقہ خبریں