سندھ میں تعینات پانچ ڈپٹی اٹارنی جنرلز عہدوں سے مستعفی


کراچی: صوبہ سندھ میں تعینات پانچ ڈپٹی اٹارنی جنرلز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیے۔

ذرائع کے مطابق پانچوں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر عہدوں سے استعفیٰ دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی اٹارنی جنرلز کو نواز شریف کے دور حکومت میں تعینات کیا گیا تھا۔

استعفیٰ دینے والوں میں ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد اسلم بھٹہ، محمد نعیم خان، عبدالقادر لغاری اور دیگر شامل ہیں۔  ڈپٹی اٹارنی جنرلز نے اپنا استعفی وفاقی سیکرٹری قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان کا بھجوادیے۔

استعفی دینے والے ڈپٹی اٹارنی جنرلز سندھ میں اہم کیسز میں وفاق کی جانب سے پیروی کررہے تھے۔

مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد اٹارنی جنرل بھی تبدیل ہوا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے سنئیر قانون دان انور منصور خان کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں