تھائی لینڈ کے ساحل پر پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف مہم


بینکاک: تھائی لینڈ کے مشہور ساحل مندر پاٹونگ میں ماحولیاتی بحالی کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے علاقے پھوکٹ میں  پاٹونگ  کے ساحل مندر پر سیاحوں کا رش رہتا ہے۔ اس وجہ سے ساحل پر کچرہ پھیکنے سے آلودگی بہت بڑھ گئی تھی۔ اس مسئلے کے نتیجے میں پاٹونگ کے بلدیاتی انتظامیہ نے اس مہم کا آغاز کیا۔

پاٹونگ کے ناظم نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مقامی رہائشیوں اور سیاحوں کے کچرہ پھیکنے کے باعث ساحل سمندر اورارد گرد کے سمندر میں کچرہ بہت بڑھ گیا تھا اور آلودگی کی شرح گزشتہ کئی برسوں میں خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔ جس وجہ سے ساحل کی خوبصورتی کی بحالی کے لیے یہ مہم ضروری تھی۔

مئیر کے مطابق پاٹونگ کی سیاحت سے ہرسال تقریبا تین سوملین امریکی ڈالرز کا فائدہ ہوتا ہے اوراس سال بھی اتنا ہی منافع متوقع ہے۔

پاٹونگ کی مئیرکا کہنا تھا کہ ساحل کے علاوہ روزانہ پلاسٹک اور بیکار مواد کو سمندرمیں پھینکا جاتا تھا جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آلودگی سے سمندر کا ماحول متاثر ہورہا تھا جس سے آبی مخلوق پر برے اثرات مرتب ہورہے تھے۔

واضح رہے پلاسٹک کی آلودگی سے آبی حیات بہت بری طرح متاثر ہورہی ہے اور ان میں خاص طور پر کچھوے شامل ہیں۔ یہ جاندار پلاسٹک کھانے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں