ن لیگ اسمبلی اجلاس میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لے گی

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لے گی۔

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ایم ایل (ن) کے پارلیمانی اجلاس میں کیا گیا۔

پارلیمانی اجلاس کے حوالے سے ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ایل (ن) کے اراکین اسملبی قومی اسمبلی کے اجلاس میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ کیے جانے والے حکومتی معاہدے اور وزیراعظم کے دورہ چین پر بات کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق حکمران جماعت کے اراکین جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل اور وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے صوبوں سے متعلق حالیہ بیانات پر بھی پارٹی کا مؤقف بیان کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف اہم قومی و بین الاقوامی امور پر خطاب کریں گے۔

پی ایم ایل (ن) کے پارلیمانی اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ دیگر اراکین قومی اسمبلی وفاقی وزرا اور حکومتی اراکین اسمبلی کے بیانات پر اظہار خیال کریں گے۔


متعلقہ خبریں